| پڑھنے میں دشواری؟ ویب ماسٹر کو مطلع کریں? webm...@ziaraat.com | |
| Ziaraat.Com | زیارات مسلمانوں کے مقدّس مقامات - اور مزید بہت کچھ |
| مرکزی صفحہ | لَوک اِن | رہنمائی | کیلنڈر | فاتحہ | تاثراتی کتاب | |
چوبیسویں رجب 1438 ہجری السلامُ علیکم چوبیس رجب جنگِ خیبر میں مسلمانوں کی یہودیوں کے مقابل فتح کا دن ہے۔ یہ جنگ 7 ہجری ہں لڑی گئی جنگِ خیبر کا پس منظر خیبر کا علاقہ مدینہ سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ اِس میں آٹھ (یا دس) بہت مضبوط اور مشہور قلعے تھے جہاں یہودی بستے تھے اور مسلمانوں کے دشمنوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔ یہ علاقہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا عملی مرکز بھی بن چکا تھا۔ 7 ہجری میں رسول اللہؐ کو اطلاع ملی کہ خیبر کے یہودیوں نے اسلام دشمن عناصر کے ساتھ مل کر سازشیں تیار کی ہیں۔ رسول اللہؐ نے اِن شازسوں کا قلع قمع کرنے کا قصد کر لیا۔ جنگ کی تیاریاں مسلمانوں کی فوج نے خیبر کا محاصرہ کیا جو 40 دن تک جاری رہا۔ اِس دوران کچھ چھوٹی جھڑپیں ہوئیں لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اِس کی وجہ یہ بھی تھی کی رسول اللہؐ خود جنگی حکمت عملی میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی امام علیؑ نے ابھی جنگ میں شرکت کی تھی۔ جنگ کا آغاز مشہور "مجاہدینِ اسلام" جو ہمیشہ شکایت کرتے تھے کہ اُن کو اپنے جنگی جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملتا، جنگ کرنے جاتے رہے لیکن ناکام واپس آتے رہے۔ اُن کے لشکری اُن کی بزدلی اور وہ لشکریوں کی بزدلی کی شکایت کرتے تھے لیکن کچھ کامیابی ہاتھ نہیں آتی تھی۔ امام علیؑ کی جنگ امام علیؑ نے عَلم ہاتھن میں لِیا اور گھوڑے پر بیٹھ کر قلعہءِ خیبر کی جانب اتنی تیزی سے روانہ ہُوئے کہ سارے لشکری پیچھے رہ گئے۔ جب اآپ خیبر کے سب سے مضبوط قلعے قامُوس پر پہنچے تو وہاں حارث نامی پہلوان نے اآپ کو مقابلے کے کئے للکارا۔حارث اِس سے قبل دو مسلمانوں کو شہید کر چُکا تھا امام علیؑ نے ایک ہی وار میں اُس کا واصلِ جہنم کر دیا۔اِس کے ساتھ ہی خیبر میں ہل چل مچ گئی اور اُنہوں نے سب سے بڑے پہلوان مرحب کو لڑنے کے لئے بھیجا۔
ہمارے فیس بُک گروپ میں شامل ہو جائیں: https://www.facebook.com/groups/ZiaraatDotCom/ یہ مراسلہ ویب سائٹ زیارات ڈوٹ کوم کے 20,451 ممبران | |||||||||||||||||
| کو عطیہ دیجئے Ziaraat.Com آپ کا عطیہ معصومینؑ کے پیغام کو بہت سے افراد تک پہنچانے میں مددگار ہو گا۔ اگر اوپر دیا گیا لنک کام نہ کرے تو نیچے دئے گئے لنک پر جائیں https://www.paypal.com/cgi-bin/webscr?cmd=_s-xclick&hosted_button_id=XM826597CGP5Q |