زیارات ڈاٹ کام سے اسلامی کتب کے ترجمہ و اشاعت کا آغاز

225 views
Skip to first unread message

Syed-Rizwan Rizvi

unread,
Sep 2, 2018, 1:30:23 AM9/2/18
to ziaraa...@googlegroups.com
Ziaraat.Com Newsletter
پڑھنے میں مشکلات؟ ویب ماسٹر کو مطلع کریں? webm...@ziaraat.com
Ziaraat.Com زیارات
مسلمانوں کے مقدّس مقامات - اور مزید بہت کچھ
مرکزی صفحہ | لَوک اِن | رہنمائی | کیلنڈر | فاتحہ | تاثراتی کتاب

زیارات


مندرجات


مخصوص

زیارات ڈاٹ کام سے اسلامی کتب کے ترجمہ و اشاعت کا آغاز

السلامُ علیکم

مختصر تعارف

ملٹی میڈیا پراجکٹس

دنیا بھر میں اسلامی کتب کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی اور عربی زبان میں بھی جدید طرز اور دور حاضر کے تقاضوں کے تحت بہترین انداز میں پیش کرنے کا سہرا سب سے پہلے سبیل سکینہ کے سر رہا ہے ۔ادارے کی کوشش رہی ہے کہ علوم محمد و آل محمدؑ کو تشنگان اور حق کے خواہاں افراد تک پہچانے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اسی کاوش کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تک اندرون ملک و بیرون ملک کئی ہزار ڈی وی ڈیز فی سبیل اللہ مومنین میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔


زیارت ڈاٹ کامِ
اسلامک اردو ویب سائٹس میں ایک جانا پہچانا نام جسے یہ افتخار حاصل ہے کہ تمام مہیا کتب کو ایک جگہ منظّم انداز میں فراہم کر کے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ بحمد اللہ دنیا بھر میں گزشتہ بیس سالوں سے آج بھی یہ سب سے بڑی ویب سائٹ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔


شیعیان علیؑ ڈاٹ کام
اسے دنیا بھر میں علمائے برصغیر اور نوحہ خوان حضرات کے صوتی وتصویری (آڈیو اور ویڈیو) آثار کو جدید دور کے تقاضوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے پیش کرنے کا اعزار حاصل ہے۔


دار الترجمہ
ادارے کی سعی و کوشش ہے کہ ہر ماہ کم از کم تین سے چار جدید کتب کی طباعت کو عمل میں لایا جائے ، بالخصوص وہ کتب جو اب تک عربی زبان سے اردو کے قالب میں منتقل نہیں ہو سکیں ۔ بحمد اللہ ادارہ اس امر کی تکمیل کی جانب سریع قدموں سے گامزن ہے اور جلد ہی اپنے مطلوبہ مقاصد تک رسائی یقینی بنا لے گا۔ ان شاءاللہ. خدا کی نعمت پر اس کے شاکر اور محمد و آل محمدؑ کے ان کے لطف پر متشکّر ہیں کہ ان ہستیوں کے طفیل ادارے کو مندرجہ ذیل کتب اردو کے قالب میں ڈھال کر پیش کرنے کی توفیق حاصل ہوئی ہے:

۱۔ غلو، حقیقت اور اس کی اقسام
مصنف: علامہ سید کمال الحیدری؛ مترجم: سید سبطین علی نقوی امروہوی.

اس کتاب میں غلو کی اقسام اور اس کی حقیقت پر بحث کی گئی ہے ، نیز ان امور کی بھی توضیح پیش کی گئی ہے جنہیں بلا وجہ غلو کی چھتری تلے در لیا جاتا ہے جبکہ ان کا غلو سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔


۲۔ عجائبات فاطمی
مصنف: حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد نجفی یزدی؛ مترجم: سید سبطین علی نقوی امروہوی.

