
کراچی:پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پاکستانی بحریہ کی ایک بس پر ہونے والے بم حملے میں کم از کم 5 افرادجاں بحق ہلاک اور9 زخمی ہوگئے ہیں۔
ساحلی شہر کراچی میں گذشتہ 3دنوں کے دوران ہونے والایہ تیسرا دھماکہ ہے جس میں پاکستانی بحریہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکا پی ایف میوزیم میں جانے والے راستے پر پیٹرول پمپ کے قریب گٹر میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے ذریعے پاک بحریہ کی بس کونشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق کم از کم15افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد:امریکی جاسوس طیاروں کے حملے اب پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہوں گے سی آئی اے ڈائریکٹر خود مانیٹر کریں گے ۔اس بات کاانکشاف ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
امریکی روز نامےکی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قائم شمسی ائیر بیس بند ہوجانے کے بعد اب جاسوس طیاروں کے حملے افغانستا ن سے ہوں گے اور اس کو خود جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کنٹرول کریں گے۔

سیاست دان نہیں ہوتا توملک چھوڑ دیتا،عمران خان |
|||
|

ایبٹ آباد،اسلام آباد: اتواراورپیر کی درمیانی شب ایبٹ آباد آپریشن میں مارے جانےوالے اسامہ بن لادن کی موت کےمتعلق شکوک وشبہات تاحال موجود ہیں۔
آزادذرائع اسامہ بن لادن کے قریبی حلقوں کی خاموشی کومعنی خیزقراردیتے ہوئے اس واقعے کو ماضی میں تورابورااورافغان صوبہ ہلمندکےآپریشن کےبعداسامہ کی ہلاکت غلط ثابت ہونےکےتناظرمیں دیکھ رہے ہیں۔

کراچی:دنیا کا سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکی فوجیوں کےمبینہ آپریشن میں فائرنگ کے دوران پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاک ہو گیا ہے ،اس کی موت پر پاکستانی عوام دو رائے میں بٹی نظر آتیں ہیں کچھ کے نزدیک اس آپریشن میں ایک سچا مسلمان شہید ہواہے اور کچھ کے نزدیک ایک سفاک قاتل ہلاک ہوا ہے۔

کامیابی کا سہرا ہر کوئی باندھ لیتا ہے،گیلانی |
|||
|

آپریشن اسامہ جیسا کوئی اقدام قابل قبول نہیں |
|||
|

میران شاہ،شمالی وزیرستان: افغانستان سے متصل پاکستانی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کےحملے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 4سےزائدکے زخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