پتی آئی کی کارکردگی اور اپوزیشن کی قلا بازیاں

0 views
Skip to first unread message

Shahzad Shameem

unread,
May 16, 2021, 5:14:53 AM5/16/21
to houstonia...@googlegroups.com

دل آ ل ٹائپ میڈیا اینکرز اور ٹی وی چینلز ہر وقت عدلیہ اور عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رھے ہیں کہ حکومت نے توہین عدالت کی ھے. عدلیہ کو غصہ دلانے کی کوشش کر رھے ہیں لیکن میری نظر میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی. عدلیہ نے آخری وقت پہ فیصلہ دیا کہ فیصلے کے خلاف اپیل نہ کی جا سکے. دوسری طرف ایف آئی اے کو بھی مصدقہ آرڈرز کی ضرورت تھی جو باقائدہ ہائیکورٹ کی طرف سے ایف آئی کو موصول ہوتے. اس کے بعد ایف آئی اے کوئی فیصلہ کرتی. میری نظر میں ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئ جو ناکام رھا .
اب اصل موضوع پہ آتے ہیں کہ ہو گا کیا.... ؟ 
میں ہمیشہ سے عمران خان کو مرد بحران کہتا ہوں. یہ لوگ اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی آقاؤں کی Support کے باوجود ناکام رہیں گے. عمران خان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اس سازشی کھیل میں بھی فاتح قرار پائے گا کیونکہ عمران خان کو مائنس عمران قبول نہیں... وہ Minus All کی تیاری میں ھے اور Minus All کے آفٹر شاکس سہنا کسی کے بس کی بات نہیں. نہ ملٹری سہہ سکتی ھے, نہ عدلیہ اور نہ بیوروکریسی... ملٹری کہاں کہاں لڑے... اندرونی دشمنوں سے لڑے یا سرحدوں پہ آپ کی حفاظت کرے... چائنہ سے تعلقات خراب کرے یا افغانستان سے جنگ کرے .
کس کس محاذ پہ کس کس کا مقابلہ کرے.... ؟
عمران خان نہیں ہارے گا کیونکہ وہ بے خوف و نڈر آدمی ھے. نہ اسکی کوئی فیکٹری ھے. نہ شوگر مل ھے اور نہ بزنس ھے اور نہ ھی اس نے کوئی کرپشن کی ھے. اخلاقی لحاظ سے ملکی تاریخ کا طاقتور ترین حکمران ھے. اس وقت جو اس سے ٹکرائے گا. پاش پاش ہو جائے گا. 
ساری قوتوں کی سازشوں کے باوجود اس کے پاس ترپ کا بادشاہ موجود ھے. 
میں بہت پہلے بتا چکا ہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کی دستخط شدہ سمری صدر کی ٹیبل پہ موجود ھے. یہاں آج میں عمران خان کی سیاسی بصیرت کی داد دینا چاہوں گا
 کہ اس نے اسد قیصر کو اسپیکر بنا کے بہترین فیصلہ کیا جس نے وفاداری کی آخری حدوں کو چھو کے وفادار پٹھان ہونے کا ثبوت دیا ... سمری لیکر پریذیڈنٹ ہاؤس کی طرف سفر کے دوران اس نے سنہری الفاظ کہے
 " خان صاحب, آپ نے کہ دیا کہ اسمبلی Dissolve ہو گی تو اسکا مطلب ھو گی  " 
عثمان بزدار ( قبائلی سردار) کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کے بہترین فیصلہ کیا . قبائلی سردار جان دیکر بھی محسن کی عزت پہ آنچ نہیں آنے دیتے. 
محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ بنا کے بہترین فیصلہ کیا. 
یہ تینوں لوگ وفاداری و وضعداری میں اپنی مثال آپ ہیں . عمران خان کے کہنے پہ چند سیکنڈز میں ہی اسمبلیاں توڑ دیں گے. جب تینوں اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی تو سندھ والے خود بخود اپنے گھروں کی راہ لیں گے. یاد رھے کہ سابقہ دور حکومت میں پرویز خٹک نے بیوفائی کرتے ہوئے اسمبلی توڑنے سے انکار کرکے نواز شریف گورنمنٹ کو کندھا فراہم کیا تھا. 
