View this page "شاعری"

2 views
Skip to first unread message

sajjad...@gmail.com

unread,
Mar 24, 2007, 8:34:43 AM3/24/07
to tehrir
دوستو! شاعری کے اثر سے کون کافر انکار کر سکتا ہے۔ مگر ہمیں آپ کے
پسندیدہ اشعار اور پسند کی وجہ تحریری شکل میں چاہییں۔ امید ہے مایوسی نہ
ہو گی۔ لیجئے ہم پہل کرتے ہیں
دور بہٹھا غبارِ میر اُن سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا
میر تقی میر
وجہ، پسندیدگی۔ ہمارے ہاں عاشق کو ایک غیر ذمہ دار اور دیوانہ صفت کردار
سمجھا جاتا ہے۔ گویا ایک ایسا شخص جس سے محبت کی توقع تو کی جا سکتی ہے
مگر ادب و احترام کی نہیں۔ میر کے خیال میں عشق عاشق کو ادب کا وہ مقام
سمجھا دیتا ہے جو کسی اور طریقے سے ممکن نہیں۔
آپ میرے خیال سے اختلاف کر سکتے ہیں، مجھے ہر دو صورتوں میں انتظار رہے
گا۔
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages