وقت: پاکستان: 30۔3 شام سے 30۔4 تک
تفصیل:
سول سوسائٹی کی تنظیمیں (سی ایس اوز) ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے والی اولین تنظیمیں ہوتی ہیں اور امدادی و ترقیاتی شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں اور امدادی کاموں کو زیادہ مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔کمیونٹی کی شکایات سے نمٹنے، ان کے اعتماد، شمولیت اور اثر پذیری کو بہتر بنانے اور سٹیک ہولڈرز کے فیڈ بیک کو بہتر کرنے کے لیئے سول سوسائٹی تنطیموں کے لیئے شکایت کے ازالے کا ایک جامع طریقہ کار (سی آر ایم) وضع کرنا ضروری ہے۔
اس ویبینار کا مقصد ان سول سوسائٹی تنظیموں کے لیئے جو کہ پاکستان میں امدادی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کر کرہی ہیں، ایک موثر سی آر ایم قائم کرنے اور چلانے کی حکمت عملیوں اور طریقہ کار پر غور کرنا ہے۔ اس ویبینار کے دوران، ماہرین سول سوسائٹی تنظیموں کے اندر جوابدہی اور شفافیت کو بڑھانے میں سی آر ایم کے اہم کردار کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اس کےساتھ ساتھ وہ سی آر ایم کے فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے عملی حکمت عملیوں کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ پاکستان کے مقامی سیاق و سباق میں سی آر ایم کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے دوران سول سوسائٹی تنظیموں کو درپیش آنے والے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ماہرین پاکستان حالات کے مطابق ان شکایات کے ازالے کے لیئے بہترین اور کامیاب طریقہ کار کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
بات چیت کے دوران شرکاء کو سوال و جواب کے مواقع بھی فراہم کیئے جائیں گے۔
یہ ایونٹ اردو میں ہو گا ۔ تاہم انگریزی مین ترجمے اور کیپشنز کی سہولت دستیاب ہو گی
ماہرین:
سرتاج عباسی – کوآرڈینیٹر پی ایس ای اے نیٹ ورک سندھ چیپٹر یونیسیف
فوزیہ یاسمین – ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز روزن
چیئر:
خالدہ ملاح – قومی نمائندہ برائے پاکستان – آر ایس ایچ
مکمل معلومات کے لیئے آر ایس ایچ کے ویبینار پیج پر موجود لنک کو کلک کریں۔
رجسٹریشن کے بعد آپ کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہو گی جس میں ویبینار میں شامل ہونے کے طریقے کے بارمے میں تفصیل موجود ہو گی۔ اگر آپ کے ذہن مین کچھ سوالات ہیں تو براہ کرم اس ای میل کے جواب میں انہیں پوچھنے سے نہ ہچکچائیں۔
بہت شکریہ
آر ایس ایچ ساؤتھ ایشا ٹیم