مہنگائی اور مہنگائی کے نام نہاد پروپیگنڈہ کے باوجود عمران خان اس وقت بھی ملک کا پاپولر لیڈر ھے .الیکشن کمیشن کی سازشوں کے باوجود ضمنی الیکشنز میں لاکھوں ووٹ لے چکا ھے اور اگر وہ حکومت ختم کر کے مارکیٹ میں خود کو " شہید "  لانچ کرتے ہوئے سازشوں کے بھید کھولتا ھے تو وہ مقتدر قوتوں کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دے گا. ایسی طاقت بن کے ابھرے گا جسے کسی کیلئے بھی روکنا محال ہی نہیں ناممکن ہو گا. وہ دوبارہ بھاری اکثریت سے آئے گا اور اسی بات سے سب خائف ہیں. سبھی یہ تو چاھتے ہیں کہ مائنس عمران ہو جائے لیکن سسٹم ڈی ریل نہ ہو....... 
اس لئیے میرے  مطابق تمام سازشوں کے باوجود حکومت برقرار رھے گی.
پاک سعودی تعلقات میں میں نے بہت پہلے پیشین گوئی کر دی تھی کہ یہ سعودی عرب کے سفاک جابر ظالم مالک جو ہمیں پیدائشی غلام سمجھتے ہیں. ایک دن گھٹنے ٹیکتے ہوئے عمران خان کے سامنے جھکیں گے. دنیا نے دیکھا کہ متکبر شہزادے محمد بن سلمان نے دو مرتبہ وزیراعظم کا استقبال کیا اور اپنے سابقہ رویے پہ معذرت کی. اس سے پہلے وزیراعظم کو دورے پہ منانے کیلئے بڑے جتن کئے گئے.سعودی سفیر کی قیادت میں وفود بھیجے گئے. بلاآخر آرمی چیف کی Request پہ عمران خان راضی ہوئے. ہم اتنی بڑی طاقت ہونے کے باوجود خود کو طاقت ماننے پہ راضی ہی نہیں تھے کیونکہ ہمارے حکمران بدترین کرپٹ تھے اور انہیں ملکی مفاد کی بجائے صرف ذاتی مفادات عزیز تھے. عمران خان پاکستان کی اہمیت و طاقت جانتا ھے کیونکہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ھے جو عالم اسلام کی بقا کی ضامن ھے. شہزادہ محمد بن سلمان کو اچھی طرح اندازہ ھے کہ جس دن پاکستان نے ہاتھ کھینچ لیا تو امریکہ یا ایران تو دور کی بات... صرف یمن ہی سعودی عرب کو کچا چبا جائے گا. 
اب ذرا مہنگائی پہ بات کر لیتے ہیں. 
ہر وقت حکومت کو گالی دینے والی  مہنگائی کا رونا رونے والی قوم سے سوال ھے کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی تو پوری دنیا میں ھے. دنیا بھوک سے مر رھی ھے. امریکہ جیسے ملک میں دو کروڑ لوگ بیروزگار ہو کے گھروں میں بیٹھے ہیں. امریکہ میں لنگر خانے کھلے ہیں جہاں سے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ھے .
پوری دنیا کے ملکوں میں لاکھوں لوگ کورونا سے مر گئے لیکن پاکستان میں کورونا سے علاج کی بہترین سہولت فراہم کی گئی ھے. اگر آپ کا کوئی امریکہ میں رھتا ھے تو پوچھ کے دیکھیں... علاج تو دور کی بات... کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں. 
انڈیا کا حال دیکھ لیجیے... سڑکوں پہ لوگ مر رھے ہیں. نہ دوائی ھے  نہ بیڈ اور نہ آکسیجن ... اور الحمد اللہ ہم یہ تمام چیزوں میں نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ امداد بھی دے رھے ہیں. 
 مہنگائی اس کیلئے ھے جو کام چور ھے... کام نہیں کرتا... اس کیلئے بہت مہنگائی ھے . ٹی وی کے ٹاک شوز میں بہت مہنگائی ھے . کبھی ٹی وی پہ بیٹھے مہنگائی پہ
" ب ک و ا س "  کرنے والے کسی ٹی وی اینکر یا سیاستدان سے آلو پیاز ٹماٹر کا ریٹ پوچھیئے گا تو جواب میں وہ بے غیرتی کی ہنسی ہنسے گا. 
ہم وہ لوگ ہیں کہ کتا کان لے گیا اور ہم کان چیک کرنے کی بجائے کتے کے پیچھے بھاگ پڑتے ہیں. آجکل پولٹری اسکینڈل عروج پہ ھے .ہر کوئی اس کی آسمان سے چھوتی قیمت تو بتا رھا ھے لیکن کوئی اینکر یہ نہیں بتا رھا کہ قیمت کیوں بڑھی ؟ 
