You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to شکیل احمد صدیقی
میرے گلی میں داخل ہوتے ہی یوں لگا جیسے کوئی آفت ٹوٹ پڑی ہو۔ ہر طرف ایک افراتفری کا ماحول تھا۔ کچھ لمحوں تک تو سمجھ ہی میں نہ آیا کہ آخر کیا ہوا ہے ؟ جیسے جیسے میں آگے بڑھتا گیا چیخ وپکار کی آوازیں تیزی سے کانوں میں آنے لگیں۔ میں نے کچھ قدم تیز کیے اور چاہا کہ معلوم کیا جائے کہ آخر معاملہ کیا ہے ؟ میں نے سوچ کر محلے کے ایک بچے سے پوچھا کہ کیا ہوا، یہ شور وغل کیسا ہے؟ تو پتہ چلا کہ ” شرجیل” کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور حادثہ اتنا شدید ہوا ہے کہ جان خطرے میں ہے۔