You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to
---------- Forwarded message ---------- From: Najeeb Qasmi<najee...@gmail.com> Date: 2014-10-26 16:44 GMT+05:00 Subject: New Hijri Year and some articles To:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،، نئے ہجری سال کا آغاز ہوگیا ہے۔اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں، اللہ تعالیٰ سے گزشتہ ایام میں ہوئی کوتاہیوں کی سچے دل سے معافی مانگیں اور یہ کوشش وفکر کریں کہ ہم، ہماری اولاد،ہمارے اعزاء واقرباء اور دیگر متعلقین اخروی امتحان میں کامیاب ہوجائیں کیونکہ اخروی امتحان میں ناکامی کی صورت میں دردناک عذاب ہے جس کی تلافی مرنے کے بعد ممکن نہیں ہے، مرنے کے بعد آنسو کے سمندر بلکہ خون کے آنسو بہانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یاد رکھیں کہ اگر ہم اخروی زندگی کو سامنے رکھ کر اس دنیاوی زندگی کے ایام گزاریں گے تو ہمارا ملازمت یا کاروبار کرنا، بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا، سونا، کھانا، پینا، وغیرہ ہر عمل دنیا وآخرت دونوں جہاں کی کامیابی دلانے والا بنے گا، ان شاء اللہ۔ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، یعنی محرم سے ہجری سال کا آغاز اور ذی الحجہ پر ہجری سال کا اختتام ہوتا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں ہجرت مدینہ منورہ کے سال کو بنیاد بناکر ۱۷ ہجری میں ایک نئے اسلامی کیلنڈر کا آغاز کیا گیا۔ یعنی ہجرت مدینہ منورہ سے پہلے تمام سالوں کو زیرو (Zero) کر دیاگیا اور ہجرت مدینہ منورہ کے سال کو پہلا سال تسلیم کرلیاگیا۔ رہی مہینوں کی ترتیب تو اس کو عربوں میں رائج مختلف کیلنڈر کے مطابق رکھی گئی یعنی محرم الحرام سے سال کی ابتداء۔ نئی نسل کو اسلامی مہینوں کے نام سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۴ء کو اردو نیوز (روشنی ) میں شائع شدہ مضمون (زیارت مدینہ منورہ: آداب واحکام ومسائل) کی پی ڈی ایف فائل ارسال ہے۔ اخبار مشرق کلکتہ میں شائع شدہ مضمون (خشوع وخضوع والی نماز)، اخبار مشرق دہلی میں شائع شدہ مضمون (حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے مختصر احوال) اور اردو ٹائمز ممبئی میں شائع شدہ مضمون (عمامہ اور ٹوپی) کی پہلی قسط بھی ارسال ہے۔ محمد نجیب قاسمی سنبھلی، ریاض
Khushu Wali Namaz Akhbare Mashriq 24-10-2014 a.jpg