|
Urdu ▪ وائس آف امریکہ |
|
| VOICE OF AMERICA | VOA ہوم | اردو ہوم پیج | خطے/ موضوعات | دیگر زبانیں | وی او اے کے بارے میں |
|
امریکہ میں تمام تعلیمی اداروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہر اس غیر ملکی طالب علم کے بارے میں معلومات درج کرائیں جسے وہ داخلہ دیتے ہیں۔ SEVISدس ہزار سے زیادہ امریکی تعلیمی اداروں اور ایکس چینج وزیٹر پروگراموں کی دیکھ ریکھ کرتا ہے ۔یہ انہیں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کے سب سے بڑے تفتیشی ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی ( Immigration and Customs Enfordement Agency ) سے منسلک کرتا ہے ۔
حکومت اس سسٹم کی مدد سے تعلیمی اداروں کو یہ معلومات فراہم کرتی ہے کہ ان کا کوئی غیر ملکی طالب علم کب ملک میں کب داخل ہوا۔ جس کے بعد تعلیمی ادارےکے لیے لازمی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندریہ رپورٹ دے کہ کیا متعلقہ طالب علم اسکول میں کلاسوں میں حاضری دے رہا ہے یا نہیں ۔ اور اگر طالب علم یونی ورسٹی چھوڑ دے تب بھی یونی ورسٹی کے لیے لازمی ہے کہ وہ اس بارے میں مطلع کرے۔
2005 ءمیں قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں نے85 ہزار سے زیادہ ممکنہ خلاف ورزیوں کے بارے میں چھان بین کی ۔ ان میں سے تقریباً 600 کو بعد میں اسٹوڈنٹ اینڈ ایکس چینج وزیٹر رولز کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ۔ ان خلاف ورزیوں میں کلاسز اٹینڈ نہ کرنا ، اسکول سے مستقل طور پر یا عارضی طور پر خارج کر دیا جانا یا مسلسل کل وقتی طالب علم کے طور پر نہ رہنا شامل ہیں ۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے کہا ہے کہ SEVIS میں اس وقت امریکہ میں موجود 77لاکھ طالب علموں او ر ایکسچینج وزیٹرز کی فہرست موجود ہے۔ اس سسٹم میں ان کے ساتھ آنے والے اہل خانہ کے نام بھی درج کیے گئے ہیں ۔ SEVIS میں طالب علموں اور ایکس چینج وزیٹر ز کے خاندانوں کے ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ ارکان کے ناموں کا ریکارڈ موجودہے۔
2004ء میں ہر طالب علم اور ایکس چینج وزیٹر نے اس سسٹم پر اٹھنے والے اخراجات میں مدد کے لیے ایک سو ڈالر وصول کرنا شروع کیے تھے۔ یہ رقم SEVIS کی ویب سائٹ بنانے کے بھی کام آئی۔ یہ ویب سائٹ اب طالب علموں اور ایکس چینج وزیٹرز کو اپنے SEVIS کے بارے میں معلومات اور اپنی مالی ادائیگیوں کا ریکارڈ آن لائن دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
SEVIS کے بارے میں معلومات Immigration and Customs Enfordement Agency ،امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورس منٹ کی ویب سائٹ پر بھی مل سکتی ہیں۔ ایڈریس ہے ،www.ice.gov ۔
اس صفحے کو ای میل کیجیے
قابل چھپائی صفحہ
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||