News Release - Volunteer Communication Support for Health Charities, Nonprofit Hospitals & Other Initiatives Fighting against COVID 19

2 views
Skip to first unread message

PCDC

unread,
May 8, 2020, 1:53:26 PM5/8/20
to IHI-

نیوز ریلیز

 

 کمیونی کیشن ماہرین کی  طرف سےکرونا وائرس کا تدارک کرنے والی  صحت کی تنظیموں، خیراتی ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کے لیےرضاکارانہ ابلاغی معاونت کا اعلان

 

نیوز ریلیز ۔ پاکستان سینٹر فار ڈیویلپمنٹ کمیونی کیشن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں، ماہرین ابلاغیات کی شمولیت بڑھانے کے لیے، 'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے نام سے نیا آن لائن پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ اس کے ذریعے رضاکارانہ خدمات میں دلچسپی رکھنے والے کمیونی کیشن کے ماہرین اور طبی ادارے آپس میں روابط قائم کرسکیں گے۔ https://www.pcdcpk.org/volunteers-for-communication/ پر اس ضمن میں مفت رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

تعارف
کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 'اطلاع کی وبا' یا انفو ڈیمک ' بھی سامنے آئ ہے جس کا شکار پاکستان بھی ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں غیر مستند، گمراہ کن اور افواہوں پر مبنی اطلاعات کی خاموش وبا سے بے شمار لوگ متاثر ہورہے ہیں جس کا فوری سدباب ضروری ہے۔ امید ہے کہ 'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے ذریعے، افواہوں، غلط معلومات اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں کا تدارک ہوسکے گا۔ نیز مستند، بروقت اور قابلِ عمل اطلاعات تک عوام کی رسائی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی ۔

ضرورت
پاکستان میں بہت سے ماہرین اور پڑھے لکھے لوگ، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں، رضاکارانہ طور پر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں پتا نہیں کہ ان کی خدمات کی کہاں اور کس کو ضرورت ہے۔ اب 'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے پلیٹ فارم سے کمیونی کیشن ماہرین کی مستند طبی اداروں تک باآسانی رسائی ممکن ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ رجسٹریشن کی سہولت مفت ہے اور پورے پاکستان میں ہر جگہ سے افراد اور ادارے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

سہولت
'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے ذریعے بائیس مختلف نوعیت کی ابلاغی مہارتیں رکھنے والے ماہرین، بطور رضاکار مفت رجسٹر ہوسکتے ہیں جن میں ترقیاتی ابلاغ، ادب، صحافت، فوٹوگرافی، گرافک ڈیزائن، اینیمیشن اور گرافکس، سوشل میڈیا بشمول بلاگنگ، ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ، فنڈ ریزنگ، ایڈووکیسی، ٹریننگ، ایونٹ مینجمنٹ، کمیونی کیشن ریسرچ اور سوشل موبلائزیشن سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ، ماہرین کے لیے اپنی پسند کے فلاحی طبی ادارے، شہر، رضاکارانہ خدمات کے لیے مناسب وقت اور دیگر اہم امور پر انتخاب کا آپشن بھی موجود ہے تاکہ انہیں بہتر فیصلہ کرنے میں سہولت ہو۔

دوسری طرف 'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے ذریعے طبی ادارے اور تنظیمیں عمدگی سے مستفید ہوسکتی ہیں۔ اگر انہیں رضاکارانہ بنیادوں پر کمیونی کیشن ماہرین کی ضرورت ہے، تو وہ یہاں اپنی ضرورتیں درج کرائیں تاکہ قریبی شہر یا علاقے میں کمیونی کیشن کی مطلوبہ مہارت رکھنے والے رضاکاروں کو متوجہ کرسکیں۔

شمولیت
'والنٹئیرز فار کمیونی کیشن' کے پلیٹ فارم کے ذریعے سارے پاکستان میں موجود گھر بیٹھے نوجوان، خواتین اور مرد، معذور اور ریٹائرڈ ماہرین بھی اپنی ماہرانہ صلاحیتوں اور معلومات سے طبی اداروں اور تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم معاشرے کے تمام طبقوں کو اس قومی جنگ میں فعال کردار دے سکتے ہیں۔

برائے رجسٹریشن
خواہش مند ادارے اور افراد مزید معلومات اورمفت رجسٹریشن کے لیے، https://www.pcdcpk.org/volunteers-for-communication/ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا ای میل
in...@pcdcpk.org پر رابطہ کریں۔

 

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages