BBC NEWS
unread,Oct 29, 2012, 3:26:50 AM10/29/12Sign in to reply to author
Sign in to forward
You do not have permission to delete messages in this group
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to A-RAZZAQ PPP-GUJRAT, Dilshad Jani, pppp, Nawed Hassan (PPP)
پریس ریلیز
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نیب اسلام آباد کو دانش پبلک سکولوں میں ڈیڑھ
ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس بھیجنے والا صحافی غلام رسول خان کو 3
اکتوبر سے سینٹرل جیل بہاولپور میں قید کردیا گیا ۔مجھے جھوٹے مقدمہ میں
ملوث کیا گیا ہے صحابہ کرامؓ کی توہین نہیں کی اور نہ ہی اہلِ تشیع نے
مجھے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہؓ کے رہنما ملک محمد اسحاق کے خلاف کوئی
ٹارگٹ دیا ہے ۔پنجاب حکومت اور ڈی سی او بہاولپور کی کرپشن بے نقاب کی ہے
(غلام رسول خان کا جیل سے بیان )
بہاولپور کے سینئر صحافی غلام رسول خان نے نیو سنٹرل جیل بہاولپور سے
اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور
اسکی ٹیم کرپشن میں ملوث ہے بحثیت صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب
پارٹی ہمیشہ ظلم و کرپشن کے لاقانونیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز
بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ایماء پر مجھے جھوٹے مقدمہ
میں توہین صحابہ کرامؓ کا الزام عائد کر کے 3 اکتوبر سے دوبارہ جیل میں
بند کردیا گیا ہے ایف آئی آرمیں جھوٹا اور شرمناک الزامات عائد کئے گئے
ہیں ۔حالانکہ وقوعہ ہوا ہی نہیں ہے غلام رسول خان نے کہا کہ انہوں نے ڈی
سی او ڈاکٹر نعیم رؤف،سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی ، ڈی ایس پی عزیز
اللہ خان ، سابق ایس ایچ او چوہدری شفقت عطاء ،سابق انچارج سیکورٹی برانچ
محمد افضال انسپکٹر ،قادر بخش چنڑ اے ایس آئی ،رانا محمد اعظم اے ایس آئی
اور غلام حسین عباسی ایس آئی کے خلاف علاقہ مجسٹریٹ جناب چوہدری محمد
وسیم انجم صاحب کی عدالت میں جنوری 2011 سے استغاثہ دائر کیاہو ہے لیکن
عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تا حال ملزمان dco وغیرہ پیش نہیں ہوئے بلکہ
انتقامی کروائی کے طور مجھے دوبارہ جیل میں بند کردیا ہے ، انہوں نے کہا
کہ بہاولپور کے صحافی خوف زدہ ہیں اور وہ کالی بھیڑوں کی سازش کا شکار
ہیں اپنا صحافتی فریضہ سرانجام دینے کی بجائے اصل حقائق چھپا کر وقت کے
یذیدوں سے ڈر گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کو خبریں بھیجتے
ہوئے ڈرتے ہیں ،غلام رسول خان نے کہاکہ جو صحافی گرفتاریوں سے خوف زدہ
ہوکر حقائق چھپاتے ہیں وہ اللہ پاک کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں
ملوث ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے صحافی ،انسانی حقوق کی
تنظیمیں،وکلاء صاحبان ، علمائے کرام مذہبی وسیاسی جماعتیں سول سوسائیٹی
پنجاب حکومت کی شرمناک کاروائی کا نوٹس لیں انہوں نے جناب چیف جسٹس سپریم
کورٹ، جناب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری
صاحب ،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب ،گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے
بھی جھوٹی ایف آئی آر نمبر 532/12 بجر 16 M.P.O,295-A.298-A1
7ATA کو خارج کروانے اور جھوٹا مقدمہ درج کروانے والوں کے خلاف کاروائی
کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے