دیکھنے میں بالکل عام نظر آنے والے کچھ جانور حیران کن خصوصیات کے مالک ہیں
غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک فطرت کے چند شاہکار ایسے بھی ہیں جودیکھنے میں بھلے ہی بالکل دوسرے جانوروں جیسے اور معمولی نظر آتے ہیں، مگر اس کی کچھ شاندار خصوصیات انہیں دوسرے تمام حیوانات سے منفرد بناتی ہیں۔۔۔۔۔ جیسا کہ کچھ کیڑے مکوڑے ایسے ہیں جو اپنے وزن سے 100 گنا زیادہ خوراک کھا جاتے ہیں، اور کچھ جنگلی جانوروں کی رفتاراتنی تیز ہے کہ ماہر ترین ایتھلیٹ بھی ان سے پیچھے رہ جائیں۔۔۔۔۔ لیکن ان سب سے حیران کن ” بلو ہیل ” کو کہا جائے گا۔۔۔۔۔۔ جس کی غیر معمولی جسامت کے باعث اسے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مخلوق ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