اس کتاب میں ان صفات کا ذکر کی گیا ہے جو جناب سیدہ فاطمہؑ سے مخصوص ہیں ۔ کتاب کو چند فصول میں اس طرح تقسیم کیا گیا ہے کہ آغاز خلقت سے شہادت جناب سیدہؑ تک ان اہم پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو بی بیؑ دو عالم سے مخصوص ہیں۔ نیز ضمیمے میں ایک مقالہ بنام ''ذوالفقار فاطمیؑ'' بھی شامل ہے جس میں خطبہ فدکیہ کی اسناد اور مدارک پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ خطبہ کا متن اور ترجمہ بھی پیش کی گیا ہے۔

۳۔ مختصر شرح زیات جامعہ کبیرہ
مصنف: آیت اللہ العظمیٰ شیخ ناصر مکارم شیزاری؛ مترجم: سید سبطین علی نقوی امروہوی.

اس کتاب میں زیارت جامعہ کے شروع کے پانچ جملوں کی مختصر شرح بیان کی گئی ہے۔ کتاب ہذا چند فصول میں تقسیم ہوتی ہے، جن میں فلسفہ زیارت، سند و اعتبار زیارت جامعہ کبیرہ ، زیارت کے حوالے سے چند نکات کا بیان، زیارت کی فصول پر ایک اجمالی نظر اور آخر میں زیارت کی مختصر شرح پیش کی گئی ہے۔


۴۔ مائۃ منقبۃ
مصنف: ابن شاذان قمی (متوفی قرن پنجم) ؛ مترجم: سید سبطین علی نقوی امروہوی.

یہ کتاب جناب امیرالمومنین علیؑ اور آئمہ معصومینؑ کی شان میں سو احادیث پر مشتمل مجموعہ ہے۔ کتاب میں احادیث کے ترجمے کے ہمراہ اصل متن اور احادیث کی تخریج و تحقیق بھی حاشیے میں درج کی گئی ہے تاکہ محققین کے لیے قابل استفادہ قرار پائے۔


۵۔ احکام عاشورا، المعروف بہ ''قربان الشہداء''
مصنف: آیت اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی ؛ مترجم: علامہ محمد حسن جعفری.

کتاب ہذا ایسے سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے جو وقتاَ فوقتاَ آیت اللہ العظمی سید محمد صادق روحانی سے پوچھے گئے تھے۔ یہ تمام سوالات امام حسینؑ اور ان کی تحریک کربلا سے متعلق ہیں جو معظم لہ کی کتاب ''اجوبۃ المسائل'' سے اخذ کر کے رسالے کی صورت میں مدون کیے گئے ہیں۔


۶۔ اسرار زیارت اربعین
تالیف: آیت اللہ شیخ محمد سند؛ مترجم : علامہ الطاف حسین .

یہ کتاب ''کتاب الشعائر الحسینیۃ ج۳'' سے اخذ شدہ ایک حصہ ہے جس کا نام اسرار زیارت اربعین رکھا گیا ہے۔ مصنف نے اس میں زیارت اربعین امام حسینؑ کے عنوان کے تحت گفتگو فرمائی ہے ۔ افادہ عامہ کی غرض سے اسے علیحدہ کتاب کی صورت میں مدوّن کر کے پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید بارہ عدد کتب جو طباعت و اشاعت کے مختلف مراحل میں ہیں جلد ہی ہدیہ قارئین کی جائیں گی۔ یہ سب تمام توفیقات آپ احباب اور ملت کا درد رکھنے والے علماء کی دعاؤں اور کاوشوں کا ثمر ہے ۔ بارگاہ لم یزل میں دعا ہے کہ وہ آپ سب کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔


آمین ۔

والسلام.

سید رضون رضا رضوی
 ویب ماسٹر، http://www.ziaraat.com

 

ہمارے فیس بُک گروپ میں شامل ہو جائیں: https://www.facebook.com/groups/ZiaraatDotCom/
ہمارے فیس بُک صفحے کو پسند فرمائیں : https://www.facebook.com/ZiaraatDotCom/

یہ مراسلہ ویب سائٹ زیارات ڈوٹ کوم کے 21,059 ممبران
اور فیس بُک کے 64,933 ممبران کو اِرسال کیا جاتا ہے

کو عطیہ دیجئے Ziaraat.Com

آپ کا عطیہ معصومینؑ کے پیغام کو بہت سے افراد تک پہنچانے میں مددگار ہو گا۔

اگر اوپر دیا گیا لنک کام نہ کرے تو نیچے دئے گئے لنک پر جائیں
https://www.paypal.com/cgi-bin/webscr?cmd=_s-xclick&hosted_button_id=XM826597CGP5Q
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages