نہ کام کا، نہ کاج کا، دشمن اناج کا

134 views
Skip to first unread message

jess

unread,
Jun 4, 2005, 3:02:22 PM6/4/05
to ur...@googlegroups.com
نہ کام کا، نہ کاج کا، دشمن اناج کا۔ یہ
ایک محاورہ ہے، جس سے یہ معنٰی پہنچانا
مقصود ہوتا ہے کہ یہ آدمی کوئی مفید کام
نہیں کرتا۔ مگر دیکھا جائے تو تاریخی طور
پر یہ ایک قابل نفرت خیال ہے۔ مثلاً اسی
فلسفے کی وجہ سے قریباً ۲۵۰ سال پہلے
امریکہ کے ۵۰ ملین اصلی باسی قتل عام کا
شکار ہوئے۔ اسی وجہ سے کرّہ عرض کے اکثر
چرند پرند مفقود کر دیئے گئے ہیں۔ اب اس
کرّہ عرض پر ہر جگہ آدمی بستا ہے۔ زمینی
جانوروں پر جگہ تنگ کر دی گئی ہے اور صرف
مویشی جو انسان کے کھانے کے لیے پالے
جاتے ہیں رہ گئے ہیں۔ اس زمین کا کیا
مستقبل ہے جو اب انسانوں کی بڑھتی ہوئی
آبادی کو برداشت نہیں کر سکتی۔ انسانوں
کی یہ آبادی تیل پر پلتی ہے۔ جی ہاں تیل
کے بغیر کوئی فصل نہیں اُگ سکتی چونکہ
تمام کھاد تیل سےا بنتی ہے۔ تیل کے زخائر
کچھ برسوں میں ختم ہوا چاہتے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ دنیا کے طاقتور لوگوں کا خیال
ہے کہ زمین اور اس کے باسیوں کا آخر قریب
آ چکا ہے۔

unix

unread,
Jun 6, 2005, 12:58:02 AM6/6/05
to ur...@googlegroups.com
توبہ کرو یار۔ میرے بچوں کا کیا ہوگا جو
ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے۔۔۔
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages