اردو کمپیوٹر اصطلاحات

76 views
Skip to first unread message

منہاجین

unread,
Jun 23, 2005, 7:21:31 AM6/23/05
to ur...@googlegroups.com
اردو کمپیوٹر اصطلاحات

کمپیوٹر کی پیدائش کو کئی دہائیاں بیت
چکیں، مگر ہنوز ہم انگریزی اصطلاحات کے
عادی ہیں۔ ہم سے تو عرب اور

ایرانی اچھے رہے، جنہوں نے اصطلاح سازی
میں وہی تیزی دکھائی جو کمپیوٹر کی ترقی
کی تھی۔

اردو کمپیوٹر اصطلاحات کے لئے ابھی ہم
صرف سوچ بچار کر رہے ہیں۔ یہ کب لاگو ہو ں
گی یا پھر ہو بھی سکیں گی؟

اس بارے کوئی پیشینگوئی نہیں کی جا سکتی،
تاہم اپنی سی عملی کوشش ضرور کی جا سکتی
ہے۔

آمدم برسرمطلب! مجھے "انفارمیشن
ٹیکنالوجی کی مکمل انفارمیشن" پاک آئی ٹی
مارکیٹ ڈاٹ کوم کے اردو ورژن

کے لئے کمپیوٹر اصطلاحات درکار ہیں۔ اگر
آپ احباب میں سے کوئی اس سلسلے میں مدد کر
سکے تو نوازش ہو

گی۔

اس طرح کی چند مزید جامع قسم کی اردو ویب
سائٹس بھی تخلیق پا جائیں، جنہیں کسی
خاص معلومات کے لئے

کھولنا کمپیوٹر سے منسلک ہر فرد کی ضرورت
بن جائے تو اردو اصطلاحات زبانی جمع خرچ
سے نکل کر حقیقت کا

روپ بھی دھار سکتی ہیں۔

آپ کا اس بارے خیال ہے؟ کیا آپ میری مدد
کرتے ہوئے اردو کی خدمت کرنا پسند کریں
گے؟

عبدالستار منہاجین
www.pakitmarket.com

jess

unread,
Jun 23, 2005, 7:22:29 PM6/23/05
to ur...@googlegroups.com
سب سے اچھا طریقہ تو یہی ہے کہ اس طرح کے
گروہ میں تکنیکی موضوعات پر اظہارِ خیال
کیا جائے، جس سے اردو اصطلاحات خود ہی
سوجھیں گی۔ عرب اور ایرانیوں نے ٹائِپ
رایٹر کا استعمال عرصے سے شروع کیا تھا
اس لیے آگے نکل گئے، جبکہ ہم نستعلیق کے
چکر میں پڑے رہے۔ اب حالت یہ ہے کہ کوئی
بندہ اردو کلیدی تختہ استعمال کرنے پر
راضی نہیں۔ طرح طرح کے بہانے سننے میں
آتے ہیں۔ تو جہاد اب یہ ہے کہ عوام کو
اردو کلیدی تختہ اپنانے پر قائل کیا
جائے۔

باقی آپ کے علم میں ہے کہ اکبر صاحب نے
"قَرن ڈاٹ آرگ" پر اردو لغت کا سلسلہ جاری
کر رکھا ہے۔ اُس میں حصہ لیا جائے۔ "لینکس
پاکستان ڈاٹ نیٹ سلیش نیوز" پر بھی اردو
ترجمہ کا شغل چل رہا ہے۔ اس نوعیت کے ویب
سے بھی کچھ مدد لی جا سکتی ہے۔ مختصراً
کام خود ہی کرنے کا ہے۔ وسلام۔

Amir Hayat

unread,
Jun 24, 2005, 7:15:07 AM6/24/05
to ur...@googlegroups.com
There is also an institute in Pakistan (I believe its called Idara Akadimaat Urdu) and one of their objectives is doing 'Istalahat Sazi '. I know Dr. Asad Durrani who has written a book on this topic and is involved in this field. Is it possible that we approach them since they possess the necessary knowledge and skills that are required on this topic. If they are ready to extend a helping hand, or if they have already done some work then we can take advantage of it.

amir
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages