آپ سے آپ

3 views
Skip to first unread message

sajjad...@gmail.com

unread,
Feb 29, 2008, 5:21:08 AM2/29/08
to tehrir
باتیں آپ سے آپ
بِن کچھ کہے سُنے
طے ہو رہی ہیں
کبھی اِس سب کے درمیان
میں بھیڑ بن جاتا ہوں
اور کبھی حدِ نظر اور حدِ علم تک
آنے اور نہ آنے والے
مجھ میں جمع ہو کر ایک ذرہ
تو آپ سے آپ یہ بھی طے ہوا
کہ کسی بھی لمحہِ موجود میں
مَیں، بھیڑ اور ذرہ سچ ہو سکتے ہیں
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages