میں اپنی دنیا میں آ گیا ہوں

14 views
Skip to first unread message

khattat

unread,
Aug 13, 2009, 3:37:23 AM8/13/09
to tehrir
میں اپنی دنیا میں آ گیا ہوں
یہ کچھ کتابیں ہیں جن کو پڑھ کے
ترے تعلق میں بندھ رہا ہوں
یہ گفتگوئیں ہیں جن کو سُن کے
میں تیری محفل میں آ گیا ہوں

یہاں فضا میں ہیں لمس بکھرے
تو سارا سامان چھوڑ کر بھی
میں کتنا مصروف ہو گیا ہوں
تری زباں سے نہیں ہوں واقف
میں پھر بھی مانوس ہو گیا ہوں
میں اپنی دنیا میں آ گیا ہوں

{یہ نعت ہے}

سجاد

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages