گوگل خبریں

43 views
Skip to first unread message

jess

unread,
Mar 25, 2005, 7:44:52 AM3/25/05
to ur...@googlegroups.com
۔۔ گوگل خبریں ۔۔ news.google.com ۔۔
گوگل نیوز پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان کے
کسی اخبار کی کہانی تلاش کرنے پر نہیں
ملے گی۔ کچھ پاکستانی ناموں والی ویب
سائٹ ضرور ملیں گی جنہیں پاکستان میں
کوئی نہیں پہچانتا۔ آخر اس کی کیا وجہ ہو
سکتی ہے؟ گوگل کا دعوی ہے کہ اس کی تلاش
الخوارزم پر منحصر ہے اور کسی انسانی
تعصب سے آزاد ہے۔ کچھ وجوہات ذہن میں آتی
ہیں، صحیح یا غلط، درجہ ذیل ہیں:

۔۱۔ پاکستانی اخبار اپنی سائٹ کی تلاش
کی اجازت نہیں دیتے۔
۔۲۔ پاکستانی اخبار کی سائٹ ویب رینگنے
(جو گوگل تلاش کیلئے استعمال کرتا ہے)
کیلئے موزوں نہیں ہیں۔
۔۳۔ گوگل ایک شیطانی آلہ کار ہے جو اپنے
آقاوں کی پسند کے مطابق کام کرتا ہے۔
۔۴۔ گوگل کے الخوارزم ابھی اتنے عقلمند
نہیں کہ صحیح فیصلہ کر سکیں۔
۔۵۔ گوگل کے کچھ ملازمین اپنے ذاتی تعصب
کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔

اگر آپ کو اوپر دی گئی وجوہات سے اختلاف
ہے تو اوپر دئے گئے گروہ کے پتے پر بتاو۔

وسلام۔

shariqmus

unread,
Mar 29, 2005, 12:52:30 AM3/29/05
to ur...@googlegroups.com
جیس آپ اردو اخبار کی بات کر رے ہیں یا
انگلش کی۔

ہمارے اردو اخبار تو آپ کو پتہ ہے کہ اردو
نہیں ہیں بلکہ تصویری ہیں۔

البتہ انگریزی اخبارات گوگل میں آتے
ہیں۔ مثلا پاکستان تائمز۔ آپ 'کراچی'
تلاش کر کے دیکھیں آپ کو بہت سے اخبار
ملینگے جو پاکستانی ہیں۔

اسکے علاوہ اردو سرچ کرنے پر میں نے
دیکھا ھے کہ اکثر بی بی سی اردو بھی نظر
آتی ہے۔

jess

unread,
Mar 29, 2005, 8:33:15 PM3/29/05
to ur...@googlegroups.com


جی ہاں، پچھلے دنوں مجھے ڈان بھی دکھائی
دیا تھا۔ لیکن بہرحال میں گوگل کے موقف
سے متفق نہیں کہ وہ غیرجانبداری سے خبروں
اور اخباروں کا چناؤ کرتے ہیں۔

وسلام ۔

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages