[شکیل احمد صدیقی کا بلاگ] A post of interest: "اللہ سے زیادہ جراثیموں کا خوف"

3 views
Skip to first unread message

Shakeel Ahmed Siddiqi

unread,
Mar 13, 2013, 2:08:44 PM3/13/13
to sata...@yahoogroups.com, sha...@googlegroups.com

اللہ سے زیادہ جراثیموں کا خوف

گاڑی کا وہ مکینک کام کرتے کرتے اٹھا۔ اس نے پنکچر چیک کرنے والے ٹب سے ہاتھ گیلے کئے اور ویسے ہی جا کر کھانا کھانا شروع کر دیا۔ میں نے اس سے کہا اللہ کے بندے "اس طرح گندے ہاتھوں سے کھانا کھائو گے تو بیمار پڑ جائو گے۔ ہزاروں جراثیم تمہارے پیٹ میں چلے جائیں گے۔ کیا تم نے اس طرح کی باتیں ڈیٹول یا صابن کے اشتہارات میں نہیں دیکھیں"۔

تو اس نے جواب دیا۔ "صاحب جب ہم ہاتھوں پر پہلا کلمہ پڑھ کر پانی ڈالتے ہیں تو سارے جراثیم خود بخود مر جاتے ہیں اور جب بسم اللہ پڑھ کر روٹی کا لقمہ توڑتے ہیں تو جراثیموں کی جگہ ہمارے پیٹ میں برکت اور صحت داخل ہوتی ہے"۔

مجھے اس مکینک کی بات نے ہلا کر رکھ دیا۔ یہ تو اس کا تو کل تھا جو اسے بیمار نہیں ہونے دیتا تھا۔ اس سے میں اب بھی ملتا ہوں اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی وہ مجھ سے زیادہ صحت مند ہے۔


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages