شاعر۔مصطفی زیدی کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے

30 views
Skip to first unread message

Zahid Hussain

unread,
Jan 18, 2020, 1:27:18 PM1/18/20
to Designed Poetry
شاعر۔مصطفی زیدی
کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے
کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے
غم دل مرے رفیقو غم رائگاں نہیں ہے
کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہے
فقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو
مرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
کسی زلف کو صدا دو کسی آنکھ کو پکارو
بڑی دھوپ پڑ رہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
​اس غزل کو یو ٹیوب پر سنئے

Zahid Hussain

unread,
Jan 18, 2020, 1:28:16 PM1/18/20
to Designed Poetry


On Saturday, 18 January 2020 18:27:18 UTC, Zahid Hussain wrote:
شاعر۔مصطفی زیدی
کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے

inheen patron.jpg


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages