Ashra-e-Majalis 2015(16 November till 25 th November 2015) Hussainia Alwiya Al Qalaf Medan Hawaly-Daily @ 7:00 pm Sharp

3 views
Skip to first unread message

Perawan-e-Wilayat

unread,
Nov 15, 2015, 3:08:53 AM11/15/15
to perawan-...@googlegroups.com

image
 
 
 
 
image
 
 
 
عزیز برادران و خواہران


السلام علیکم و رحمۃاللہ
 
عشرہ مجالس صفرالمظفر2015
 


السلام علیک یا  شہدائے کربلا ؑ

ماہِ صفر۔۔کرداِ زینبی ؑ  کو  اپناتے ہوئے راہِ حسین ابن علیؑ کو جاری رکھنے کا مہینہ۔۔حاضر ہیں یا زینب ؑ۔۔۔  لبیک یا زینبؑ

عزاداری نہضت زینبیؑ

عزیزان! متحجرانہ عزاداری نہیں کرنی بلکہ زندہ عزاداری کرنی ہے۔وہ عزاداری کریں جو حضرت زینب نے کربلا سے شروع کی ہے! حضرت زینب کبریٰ نے فقط ذکرِ حسین ؑ پر اکتفانہیں کیا بلکہ راہِ حسین ؑ  کوجاری رکھا، زینب کبریٰ نے کربلا سے لے کر شام تک بڑی مصیبتیں برداشت کیں لیکن راہِ حسین ۔ کو مٹنے نہیں دیا،راہِ حسین ۔ کو دبنے نہیں دیا،یزیدکی ساری کروفر کو بی بی نے خاک میں ملادیا۔ اگرایک بی  بی بندھے ہوئے ہاتھوں سے عزاداری کرتی ہے اور یزیدیت کو ملیا میٹ کردیتی ہے تو آج تو کروڑوں عزادار موجود ہیں،اگر یہ زینبی عزاداری سیکھ لیں تو پھر کسی یزید زمانہ کو جرأت نہیں ہوگی نہ پاکستان  کے اندر اور نہ فلسطین ,بحرین ،لبنان،شام ،عراق کے اندر کسی مسلمان کے اوپر ہاتھ اُٹھاسکیں۔

اسی مقصد و فلسفہ عزاداری و نہضت زینبی ؑ کو سمجھنے کیلئے پیروانِ ولایت کویت کیجانب سے عشرہ مجالس کا انعقاد مندرجہ ذیل پروگرام کیمطابق  کیا جارہا ہے۔
 
پروگرام
16 نومبر بروز پیر تا 25 نومبر بروز بدھ
روزانہ ٹھیک 7 بجے شب
بمقام: حسینیہ علویہ القلاف میدان حولی
خطابت: مبلغ ولایت جناب آغا تقی رضا عابدی
عنوان: عزاداری نہضت زینبی سلام اللہ علیہا
ماتم داری : دستہ ولایت

نوٹ:مومنین کی سہولت کیلئے کویت کے مختلف مقامات سے ٹرانسپورٹ سروس بھی چلائی جائیگی جس کے لیئے نیچے دیئے گئے پوسٹر میں برادران کے نام و موبائل نمبر موجود ہیں جو مومنین ٹرانسپورٹ سروس حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں۔



تمام مومنین و مومنات عاشقان امام حسین ؑ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔ 
 
 
التماس دعا برائے
پیروانِ ولایت کویت


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages