
عزیز برادران و خواہران
السلام علیکم و رحمۃاللہ
ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول

وحدت اسلامی و بیداری امت مسلمہ کا عظیم الشان اجتماع
16ربیع الاول۔28دسمبر2015بروز پیر۔7بجےشب
بمقام۔حسینیہ علویہ القلاف۔میدان حولی
خصوصی خطاب:آغا سیدعارف علی رضوی صاحب
امام امت ،بت شکن زماں،خمینی بزرگوار (قدس سرہ) نے 12 سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے نام سے موسوم کیا تا کہ امت مسلمہ میلاد کی تاریخوں کے اختلاف کے بجائے اس مولود کی طرف متوجہ ہوکر جو رحمت للعالمین ہیں۔اور اس نقطہ کو باعث اختلاف و نزاع کے بجائے باعث اتحاد امت بنایا۔

بقول علامہ اقبال
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی قرآن بھی ایک
اسی سلسلے میں وحدت اسلامی،بیداری و اتحاد امت مسلمہ کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے ایک عظیم الشان جشن میلاد کا انعقاد مندرجہ پروگرام کے مطابق کیا جارہا ہے۔

اجتماع میں اہل سنت برادران بھی شرکت کرینگے اس کے علاوہ مختلف اہل سنت و شیعہ برادران بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت و منقبت و کلام وحدت پیش کرینگے۔
اجتماع سے آغا سید عارف علی رضوی اپنے خطاب میں اتحاد و وحدت و بیداری امت مسلمہ کے حقیی معنی،منشور و مفہوم کو پیش کیا کرینگے۔
تمام اہل اسلام خواتین و حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔
بعد از جشن طعام کا خصوصی انتظام ہے۔
مختلف علاقوں کے مومنین کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام ہے جس کیلئے پوسٹر میں موجود نمبر پر برادران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
التماس دعا برائے
پیروان ولایت کویت