ظلم وجبر انسانی حقوق کی پامالی کی انتہاء قائم پور میں سولہ سالہ نوجوان کو پٹرول ڈال کر زندہ جلا دیا گیا بااثر شخصیات نے رپورٹنگ کرنے والے سینئر صحافی کو بھی سنگین نتائج کی دھکیاں دینا شروع کردیں مقتول کا باپ نقل مکانی پر مجبور ہوگیا چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

0 views
Skip to first unread message

BBC NEWS

unread,
Nov 6, 2013, 7:36:45 AM11/6/13
to
بہاول پور(بی بی سی رپورٹ ایم اقبال انجم سے )تحصیل حاصل پور کے تھانہ
قائم پور کی حدود میں ظلم وجبر انسانی حقوق کی پامالی کی انتہاء ایک غریب
شیخ کے بیٹے کو دادپوترے زمینداروں نے شارع عام چوک میں پٹرول ڈال کر
زندہ جلادیا بااثر سیاسی شیخصیات نے پولیس پر دباوٗ ڈال کر مقدہ خراب
کرادیا ملزمان دندناتے ہوئے پھرنے لگے اس واقع کی رپورٹنگ کسی بھی مقامی
صحافی نے سیاسی شخصیات کے خوف سے نہ کی جب سنیئر صحافی ایم اقبال انجم نے
موقع پر جا کر متاثرین کے بیانات ریکارڈنگ کیئے اور دستاویزات حاصل کیں
تو ملزم پارٹی نے پہلے تو پیسوں کا لالچ دیا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی
دھمکیاں دینا شروع کردیں ایک شخص نے 03030076051نمبر سے فون کر کے کہا
میں ایم پی اے میاں کاظم کا گن مین ہوں اگر تم نے یے ویڈیو اور نیوز جاری
کی تو جان سے مار دیئے جاوٗ یا کسی جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیئے جاؤ گے
سینئر صحافی نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل
کے مطابق تحصیل حاصل پور کے تھانہ قائم پور کی حدود منظور آباد کے رہائشی
غریب شیخ محمد اقبال بلوچ کے 16سالہ نوجوان بیٹے محمد طارق کو زاتی رنجش
کی بناء پر محمد خضر ولد محمد علی دادپوترہ نے اپنے چند ساتھیوں سمیت گن
پوائنٹ پر زبردستی پکڑا اور اپنے گھر کی گلی میں لے جا کر پٹرول ڈال کر
آگ لگا دی جو جل کر جاں بحق ہوگیا ملزمان کو با اثر سیاسی شخصیات کی پشت
پناہی حاصل تھی جنہوں نے پولیس سے سازباز کرلی اور مقدمہ نمبری241/13کو
دبانے کی کوشش کی گئی مقامی صحافیوں کو حراساں کرکے وقوعہ دبادیا گیا
پولیس نے ملزمان گرفتار ملزم خضر کو تھانے میں مہمان بنالیا مقتول باپ
انصاف نہ ملنے کی بناء پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا مظلوم
کی اہ وبکا پر بہاولپور کے سنیئر صحافی ایم اقبال انجم قائم پر پہنچے اور
جاکر متاثر کے بیانات ویڈیو ریکارڈنگ کی متاثر کی حالت بری تھی وہ ملزمان
کے خوف سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکاتھا وہاں کے لوگ ملزمان اور بااثر
شخصیات کی وجہ سے سہمے ہوئے تھے مقتول کے باپ محمد اقبال نے میڈیا کو
بتایا کہ میرے بیٹے کو دن دیہاڑے میرے سامنے زندہ جلادیا گیا ہے اور مجھے
نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے ملزمان کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی
حاصل ہے پولیس مقامی صحافی اور یہاں کے اعوام دباوٗ کا شکار ہیں ملزم خضر
جو پولیس حراست میں ہے تھانے میں مہمان بنا بیٹھا ہے باقی ملزمان فرار
ہیں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر مجھے انصاف نہ ملاتو
میں خوکشی کرنے پر مجبور ہوجاوٗنگا سنیئر صحافی ایم اقبال انجم نے سارے
واقعات کی چھان بین کی تو اس دوران ملزم پارٹی نے پہلے تو پیسوں کا لالچ
دیا بعدازاں ایک شخص نے موبائل نمبری03030076051سے فون کرکے کہا کہ میں
مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے میاں کاظم پیرزادہ کا گن مین ہوں تم ڈیرے پہنچو
وگرنہ جان سے مار دیئے جاوٗگے ان حالات سے صحافی ایم اقبال انجم نے حقائق
پر رپورٹنگ کی ہے اسے بھی جان کے خطرات لاحق ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام
سمیت چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

--
https://www.facebook.com/miqbalanjum.anjum
www.bbcurdu.us
www.ihrcpj.org
m iqbal anjum
92 03017737662
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages