قائم پور میں سولہ سالہ نوجوان زندہ جلادیہا گیا رپورٹنگ کرنے والے سینئر صحافی کی بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں

2 views
Skip to first unread message

BBC NEWS

unread,
Nov 6, 2013, 7:05:29 PM11/6/13
to
ظلم وجبر انسانی حقوق کی پامالی کی انتہاء قائم پور میں سولہ سالہ نوجوان
کو پٹرول ڈال کر زندہ جلا دیا گیا بااثر شخصیات نے رپورٹنگ کرنے والے
سینئر صحافی کو بھی سنگین نتائج کی دھکیاں دینا شروع کردیں مقتول کا باپ
نقل مکانی پر مجبور ہوگیا چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا
مطالبہ۔۔
خیرپورٹامیوالی۔بہاول پور()تحصیل حاصل پور کے تھانہ قائم پور کی حدود
میں ظلم وجبر انسانی حقوق کی پامالی کی انتہاء ایک غریب شیخ کے بیٹے کو
دادپوترے زمینداروں نے شارع عام چوک میں پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا بااثر
سیاسی شیخصیات نے پولیس پر دباوٗ ڈال کر مقدہ خراب کرادیا ملزمان دندناتے
ہوئے پھرنے لگے اس واقع کی رپورٹنگ کسی بھی مقامی صحافی نے سیاسی شخصیات
کے خوف سے نہ کی جب سنیئر صحافی ایم اقبال انجم نے موقع پر جا کر متاثرین
کے بیانات ریکارڈنگ کیئے اور دستاویزات حاصل کیں تو ملزم پارٹی نے پہلے
تو پیسوں کا لالچ دیا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع
کردیں ایک شخص نے 03030076051نمبر سے فون کر کے کہا میں ایم پی اے میاں
کاظم کا گن مین ہوں اگر تم نے یے ویڈیو اور نیوز جاری کی تو جان سے مار
دیئے جاوٗ یا کسی جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیئے جاؤ گے سینئر صحافی نے
اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل
حاصل پور کے تھانہ قائم پور کی حدود منظور آباد کے رہائشی غریب شیخ محمد
اقبال بلوچ کے 16سالہ نوجوان بیٹے محمد طارق کو زاتی رنجش کی بناء پر
محمد خضر ولد محمد علی دادپوترہ نے اپنے چند ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر
زبردستی پکڑا اور اپنے گھر کی گلی میں لے جا کر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی
جو جل کر جاں بحق ہوگیا ملزمان کو با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل
تھی جنہوں نے پولیس سے سازباز کرلی اور مقدمہ نمبری241/13کو دبانے کی
کوشش کی گئی مقامی صحافیوں کو حراساں کرکے وقوعہ دبادیا گیا پولیس نے
ملزمان گرفتار ملزم خضر کو تھانے میں مہمان بنالیا مقتول باپ انصاف نہ
ملنے کی بناء پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا مظلوم کی اہ وبکا
پر بہاولپور کے سنیئر صحافی ایم اقبال انجم قائم پر پہنچے اور جاکر متاثر
کے بیانات ویڈیو ریکارڈنگ کی متاثر کی حالت بری تھی وہ ملزمان کے خوف سے
نقل مکانی پر مجبور ہوچکاتھا وہاں کے لوگ ملزمان اور بااثر شخصیات کی وجہ
سے سہمے ہوئے تھے مقتول کے باپ محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ میرے
بیٹے کو دن دیہاڑے میرے سامنے زندہ جلادیا گیا ہے اور مجھے نقل مکانی پر
مجبور کیا جارہا ہے ملزمان کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے پولیس
مقامی صحافی اور یہاں کے اعوام دباوٗ کا شکار ہیں ملزم خضر جو پولیس
حراست میں ہے تھانے میں مہمان بنا بیٹھا ہے باقی ملزمان فرار ہیں مجھے
سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر مجھے انصاف نہ ملاتو میں خوکشی
کرنے پر مجبور ہوجاوٗنگا سنیئر صحافی ایم اقبال انجم نے سارے واقعات کی
چھان بین کی تو اس دوران ملزم پارٹی نے پہلے تو پیسوں کا لالچ دیا
بعدازاں ایک شخص نے موبائل نمبری03030076051سے فون کرکے کہا کہ میں مسلم
لیگ(ن) کے ایم پی اے میاں کاظم پیرزادہ کا گن مین ہوں تم ڈیرے پہنچو
وگرنہ جان سے مار دیئے جاوٗگے ان حالات سے صحافی ایم اقبال انجم نے حقائق
پر رپورٹنگ کی ہے اسے بھی جان کے خطرات لاحق ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام
سمیت چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
07/11/13

--
https://www.facebook.com/miqbalanjum.anjum
www.bbcurdu.us
www.ihrcpj.org
m iqbal anjum
92 03017737662
qime pur news.zip

Muhammad Zahid

unread,
Nov 9, 2013, 12:56:25 AM11/9/13
to good-gover...@googlegroups.com

Main iqbal Anjum sb ko sach bolne par r reporting karne par thanks kehta hun ap logon ki waja se hamen sacch sunnna naseeb hota r aise logon ko kari se kari saza milni chaiye jo mulk main aman o aman ki sorat e hal. Ko taba kar k logon main khof o hiras phelate hain
Again thanks to mr iqbal Anjum sb

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Good Governance Forum" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to good-governance-...@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages