ANJUMAN IMAMIA KE LKO DAURE KI REPORT

6 views
Skip to first unread message

feroz agha

unread,
Feb 7, 2011, 8:53:26 AM2/7/11
to feroz agha
۶۸۷
ANJUMAN IMAMIA
IMAMBARA ZAINABIA,BOHRI MOHALLA,MUMBAI.
برائے اشاعت

انجمن امامیہ بمبئی نے انجمن غنچہ مظلومیہ کی طرحئی شب بیداری میں شرکت

لکھنو7 فروری 2011 ءانجمن امامیہ نے 2 ربیع الاول کی شب میں عزاخانہ انجمن غنچہ مظلومیہ کی طرحئی شب بیداری میں شرکت کی۔ انجمن امامیہ کے صاحب بیاض رضی میاں نے شاعر جاوید موسوی کا سلام اپنے منفرد انداز میں پیش کیا جسکو سامعین نے بے حد پسند کرتے ہوئے دل کھول کر داد تحسین سے نوازا۔
واضع رہے انجمن امامیہ لکھنو کی انجمن نیر الاسلام کے دعوت نامہ پر اسکی طرحئی شب بیداری میں شرکت کرنے کے لئے خصوصی طور پر آئی تھی ۔انجمن نیرالاسلام کی شب بیداری میں 27 صفر کی شب میں مجلس کے بعد لکھنو کی سر زمین پر اپنا پہلا طرحئی کلام پیش کرتے ہوئے خوب داد حاصل کی ۔سامعین نے جاوید موسوی کے کلام کو بہت پسند کیا بالخصوص مختع کو”جو لکھنو میں محبت ملی ہمیں جاوید،یہ انجمن یہی سوغات لے کے جائےگی۔“ انجمن امامیہ کے خلوص کا احترام کرتے ہوئے لکھنوکی انجمن ہائے ماتمی نے دعوت نامہ دینا شروع کر دئے ۔
نجمن امامیہ نے لکھنوکی عزاداری میں مسلسل شامل ہوتے ہوئے29 صفر کو انجمن ضیاولایمان کی شب بیداری میں شرکت کی،30 صفر کو دن میں انجمن چشمہ کوثر اور شب میں انجمن گلزار پنجتن کی شب بیداری میں شرکت کرکے گوری خالصہ میں شب بیداری میں شریک ہوئی ۔ گوری خالصہ میں بھی انجمن کے کلام کو خوب پسند کیا گیا۔پہلی ربیع الاول کی شب میں انجمن جلا یمان کی شب بیداری میں بھی سامعین نے دل کھول کر دادوتحسین دی۔2 ربیع الاول کو دن میں امامباڑہ ملکہ جہاں میں نوحہ پڑھا ۔سہ پہر کو امام باڑہ جناب مسلم رئیس منزل میں انجمن غنچہ مہدیہ کی جانب سے جناب سالک لکھنوی و جناب ماہر لکھنوی کے ایصال ثواب کے لئے منعقدمجلس کے بعد سلام و نوحہ پڑھا۔ اسکے بعد لکھنو کے مشہور و معروف شاعر اہلبیت جناب سرور نواب سرور لکھنوی کے عزاخانہ میں اور وہاں کے بعد کچہ احاطہ امین آباد میںجناب چودھری اکبرحسین کے عزاخانہ میں بارگاہ مولا میں اپنا نظرانہ عقیدت پیش کیا۔
جاری کردہ
ذہیب

report of imamia.gif
report of imamia.inp
SANY6226.JPG
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages