اللہ کی محبت
آپ ہر چیز سے محبت کر سکتے ہیں۔
اپنے بچوں سے، اپنے شریکِ حیات سے، اپنے والدین سے، اپنے شہر، اپنے ملک، اپنی قوم سے۔ انسانیت سے محبت بھی ایک بہت اچھی چیز ہے۔
لیکن اللہ کی محبت سب سے اعلیٰ ہونی چاہیے۔
اگر کسی چیز یا کسی شخص کی محبت اللہ کی محبت کے برابر ہو جائے تو یہ شرک ہے۔
ہر محبت کو اللہ کی محبت کے تابع ہونا چاہیے۔
یہی بنیادی تصور ہے کہ انفرادی سطح پر انسان کی بندگی خالصتاً اللہ کے لیے ہو۔
