میرے خیال میں اچھے اردو لکھنے والوں اور
کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے واقف لوگوں (جو ویب
پبلشنگ سے وابستہ ہیں) میں ایک خلیج ہے۔
اس خلیج کو دور کرنے کے لیے مشورے درکار
ہیں۔
میرے خیال میں ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک
ایسی ویب سائٹ ہو جو اس طرح کے لوگوں کے
لیے ایک شیلٹر یا پلیٹ فارم کا کام دے
تاکہ ان دو پارٹیوں کے ملاپ سے ایک
بہترین اردو ویب سائٹ دیکھنے کو ملے۔
یاد رہے کہ میں تحریری اردو ویب سائٹس کی
بات کر رہا ہوں اور ایسی اردو سائٹس کی
نہیں جو تصویری ہوں۔ مجھے تصویری اردو
سائٹس سے کوئی دلچسپی نہیں۔
شارق