١٢ مارچ، لاہور2008 بم دھماکے پر لکھا گیا

18 views
Skip to first unread message

sajjad...@gmail.com

unread,
Mar 11, 2008, 5:22:29 AM3/11/08
to tehrir
١٢ مارچ، لاہور2008 بم دھماکے پر لکھا گیا

موت کے کواڑوں کو
پير سے دھکيلا ہے
روشني کے رستوں ميں
تيرگي کي وحشت سے
خوف کا دھواں اٹھا
اور دھوئيں ميں تصويريں
ديکھ کر کبھي دل کو
کچھ يقيں نہيں ہوتا
آستيں کے سانپوں کي
مطمئن سي آنکھوں ميں
اعتبار عنقا ہے
اختيار چھلکا ہے
لگ رہا ہے جيسے سب
خون کے پياسوں کو
ريت کے بياباں سے
آسماں نہيں دکھتا
اور سفر کے آخر ميں
واديوں ميں جھيلوں سے
بارشوں کي پونجي کو
لوٹ کر بھي دل ان کا
بھر نہيں سکا شايد
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages