09/11/13 nni.pp/20 m iqbal anjum
ویزر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے حاصل پور پٹرولنگ پولیس کے ہاتھوں
تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ریجنل پولیس
آفیسر بہاولپور سے طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا
پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے متاثرین کے خلاف مقدمات درج
کرکے گرفتاریاں شروع کردیں
خیرپورٹامیوالی۔ بہاول پور ( این این آئی )وزیراعظم پاکستان میاں محمد
نواز شریف نے حاصل پور بستی بھکاں والی میں پٹرولنگ پولیس کے ہاتھوں تشدد
سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے واقعہ کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر
بہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا
حکم جاری کردیا ہے ادھر پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے مقتول کو
اشتہاری بنادیا ہے اور ورثاء پر جھوٹے مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاریاں
شروع کردی ہیں متاثرین کا شدید احتجاج چیف جیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود
نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیل کے مطابق حاصل پور کی بستی بھکاں کے رہائشی نوجوان محمد عرفان بھک
کو وہاں کی پٹرولنگ پولیس کے شیرجوانوں حوالدار غلام نبی سکھیرا۔محمد
مجید وغیرہ نے چند روز قبل تشدد کرکے ٹانگیں توڑ ڈالیں سر میں بٹ مار کر
قتل کردیا تھا اور اس واقعہ کو ایکسیڈنٹ بنا ڈالا جس پر وہاں کی اعوام نے
ہائی وے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا تھا پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو
بچانے کیلئے الٹا متاثرین کے خلاف ہی روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ بناڈلا اور
گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ادھرمقتول کے بھائی عثمان غنی
بھک نے ایڈیشنل کورٹ حاصل پور میں پولیس کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ہے
متاثرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اس ناانصافی کے خلاف ازخود نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے
بھی اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور سے طلب کر لی
ہے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا ہے ۔
--
https://www.facebook.com/miqbalanjum.anjum
www.bbcurdu.us
www.ihrcpj.org
m iqbal anjum
92 03017737662