میں مختصرا بتا دیتا ہوں کہ پچھلے سال سے کورونا اور انوائرمینٹل افیٹکس کی وجہ سے " پولٹری برڈ " اپنا مطلوبہ وزن Gain نہیں کر پارھا. 37 دن میں ڈھائی سے تین کلو کی بجائے بمشکل 900 گرام سے 1500 گرام تک ہی وزن حاصل کر پاتا ھے لیکن اخراجات اتنے ہی آتے ہیں. تو پھر قیمت تو بڑھے گی... 
ویسے بھی اگر چکن مہنگا ھے تو مت خریدیئے.... دال, چاول, آلو کھاتے ہوئے موت نہیں آئے گی. غریب آدمی تو ویسے بھی چکن خریدنے کی سکت نہیں رکھتا اور متوسط طبقے کو قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو مہنگائی کا رونا کس بات کا.... 
کپڑوں کی بات کر لیں... 450 سے لیکر 40000 ہزار کا مردانہ سوٹ Available ھے. اب آپ 40000 ہزار والا خرید لیں تو مہنگائی ضرور محسوس ہو گی. اگر 40000 والا مہنگا ھے تو 450 والا سوٹ خرید لیجیے. آخر ملک کی 70 فیصد آبادی یہی سوٹ پہنتی ھے. آپ پہن لیں گے تو آپ کو موت نہیں آ جائے گی. 
البتہ Lexus ڈیڈھ کروڑ سے ڈھائی کروڑ کی ضرور ہو گئی ھے. 
عمران خان کی حکومت کے ڈیلیور کرنے کا وقت آچکا ھے آپ لاکھ اختلاف رکھیں لیکن پہلے بھی موجودہ حکومت نے بہترین ڈیلیور کیا ورنہ جس طرح کورونا نے پنجے گاڑے تھے. اگر سابقہ حکمرانوں میں سے کوئی ہوتا تو نہ یہ لنگر خانے ہوتے... نہ آٹا ملتا اور بہت سے سفید پوش بڑے شہروں میں جا کے بھیک مانگ رھے ہوتے. لاکھوں کورونا کا شکار ہو کے قبروں میں سو چکے ہوتے اور حکمران کورونا کی آڑ میں آنیوں جانیوں سے اربوں ڈالر مذید ڈکار چکے ہوتے. یاد ہو گا... ڈینگی کے دوران خادم اعلیٰ کی پھرتیوں نے پہلے سال صرف لاہور میں 650 بندے مار دیئے تھے جبکہ دوسرے سال جا کہ پتہ چلا کہ سری لنکن  ڈاکٹرز کا Platelets transfusion program  ہی غلط تھا. جس سے لوگوں کی موت واقع ہوئی 
جب پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنے بل بوتے پہ علاج کیا تو کوئی بندہ ڈینگی سے نہیں 
موضوع طویل ہو گیا ھے. Conclude کرتے ہیں. 
ڈاکوؤں, چوروں, لٹیروں, مافیاز کے ساتھ آخری لڑائی کا مرحلہ آن پہنچا ھے. Orgnazation for economics co-operation نے جولائی 2018 کے معاہدے کے مطابق لٹیروں کی لسٹیں اور جائیدادوں کی تفصیل فراہم کر دی ھے. 16 ارب ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ اور جائیدوں کے ثبوت مل چکے ہیں. 
شہباز شریف, ترین صاحب اور بہت سے پردہ نشینوں کے نام شامل ہیں .بے خوف منی لانڈرنگ ھے اتنی Neat & Clean منی لانڈرنگ ھے کہ جواب کسی کے پاس نہیں ہو گا. اس لئے سب " بڑے " مخبوط الحواس ہوئے پھرتے ہیں. 
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو عمران خان جیسا مدبر اور ایماندار حکمران ملا... اب یہ آپ پہ Depend کرتا ھے کہ آپ ہمیشہ کیلئے غلامی کی زنجیروں کو اپنے گلے کا طوق بناتے ہیں یا عمران خان کے ساتھ ملکر اس کے ساتھ بدی کے جنگ میں شانہ بہ شانہ شریک ہوتے ہیں. 
اب یہ آپ پہ منحصر ھے کہ آپ گھر کے چوکیدار کا ساتھ دیتے ہیں یا ڈاکوؤں کا جو آپ کے بچوں کا رزق بھی کھا گئے. 
فیصلہ آپ کے ساتھ میں ھے کیونکہ طاقت کا اصلی ستون عوام ہی ہیں. 
اللہ رب العزت آپ سب کو کورونا جیسی بلا سے دور رکھے..... آمین





DR. SHAHZAD SHAMEEM
HERBALIST & NUTRITIONIST
Whats aap: 0092-310-9206009
Facebook ID: shahzad.shameem

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages