اردو کتبے اور سائن بورڈ

9 views
Skip to first unread message

jess

unread,
Apr 22, 2005, 10:21:08 PM4/22/05
to ur...@googlegroups.com
دیکھنے میں آیا ہے کہ اردو سائن بورڈ سڑک
کے کنارے لگے ہوں یا ائیرپورٹ کی سکرین
پر، کی عبارت میں غیر ضروری الفاظ
استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے عبارت غیر
ضروری طور پر لمبی ہو جاتی ہے۔ طویل
عبارت زیادہ جگہ گھیرتی ہے اور اس طرح یہ
تاثر ابھرتا ہے کہ اردو روزمرہ کے
استعمال کے قابل نہیں ہے۔ مثلاً ، "یہاں
رکنا منع ہے" کے بجائے "رکنا منع" لکھنا
کافی ہونا چاھیے۔ اب یہ رحجان اردو ویب
سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، جہاں
"پڑھنے میں دشواری" کے تصویری کتبے نظر
آئیں گے۔ حالانکہ اس کے بجائے لکھا جا
سکتا ہے، "پڑھنا مشکل؟"۔ ممکن ہے اس طرح
کے کچھ جملے نامکمل نطر آئیں مگر آہستہ
آہستہ لوگوں میں یہ شعور پیدا ہو جائے گا
کہ کتبوں کی زبان کے اصول اور ضوابط
مختلف ہوتے ہیں۔

unix

unread,
May 6, 2005, 8:10:12 AM5/6/05
to ur...@googlegroups.com
جیس آپ کا پوائنٹ تو اچھا ہے مگر ایک بات
ہے۔ وہ یہ کہ 'پڑھنا مشکل؟' میں کچھ ترشی
کا پہلو ہے۔ جبکہ 'پڑھنے میں دشواری؟' میں
ایسا نہیں ہے۔

شارق

jess

unread,
May 6, 2005, 7:15:56 PM5/6/05
to ur...@googlegroups.com
بات شاید صرف مانوسی کی ہے۔ اب سڑک پر لگا
"سٹاپ" تختہ بھی گستاخ سمجھا جا سکتا ہے،
مگر چونکہ روزانہ دیکھا جاتا ہے، اسلئے
کوئی برا نہیں مناتا۔ اب اردو میں اس کا
متبادل "رکو" ہونا چاہیے، نہ کہ "رکیے"
وسلام۔
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages