روزہ جہنم کی آگ کیلئے ڈھال ہے
قال رسول الله صلى الله عليه و آله: الصوم جنة من النار.
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
روزہ جہنم کی آگ کیلئے ڈھال ہے ۔ یعنی روزہ رکھنے کے ذریعے انسان جہنم کی آگ سے محفوظ رہے گا۔
الكافى، ج 4 ص 162
برترين روزه
قال اميرالمومنين عليه السلام
صوم القلب خير من صيام اللسان و صوم اللسان خير من صيام البطن.
امیر المؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں:
دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر ہے اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے بہتر ہے۔
غرر الحكم، ج 1، ص 417، ح 80
روزہ بدن کی زکواہ
قال رسول الله صلى الله عليه و آله: لكل شيئى زكاة و زكاة الابدان الصيام.
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
ہر شی کی زکواۃ ہے اور بدن کی زکواۃ روزہ ہے۔
الكافى، ج 4، ص 62، ح 3 —