You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to faize...@googlegroups.com
صلوة التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔
ہر رکعت میں75 بار یہ تسبیح” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ
اکبر“پڑھنی چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس بن مطلب رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا۔
اے چچا ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ اور ایک خبر نہ دوں ؟ .... اللہ تعالی آپ
کے نئے پرانے بھول کر کئے ہوئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے ، چھوٹے بڑے، چھپ
کر کئے ہوئے یا ظاہر ہوکر سب گناہ معاف فرما دیں؟ وہ یہ کہ آپ چار رکعت
پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور کوئی سورة پڑھیں جب پہلی رکعت میں قرات
سے فارغ ہوں تو یہ کلمات سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ
اکبر 15 بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں دس بار پڑھیں ، پھر رکوع
سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ میں دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ
سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں ، پھر سجدہ
سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں (پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں) یہ
کل75بار ہوگئے آپ چار رکعت میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر دن پڑھنے کی طاقت ہو
تو ہر دن پڑھیں، ورنہ تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں، ورنہ ہر مہینہ میں ایک
بار پڑھیں ،ورنہ سال میں ایک بار پڑھیں اور اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو
عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھیں۔ ایک دوسرا طریقہ بھی صلوة التسبیح کے
متعلق مروی ہے ۔ وہ یہ کہ ثناءپڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح 15 بار پڑھے ۔
پھرقرات سے فارغ ہونے کے بعد ،پھر رکوع کی حالت میں ، پھر رکوع کے بعد، پھر
سجدہ اولیٰ میں ،پھر سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں ، پھر دوسرے سجدہ میں
دس دس بار پڑھیں پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھیں بلکہ کھڑے ہو جائیں ۔
باقی ترتیب وہی ہے ۔ (جامع ترمذی ج1 ص109،الترغیب والترہیب ج 1ص269 )