اعراب اور ویب تلاش

32 views
Skip to first unread message

jess

unread,
Apr 9, 2005, 5:00:16 PM4/9/05
to ur...@googlegroups.com
اعراب اور ویب تلاش

گوگل پر "علامہ اقبال" تلاش کر کے دیکھیں،
تو آپ کو کچھ صفحے ملیں گے۔ اب "علّامہ
اقبال" (ل پر شد کے ساتھ) تلاش کریں، تو
کوئی صفحہ نہیں ملے گا۔ اس تجربے کا نچوڑ
یہ ہے کہ اعراب کا استعمال ویب تلاش میں
مانع ہو سکتا ہے۔ کچھ فونٹ، جیسا کہ نفیس
ویب فونٹ، اعراب نہیں دکھاتے۔ جنگ اخبار
جو یہ فونٹ استعمال کرتا ہے، اعراب سے
دور رہتا ہے، اس لئے تلاش میں مسلئہ پیدا
ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔ لیکن اعراب
اردو کا لازمی حصہ ہیں، اور تلاش کی
سہولت کے بغیر ویب پر اردو متن کے فوائد
حاصل نہیں ہو سکتے۔ اس کا ایک حل تو یہ ہو
سکتا ہے کہ ویب پر اعراب استعمال نہ کئے
جائیں۔ مگر یہ کوئی اچھا حل نہیں۔ دوسرا
تکنیکی حل یہ ہے کہ تلاش کے الخوارزم
اردو کے اعراب کو تلاش کرتے وقت خاطر میں
نہ لائیں۔ گوگل اپنے تلاش کے آلات کی
اے۔پی۔آئی۔ فراہم تو کرتا ہے، جس پر کام
کر کے کیا ایسا عملیات بنایا جا سکتا ہے
جو اعراب والی عبارت کی تلاش میں صحیح
کام کر سکے؟ یا پھرصرف گوگل خود ہی ویب
تلاش کے الخوارزم میں ردوبدل کر سکتا ہے؟
غالبا دوسری صورت کا امکان قوی لگتا ہے۔
اس سوال کا جواب جاننا ویب متن بنانے
والوں کیلئے ضروری ہے۔

عملیات = application
API=اے۔پی۔آئی۔
الخوارزم=algorithm
Google API Reference: http://desktop.google.com/developer.html

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages