اسلام اور جدید سائنس

19 views
Skip to first unread message

منہاجین

unread,
Mar 26, 2005, 1:37:20 PM3/26/05
to ur...@googlegroups.com
اُندلس کی یونیورسٹیوں سےعلم یورپ تک
پھیل گیا، مگر شومئی قسمت کہ مسلمان علمی
روِش بھلا بیٹھےاور تحقیق و جستجو کےچمن
زار سےایسےنکلےکہ اپنی عظمتِ رفتہ کو
بھی فراموش کر بیٹھی۔ آج کا مسلمان طالبِ
علم اپنےاَسلاف کےعظیم علمی کارناموں
سےبھی آگاہ نہیں۔ دُوسری طرف اَہلِ مغرب
کی تنگ ظرفی و تنگ نظری دیکھئےکہ وہ
اِسلامی سائنس کےدَور کاقطعاً اِعتراف
نہیں کرتےاور اگر کہیں مجبوراً کریں بھی
تو ڈھکےچھپےاَنداز میں، جس سےیہ تاثر
اُبھرتا ہےکہ مغربی سائنس کا خمیر براہِ
راست یونانی دَور سےاُٹھایا گیا ہی،
حالانکہ تاریخِ عالم گواہ ہےکہ یہ
اِنصاف سےپرےکی بات ہی۔ بقول ڈاکٹر محمد
طفیل ہاشمی: ?مسلمان سائنسدانوں نےیونان
و ہند کےاَربابِ علم و دانش کےلئےجذباتِ
تشکر و اِمتنان کےاِظہار و اِعتراف میں
کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اِس کےبرعکس یورپ
نےموجودہ سائنس مسلمانوں سےحاصل کی لیکن
اُن کےہاں کلمہ اِعتراف تلاش کرنا
جوئےشِیر لانےکےمُترادف ہے?۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق
کتاب "اسلام اور جدید سائنس" سے اقتباس

jess

unread,
Apr 2, 2005, 6:53:51 AM4/2/05
to ur...@googlegroups.com
اعراب کے استعمال کی وجہ سے، اوپر کی
عبارت میرے براؤزر میں حرفوں کے درمیان
اضافی جگہ کے ساتھ نطر آتی ہے (جن حرفوں
پر اعراب ہیں) ۔ میرے خیال میں ویب پر فی
الحال اعراب کے استعمال سے گریز کرنا پڑے
گا، کیونکہ تمام ویب فونٹ ابھی اس کی
اجازت نہیں دیتے۔
وسلام۔

منہاجین

unread,
Apr 5, 2005, 1:32:31 PM4/5/05
to ur...@googlegroups.com
السلام علیکم

میرے براؤزر "فائر فاکس" اور "انٹرنیٹ
ایکسپلورر" دونوں میں اعراب ٹھیک دکھائی
دے رہا ہے۔ تاہم میں آپ کی بات سے اتفاق
کرتا ہوں، ضروری نہیں کہ ہر کمپیوٹر
استعمال کنندہ نے اپنا آپریٹننگ سسٹم
میرے انداز سے بنایا ہو۔ ابھی تو لوگ
اردو کی طرف بھی کھل کے نہیں آرہے، اعراب
دیکھ کر تو شاید ڈر ہی جائیں۔ اعراب
لگانے سے میرا مقصد ایک یقین کا حصول تھا
سو وہ مجھے مل گیا۔ تب تک کے لئے اعراب کو
خدا حافظ

والسلام
عبدالستار منہاجین

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages