ریاضی ویب صفحے MathML

27 views
Skip to first unread message

jess

unread,
Dec 26, 2005, 2:55:19 PM12/26/05
to urdu
‫اردو میں ویب پر ریاضی سے متعلق مواد کم
ہی دستیاب ہے۔ ریاضی مساوات لکھنے کیلئے
MathML کا ویب پر استعمال ہوتا ہے۔ فائرفاکس
اس کو مکمل سہارا دیتا ہے جبکہ ایکسپلورر
پر ایک پلگ۔اِن کی ضرورت پڑتی ہے۔

‫‫تجرباتی طور پر میں نے میتھ‌م‌ل
استعمال کرتے ہوئے ایک ویب صفحہ بنایا
ہے۔ اس کو بنانے کا جو طریقہ میں نے
استعمال کیا اس پر بھی لکھا ہے۔ اس کیلئے
آپ کو TeX سے تھوڑی سی واقفیت حاصل کرنا ہو
گی، بس اتنی واقفیت کہ TeX میں مساوات کو
لکھنے کا کیا طریقہ ہے۔ مثلًا یہ ایک TeX
کی سطر ہے۔‬ ‬

$ S = \sum_{i=0}^{N-1} \log(x_i) $

‫اس کے علاوہ آپ کو دو آلات کی ضرورت پڑے
گی، جو itex2MML اور uni2ascii ہیں۔ اب آپ ایک
ٹیکسٹ فائل بناؤ، جس میں اردو لکھو،
مساوات TeX میں لکھو، ح‌ٹ‌م‌ل اور
یونیکوڈ کنٹرول حروف کا استعمال کرو۔ اب
فائل کو UTF-8 صورت میں محفوظ کر دو۔ اس
فائل کا نام lesson.txt رکھ دیتے ہیں۔ اب نیچے
دیا سکرپٹ اس فائل پر چلا دو۔‬

#/bin/sh
uni2ascii -D < $1.txt > $1v2.txt
tidy -4mz < $1v2.txt > $1v2.xhtml
itex2MML < $1v2.xhtml > $1.xml

‫سکرپٹ کو mur کے طور پر محفوظ کر دو، اور
اس طرح فائل پر چلاؤ‬ ‬

$ mur lesson

‫اب ایک فائل lesson.xml تیار ہو جائے گی جسے
فائرفاکس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے
آپ کو کچھ ممکن ہے کچھ فونٹ لادنے پڑیں۔
مدد کیلئے یہ صفحہ ہے‬
http://www.mozilla.org/projects/mathml/fonts/

‫میرے تجرباتی صفحے یہاں موجود ہیں‬
http://www.geocities.com/urdutext/sci/scilab.html
http://www.geocities.com/urdutext/sci/lesson1.xml

jess

unread,
Jan 21, 2006, 7:18:33 PM1/21/06
to urdu
‫ ریاضی کے صفحوں میں عموماً اشکال (figures)
بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کیلئے بجائے
پکسل گرافکس کے "سکیلیبل ویکٹر گرافکس"
scalable vector graphics (SVG) کا استعمال موزوں ہے۔
SVG ایک XML فارمیٹ ہے، جس میں اشکال کے
پیمائیش دی گئی ہوتی ہے۔ مثلاً کہ یہ ایک
دائرہ ہے جس کا مرکز (۷،۵) پر واقع ہے، اور
اس کا نصف قطر ۲ ہے۔‬
<ellipse cx="5.0" cy="7.0" rx="2.0" ry="2.0"/>

‫ svg تصویر کو بنانے والا یعنی فائرفاکس،
اس کو پڑھے گا اور اس پیمائیش سے دائرہ
بنائے گا۔ تصویر کو بڑا چھوٹا کرنے کیلئے
آپ صرف تصویر کی لمبائی، چوڑائی بتا دو
اور پوری کی پوری تصویر چھوٹی بڑی ہو
جائے گی۔ پکسل گرافکس کے برعکس دیکھنے
میں کوئی مسلئہ نہیں ہو گا۔‬

<svg xmlns="http://www.w3.org/2000/svg" width="10cm" height="6cm"
viewBox="3 3 13 12">

‫ اب ریاضی کے اسباق میں ایک svg تصویر کی
مثال بھی ڈال دی گئی ہے۔ ملاحظہ کرو:‬

http://geocities.com/urdutext/scilab.html

Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)

unread,
Jan 22, 2006, 11:46:03 PM1/22/06
to ur...@googlegroups.com

شکریہ جیس۔ آپ اس سلسلے میں اچھی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ خدا اس کی جزاۓ خیر دے۔
آمین
اعجاز
--
Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)
Permanent Adddress: 9-1-25/A/1, Hashim Nagar
Langar House, Hyderabad. AP, India 500008
Phone: Land: (040) 23526002
Director (G) Engineering Geolgy Division, CR,
Geological Survey of India,
Seminary Hills, Nagpur
440006
Phone (0712) 2510484
Mobile: 09371043529
http://www.urduweb.org/mehfil/

Tum Bin

unread,
Feb 2, 2006, 11:26:33 PM2/2/06
to urdu
Bohat SUNDAR>........!!! Thanx Sir G

jess

unread,
Feb 11, 2006, 8:30:10 PM2/11/06
to urdu
‫علامتی ریاضی کی اہمیت مسلم ہے۔ سب
لوگوں کو علم نہیں کہ علامتی (symbolic) ریاضی
بآسانی سائیلیب جیسے پروگراموں پر کیا
جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک نیا سبق
نیچے دیے ربط پر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ اسباق
جماعت 12 کے طالب علموں کے معیار پر لکھے
گئے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ طالب
علموں کو یہ معلومات فراہم کی جائیں کہ
وہ سائیلیب کو کس طرح کامیابی سے اپنی
تعلیم میں استعمال کر سکتے ہیں۔ تعلیم کو
صرف امتحان پاس کرنے تک محدود نہ رکھا
جائے۔ آج سے دس پندرہ برس پہلے نوجوان
کمپوٹر کو تعلیم میں، خاص طور پر سائینسی
اور ریاضی کی تعلیم، میں مددگار سمجھتے
تھے۔ DOS پر نوجوانوں نے طرح طرح کے تعلیم
اور سائینسی سافٹوئیر استعمال کیے۔ آج
اس کے عشر عشیر بھی کمپوٹر کا استعمال اس
مقصد کیلئے نہیں ہو رہا۔ اب تو حالت یہ ہے
کہ کسی کو دو نمبروں کو ضرب دینی پڑ جائے
تو لوگوں کو اس کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا
کہ accessories میں سے کیلکولیٹر برآمد کریں
اور کلک کلک شروع کر دیں۔ ان لوگوں نے
کمپوٹر پر ریاضی کیلئے کوئی اور پروگرام
استعمال نہیں کیا ہوتا۔ زیادہ زیادہ
ایکسل سپریڈ شیٹ۔ بہت کو یہ بھی نہیں پتہ
کہ ایکسیل ایک سپریڈشیٹ ہے، IE ایک ویب
براؤزر ہے، اور آؤٹ لک ایک ی‌میل
کلائنٹ۔ یعنی مائیکرو سافٹ کی مکمل ذہنی
غلامی میں ہیں۔


http://geocities.com/urdutext/scilab.html

Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)

unread,
Feb 13, 2006, 1:00:06 AM2/13/06
to ur...@googlegroups.com
درست ہے جیس۔ لیکن اس بار آپ خود ہی کنٹرول کیریکٹرس استعمال کرنا  بھول گۓ ہیں۔
اعجاز

براؤزر ہے، اور آؤٹ لک ایک یمیل

کلائنٹ۔ یعنی مائیکرو سافٹ کی مکمل ذہنی
غلامی میں ہیں۔


http://geocities.com/urdutext/scilab.html
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages