BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

11 views
Skip to first unread message

Tanwir Phool

unread,
Apr 19, 2016, 6:27:17 AM4/19/16
to Aijaz Shaheen, guzergah...@yahoogroups.com, Adabdotcom, Ordu...@yahoogroups.com
BaRadushmanbanaphirtahai.gif

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 19, 2016, 7:34:20 AM4/19/16
to BAZMe...@googlegroups.com

پھول بھائی

واہ !واہ  ! مصرعہ درست کر کے آپ نے بے حد مناسب ترمیم و اصلاح کی ۔ سبحان اللہ  ۔  بڑا  رستم بنا پھرت اہے کمال کی طنز ، بھرپور چوٹ لگاتا ہے ۔ اسی طرح دوسرے شعر میں بھی ترمیم تجویز کیجئے ۔ آپ  نے یہی ای میل متعلقہ محکمہ یا  پرنسپل اسکول کو کیا ہوتا تھا تو بہتر تھا۔  مجھے انٹر نیٹ کا صحیح استعمال نہیں آتا،  کوشش کروں گا کہ آپ کا یہ خط پرنسپل آرمی پبلک اسکول پشاور تک پہچایا جائے۔ ویسے مجھے امید نہیں کہ کوئی کارراوئی ہو گی ۔ صبر اس پر کیا جائے گا کہ جو بندھ گیا سو موتی ۔۔۔۔ نغمہ  مقبول ہے اور دھن اچھی ہے ۔ ۔۔۔۔ مگر بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟

والسلام

مقصود ۔

 

From: bazme...@googlegroups.com [mailto:bazme...@googlegroups.com] On Behalf Of Tanwir Phool
Sent: 19 April 2016 11:27
To: Aijaz Shaheen <bazme...@googlegroups.com>; guzergah...@yahoogroups.com; Adabdotcom <adabd...@googlegroups.com>; Ordu...@yahoogroups.com
Subject: [
بزم قلم:50263] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

 

--
www.kitaabistan.com
 
www.hudafoundation.org/
www.urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-January-2015.pdf
www.bhatkallys.com/kutub-khana/?lang=ur
-------------------------------------------------
To post in this group send email to bazme...@googlegroups.com
To can read all the material in this group https://groups.google.com/forum/#!forum/bazmeqalam


This email has been sent from a virus-free computer protected by Avast.
www.avast.com

umar shaikh

unread,
Apr 19, 2016, 8:14:48 AM4/19/16
to BAZMe...@googlegroups.com

السلام علیکم

تنویر پھول صاحب جو سوال آپ نے اٹھایا ہے  وہ بالکل درست ہے اور بہرحال شعر وشاعری کے میدان میں آپ اپنے فن کے ماہر بھی ہیں-لیکن جب آپ نے یہ سوال اٹھایا ہی ہے تو ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیںُے کہ اس گانے یا نظم کا مصنف اور شاعر کون ہے ورنہ تبصرہ بھی مناسب نہیں معلوم ہوتا - اس پورے گانے کو جس منظم اندازہ میں فلمایا گیا ہے اور اس کی دھن تیار کی گںُی ہے یہ معمولی لوگ نہیں ہیں اور باقاعدہ تنظیمی سطح  پر کام ہوا ہے اور جس طرح پشاور کے حملہ آور اسلام کی خدمت نہیں کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس گانے کو تخلیق دینے والے افراد یا تنظیم بھی اسلام دوست نہیں معلوم ہوتے- ہو سکتا ہے آپ سوال اٹھاںُیں کہ آپ کو کیسے پتہ تو فی الحال میں نے بھی ایک سوال اٹھایا ہے اور اشارہ دیا ہے ہوسکتا ہے آپ کو بھی اندازہ ہو جس کی وضاحت کرنا میں ابھی مناسب بھی نہیں سمجھتا  اور پھر یہ میرا ذاتی خیال ہے ضروری نہیں کہ میرے خیال سے اور بھی لوگ متفق ہوں -ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کوئ گمنام تنظیم چاہے اچھی بات کا پروپگنڈہ ہی کیوں نہ کرے ہمیں اس اچھی بات کو بھی رد کردینا چاہیںُے کیونکہ ہمیں ہمارا مذہب چوری کے  لذیز اور پر لطف مال کے استعمال سے منع کرتا ہے -

عمر فراہی

Dr. Shakeel Ahmed

unread,
Apr 19, 2016, 9:41:44 AM4/19/16
to SHAHEEN SIDDIQUI
محترمی تنویر صاحب
تسلیمات
آپ کے مندرجات پڑھ کر افسوس ھوا
دشمن بنا پھرنا از خود مکر پر دلالت کرتا ہے، سچی لڑائی وہ ھوتی ہے جو اپنے ہم پلہ سے لڑی جائے
ایک مقبول ملی نغمے کو سبو تاز کرنا زیب نہیں دیتا
والسلام
ڈاکٹر شکیل احمد



Date: Tue, 19 Apr 2016 06:27:04 -0400

Subject: [بزم قلم:50263] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

Qalamqaflapakistan Kharian

unread,
Apr 19, 2016, 10:09:40 AM4/19/16
to bazme...@googlegroups.com
جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب تنویر پھول کے لیے آپ کے مندر جات پڑھ کر افسوس ہوا۔اگر ایک   معقول ملی نغمہ اردو ادب میں فنی  لحا ظ سے درست نہیں تو نشان دہی کوئی جرم نہیں'''''''گل بخشالوی


From: drshake...@hotmail.com
To: bazme...@googlegroups.com
Subject: RE: [بزم قلم:50269] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool
Date: Tue, 19 Apr 2016 09:41:21 -0400

Dr.Syed Yaseen Hashmi

unread,
Apr 19, 2016, 10:30:08 AM4/19/16
to Khadi Ali Hashmi<
​جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب اصلاح کو سبوتاز کا نام دینا مناسب نہیں ۔اگرآپ غور کریں تو تنویر صاحب کی نیت کا پتہ چل ہی جائے گا ۔ ہاں اگر اصلاح سے آپ کو تکلیف ہوی ھو تو بات دوسری ہے۔ 

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 2:39:17 PM4/20/16
to Adabdotcom, Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ فیروز ہاشمی صاحب
سلام قبول کیجئے اور دعا میں یاد رکھئے
والسلام                    ،  تنویرپھول

On Tue, Apr 19, 2016 at 6:39 AM, Firoz Hashmi <firoz...@gmail.com> wrote:
بڑا رستم بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے
یا
بہادر گو بنا پھرتا ہے پر بچوں سے لڑتا ہے
تنقید اچھی لگی۔
دونوں ہی مصرعہ میں ترجمانی اچھی ہے۔
فیروزہاشمی

On Tue, Apr 19, 2016 at 3:57 PM, Tanwir Phool <tan...@gmail.com> wrote:



--
Mohammad Firoz Alam 
Health & Nutrition Consultant
Resi.  Shanti Vihar, Mangal Bazar, 
          Chipiyana Khurd Urf Tigri, 
          Gautam Budh Nagar (UP) 201307 INDIA
Mobile: 91-98117 42537
Google Talk : firoz...@gmail.com

--
Urdu's Important sites
@@@@@@@@@@
http://www.gopichandnarang.com
https://rekhta.org/?lang=Ur
http://www.urduyouthforum.org
http://samt.bazmeurdu.net/
http://urdu.ca
http://sherosokhan.com
http://dastak-urduduniya.com/
http://www.urdumanzil.com/
http://www.urdusukhan.com/
http://www.urdudil.com/
www.bhatkaltv.com
www.urduaudio.com
https://urdulinks.com/urj/
http://universalurdupost.com/
https://www.facebook.com/groups/adabdotcom/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Adab dot com" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to adabdotcom+...@googlegroups.com.
To post to this group, send email to adabd...@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/adabdotcom.
To view this discussion on the web visit https://groups.google.com/d/msgid/adabdotcom/CALg-b-KUtJrp28iWKcK6HNZ-3O%3DDDAaEESS%3DwtEoXKS31u%3DcRQ%40mail.gmail.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 3:10:18 PM4/20/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ مقصود بھائی
آپ کی محبت اور عزت افزائی پر بے حد ممنون ہوں ۔
آپ کے ارشاد کے مطابق دوسرے مصرعے "مجھے دُشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے" کی جگہ کچھ متبادل تجاویز یہ ہیں :
مجھے دُشمن کی ہیبت کو مٹانا ہے
مجھے دُشمن کو ہرصورت ہرانا ہے
مجھے دُشمن کا اکڑا سر جھکانا ہے
جہالت کے اندھیروں کو مٹانا ہے
مجھے تو علم کا دیپک جلانا ہے
بلّی کے گلے میں گھنٹی باندھنے والی بات درست ہے ۔ بہن عابدہ رحمانی صاحبہ اسے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں ، دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔
والسلام       ، تنویر پھول

2016-04-19 7:33 GMT-04:00 'Maqsood Sheikh' via بزمِ قلم <BAZMe...@googlegroups.com>:

پھول بھائی

واہ !واہ  ! مصرعہ درست کر کے آپ نے بے حد مناسب ترمیم و اصلاح کی ۔ سبحان اللہ  ۔  بڑا  رستم بنا پھرتاہے کمال کی طنز ، بھرپور چوٹ لگاتا ہے ۔ اسی طرح دوسرے شعر میں بھی ترمیم تجویز کیجئے ۔ آپ  نے یہی ای میل متعلقہ محکمہ یا  پرنسپل اسکول کو کیا ہوتا تھا تو بہتر تھا۔  مجھے انٹر نیٹ کا صحیح استعمال نہیں آتا،  کوشش کروں گا کہ آپ کا یہ خط پرنسپل آرمی پبلک اسکول پشاور تک پہنچایا جائے۔ ویسے مجھے امید نہیں کہ کوئی کارروائی ہو گی ۔ صبر اس پر کیا جائے گا کہ جو بندھ گیا سو موتی ۔۔۔۔ نغمہ  مقبول ہے اور دھن اچھی ہے ۔ ۔۔۔۔ مگر بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 3:31:29 PM4/20/16
to Aijaz Shaheen
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
عمر فراہی صاحب ۔ جواب سے نوازنے کا شکریہ ۔ مجھے بھی شاعر کا نام معلوم نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ تنقید فن پر کی جانی چاہئے، ذاتیات پر نہیں ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ کا مشہور قول
ہے کہ یہ مت دیکھو، کون کہہ رہا ہے ؟ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے؟ ۔ بات کے حُسن و قبح کو
دیکھنا چاہئے ، کہنے والے کی ذات کو نہیں ۔ ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے
                                                 والسلام      ، تنویرپھول

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 3:52:07 PM4/20/16
to Aijaz Shaheen
محترم شکیل صاحب ، تسلیمات
افسوس کہ آپ کو تبصرہ پسند نہیں آیا اور آپ اسے سمجھ نہیں پائے ۔ اِس بات سے کسے انکار ہے
کہ سچی لڑائی وہ ہوتی ہے جو اپنے ہم پلہ سے لڑی جائے ۔ شاعر کے جذبات درست ہیں لیکن پیش
کرنے کا سلیقہ زبان و ادب کے خلاف ہے ۔ "بنا پِھرنا" کسی خوبی کے لئے استعمال ہوتا ہے ، خرابی
کے لئے نہیں اور دشمن ہونا کوئی خوبی نہیں جس کے لئے " بنا پِھرنا" استعمال کیا جائے ۔ آپ خود
سوچئے آپ کسی کو یہ تو کہہ سکتے ہیں: "بڑے حاتم بنے پِھرتے ہو" لیکن  آپ کسی کو یہ نہیں
کہہ سکتے : "بڑے کنجوس بنے پِھرتے ہو" کیونکہ "حاتم ہونا" خوبی ہے اور"کنجوس ہونا" خوبی نہیں ۔ شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مِری بات ۔والسلام:تنویرپھول  

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 3:57:24 PM4/20/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ گل بھائی
آپ نے بالکل درست فرمایا ۔ سلام قبول کیجئے اور دعا میں یاد
رکھئے ، والسلام  ،   تنویرپھول

2016-04-19 10:09 GMT-04:00 Qalamqaflapakistan Kharian <qalamqafl...@hotmail.com>:
جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب تنویر پھول کے لیے آپ کے مندر جات پڑھ کر افسوس ہوا۔اگر ایک   مقبول ملی نغمہ اردو ادب میں فنی  لحا ظ سے درست نہیں تو نشان دہی کوئی جرم نہیں'''''''گل بخشالوی

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 4:00:52 PM4/20/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ ڈاکٹر یٰسین ہاشمی صاحب ۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ۔ سلام قبول کیجئے اور
ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ،   والسلام                                   تنویرپھول

2016-04-19 10:29 GMT-04:00 Dr.Syed Yaseen Hashmi <dr.yase...@gmail.com>:
​جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب اصلاح کو سبوتاز کا نام دینا مناسب نہیں ۔اگرآپ غور کریں تو تنویر صاحب کی نیت کا پتہ چل ہی جائے گا ۔ ہاں اگر اصلاح سے آپ کو تکلیف ہوی ھو تو بات دوسری ہے۔ 

--

Tanwir Phool

unread,
Apr 20, 2016, 4:27:32 PM4/20/16
to guzergah...@yahoogroups.com, Aijaz Shaheen
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ عابدہ بہن
میرے مراسلے کو آگے بڑھانے کا شکریہ ۔ صرف شاعری نہیں بلکہ مجموعی طور پر زبان و ادب
کے لحاظ سے "دُشمن بنا پِھرنا" درست نہیں ۔ "بنا پِھرنا" کسی خوبی کے لئے استعمال ہوتا ہے ، خامی کے لئے نہیں ۔ آپ یہ تو کہہ سکتی ہیں : "بڑے حاتم بنے پھرتے ہو" ، "بڑے بہادر بنے پھرتے
ہو" ، "بڑے علامہ بنے پھرتے ہو" وغیرہ  لیکن یہ کہنا کیسا لگے گا : " بڑے بخیل بنے پھرتے ہو"،
"بڑے بُزدل بنے پھرتے ہو" یا "بڑے جاہل بنے پھرتے ہو" ۔ ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے
                                                                         والسلام:تنویرپھول 

2016-04-19 21:24 GMT-04:00 Abida Rahmani abida.r...@gmail.com [guzergah-e-khayal] <guzergah...@yahoogroups.com>:
 

السلام علیکم 

 مزاج بخیر تنویر بھائی


ہو سکتا ہے شاعری کی رو سے آپکا اعتراض بجا ہو لیکن یہ نغمے تقریباً پچھلے دو سال سے بج رہے ہیں اور اب تک زبان زد عام ہیں ۔۔ کم از کم پاکستان کا بچہ بچہ گا رہا ہے ۔۔
مجھے معلوم نہیں کہ آپ سے پہلے کسی نے اسکی زبان پر اعتراض کیا ہو اور آپنے بھی شاید دیر سے سنا۔۔
یہ نغمے اےآئی ایس پی آر کی طرف سے نشر  کئے گئے ہیں ۔۔۔میں آپکا مکتوب اپنے گروپس پر لگاتی ہوں ۔شاید ان تک پہنچ جائے ۔۔ 
والسلام ۔۔ عابدہ رحمانی 
On Tuesday, April 19, 2016, Tanwir Phool <tan...@gmail.com> wrote:
.

__,_._,___

Tanwir Phool

unread,
Apr 21, 2016, 7:44:27 AM4/21/16
to muzaf...@hotmail.com, Aijaz Shaheen
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
بھائی مظفرصاحب
بہت بہت شکریہ ۔ آپ کی محبت پردل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں
ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ خیر
والسلام: تنویرپھول

2016-04-20 18:13 GMT-04:00 muzaf...@hotmail.com <muzaf...@hotmail.com>:
جناب تنویر پھول صاحب آداب 

مزاج کیسے ہیں؟ میں ترا نے کے حوالہ سے آپ  کی بیش  قیمت راۓ سے متفق ھوں جزاک اللّه خیر 

مظفر احمد مظفر 

Tanwir Phool

unread,
Apr 21, 2016, 7:51:54 AM4/21/16
to muzaf...@hotmail.com, Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ بھائی مظفراحمد مظفرصاحب
آپ کی ہم نوائی اور عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں
سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ خیر
والسلام ،طالب دعا و دعاگو :   تنویرپھول

2016-04-20 19:03 GMT-04:00 muzaf...@hotmail.com <muzaf...@hotmail.com>:
جناب ڈاکٹر شکیل صاحب تسلیم !
تنویر پھول صاحب کی متنازعہ و نام نہاد ملی نغمہ پر وضاحت در خور اعتناء و قابل تحسین ہے 
تنویر صاحب ایک محب وطن اور کہنہ مشق ادیب ھیں جو تکنیکی اورفنی اعتبار سے استاد فن کا درجہ رکھتے ھیں مو صو ف کی نشان دہی درست  قابل غور و لائق مزمت ہے 

خیر اندیش 
مظفر احمد مظفر 
بر طانیہ

------ Original message------
From: Tanwir Phool
Date: Wed, 20 Apr 2016 20:57
To: Aijaz Shaheen;
Subject:Re: [بزم قلم:50300] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

بہت بہت شکریہ گل بھائی
آپ نے بالکل درست فرمایا ۔ سلام قبول کیجئے اور دعا میں یاد
رکھئے ، والسلام  ،   تنویرپھول

2016-04-19 10:09 GMT-04:00 Qalamqaflapakistan Kharian <qalamqafl...@hotmail.com>:
جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب تنویر پھول کے لیے آپ کے مندر جات پڑھ کر افسوس ہوا۔اگر ایک   مقبول ملی نغمہ اردو ادب میں فنی  لحا ظ سے درست نہیں تو نشان دہی کوئی جرم نہیں'''''''گل بخشالوی


From: drshake...@hotmail.com
To: bazme...@googlegroups.com
Subject: RE: [بزم قلم:50269] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool
Date: Tue, 19 Apr 2016 09:41:21 -0400
محترمی تنویر صاحب
تسلیمات
آپ کے مندرجات پڑھ کر افسوس ھوا
دشمن بنا پھرنا از خود مکر پر دلالت کرتا ہے، سچی لڑائی وہ ھوتی ہے جو اپنے ہم پلہ سے لڑی جائے
ایک مقبول ملی نغمے کو سبو تاز کرنا زیب نہیں دیتا
والسلام
ڈاکٹر شکیل احمد



Date: Tue, 19 Apr 2016 06:27:04 -0400
Subject: [بزم قلم:50263] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool
From: tan...@gmail.com
To: bazme...@googlegroups.com; guzergah...@yahoogroups.com; adabd...@googlegroups.com; Ordu...@yahoogroups.com

Tanwir Phool

unread,
Apr 21, 2016, 7:58:08 AM4/21/16
to Maqsood Sheikh, Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ مقصود بھائی
سلام قبول کیجئے اور دعا میں یاد رکھئے
والسلام            ،        تنویرپھول

2016-04-20 19:01 GMT-04:00 Maqsood Sheikh <maqsood....@googlemail.com>:

میں آپ سے کلی اتفاق کرتا ہوں ۔

مقصود ۔

 

From: Tanwir Phool [mailto:tan...@gmail.com]

Sent: 20 April 2016 21:27
To: guzergah...@yahoogroups.com

ادب ڈاٹ کوم] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

Jamshaid Sahil

unread,
Apr 21, 2016, 2:56:02 PM4/21/16
to Aijaz Shaheen
بعض اوقات تخلیق ، تخلیق کار سے زیادہ سفر کر جاتی ہے اور اُس پر ہونے والی تنقید یا کسی سُقم کا اظہار شہ سُرخی کے بعد ہونے والی ترد ید کی ما نند ہر خاص و عام کی نظر سے نہیں گُزرتا ۔           جمشید ساحل

On Tue, Apr 19, 2016 at 3:27 AM, Tanwir Phool <tan...@gmail.com> wrote:

Dr. Shakeel Ahmed

unread,
Apr 21, 2016, 4:32:37 PM4/21/16
to SHAHEEN SIDDIQUI
محترمین السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی
تنویر پھول صاحب  کی رائے کی میں قدر کرتا ہوں لیکن معذرت کے ساتھ ہم نوائی نہیں کر سکتا
ادبی اور فنی نقد و نظر میرا دائرہ سخن نہیں  ، سو یقینا پھول صاحب کی رائے صائب ہوگی
میرا خیال ہے کہ ایک مقبول ملی نغمہ کو اس موقع پر تنقید کا ھدف بنانا کوئی ادبی خدمت نہیں
شکریہ
 شکیل احمد 
کینڈا


Date: Thu, 21 Apr 2016 07:51:44 -0400
Subject: Re: [بزم قلم:50314] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool
From: tan...@gmail.com
To: muzaf...@hotmail.com
CC: bazme...@googlegroups.com

Dr.Syed Yaseen Hashmi

unread,
Apr 22, 2016, 1:56:05 AM4/22/16
to Khadi Ali Hashmi<
Dr Shakeel Ahmed Sahab ne yeh kah kar keh ' Naqd o nazar " unka daayera e sukhn naheeN , sinfe  tanqueed hi ki ahmiyat ko kum karne ki koshish ki hai.
Waise bhi Doctor sahab yeh baat sirf apne liye kah sakte haiN. Bohat se log jinhe kisi acche kalam mein khaamiyaN naagawaar guzarti hain woh tho tadap hi utthenge . Aur Tanweer Phool sahab unheeN mein se eik honge. 
i qabaahat naheen baalke  kisi milli maqbool naghme meiN  koi T
anqueed baarye tanqueed yaqeenan koi acchi baat naheeN aur khusoosan kisi milli naghme maiN tho qatayee naheeN. Lekin tanqueed agar islaah ki niyaat se ki jaaye tho iss mein  na sirf yeh ke kohalki si khaami bhi ho tho uski islaah na karna eik adabi be eimaani hogi
.Agar kisi deewar mein rakhna ho tho shaayed numaayan na ho lekin kisi aayine mein baal aajaaye tho use badalna zaroori hota hai.

Dr.Syed Yaseen Hashmi

unread,
Apr 22, 2016, 2:18:37 AM4/22/16
to Khadi Ali Hashmi<
Ma-azirat ke saath dobara pesh hai .....


 Dr Shakeel Ahmed Sahab ne yeh kah kar keh ' Naqd o nazar " unka daayera e sukhn naheeN , sinfe  tanqueed hi ki ahmiyat ko kum karne ki koshish ki hai.
Waise bhi Doctor sahab yeh baat sirf apne liye kah sakte haiN. Bohat se log jinheN kisi acche kalam mein khaamiyaN naagawaar guzarti haiN woh tho tadap hi uttheNge . Aur Tanweer Phool sahab unheeN mein se eik hoNge.
Tanqueed baraaye tanqueed yaqeenan koi acchhi baat naheeN lekin tanqueed baraaye islaah ho tho is mein na sirf yeh ke koi qabaahat naheeN balke kisi milli naghme mein koi halki si khaami bhi ho tho uski islaah na karna eik tarah se adabi khayaanat hogi.
Agar kisi deewar mein koi rakhna ho tho woh itna numaayaN na hoga jitna ke kisi aayeene mein baal.

Tanwir Phool

unread,
Apr 23, 2016, 1:20:37 AM4/23/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ ڈاکٹریٰسین ہاشمی صاحب
آپ نے بہت اچھی طرح وضاحت فرمادی ۔ صحت مند تنقید کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اصلاح کر لی
جائے ، اِس میں سبوتاژکرنے والی کوئی بات نہیں ۔ آج کل زبان و بیان کی دیگر غلطیاں بھی ہورہی
ہیں جیسے لفظ "عوام" کو واحد مونث استعمال کیا جارہا ہے جبکہ یہ جمع مذکر ہے ۔ "اچانک" کی جگہ "اچانک سے" ، "ذمہ دار" کی جگہ "ذمہ وار" اور "انکار" کی جگہ "منع" کا استعمال اس کی
مثالیں ہیں ۔ صحت مند تنقید صرف فن پر کی جاتی ہے ، کسی کی ذات کو ہدف بنانا اِس کا مقصد
نہیں ۔ مشہور نعت خواں اور نعت گو جناب صبیح رحمانی بھی اِسی طرز فکر کے علم بردار ہیں
اُن کا وقیع جریدہ "نعت رنگ" نعت کے حوالے سے یہی کام کررہا ہے ۔ اس جریدے میں ایک مقالہ جو راقم الحروف کا تحریر کردہ ہے اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے :
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtopic.php?f=11&t=8039
سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے
والسلام               ،              تنویرپھول 

Tanwir Phool

unread,
Apr 23, 2016, 1:40:58 AM4/23/16
to Adabdotcom, Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ فریدہ لاکھانی صاحبہ
آپ نے تفصیل سے اظہار خیال فرمایا ۔ صحت مند تنقید کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اصلاح کر لی جائے
 اِس میں سبوتاژکرنے والی کوئی بات نہیں ہوتی ۔ آج کل زبان و بیان کی دیگر غلطیاں بھی ہورہی
ہیں جیسے لفظ "عوام" کو واحد مونث استعمال کیا جارہا ہے جبکہ یہ جمع مذکر ہے ۔ "اچانک" کی جگہ "اچانک سے" ، "ذمہ دار" کی جگہ "ذمہ وار" اور "انکار" کی جگہ "منع" کا استعمال اس کی
مثالیں ہیں ۔ صحت مند تنقید صرف فن پر کی جاتی ہے ، کسی کی ذات کو ہدف بنانا اِس کا مقصد
نہیں ہوتا ۔ مشہور نعت خواں اور نعت گو جناب صبیح رحمانی بھی اِسی طرز فکر کے علم بردار ہیں
اُن کا وقیع جریدہ "نعت رنگ" نعت کے حوالے سے یہی کام کررہا ہے ۔ اس جریدے میں ایک مقالہ جو راقم الحروف کا تحریر کردہ ہے اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے :
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtopic.php?f=11&t=8039
آ پ کا شعر بہت اچھا ہے ۔ غلطیاں ہر ایک سے ہوسکتی ہیں ، میرا ایک حمدیہ شعر ہے :
گناہ گارِ ازل ہوں  ،  سرشت میں ہے خطا
تجھے تو میرے خدا سب ہے ماجرا معلوم
نقاد کا کام صرف بتا دینا ہے ، ماننا یا نہ ماننا دوسروں کا کام ہے ، وما علینا الاالبلاغ

 سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے
والسلام               ،              تنویرپھول

2016-04-22 5:39 GMT-04:00 farida lakhany <farida...@hotmail.com>:
Tanwir Phool Saheb,
A'dab.Pehle to meiN samajh na saki ke yeh kiya ho raha hai...shayed aisey kamroN meiN ghoomti rahi jahaN bhool bhulayiyaN hoti haiN...baad meiN tabsaroN ke baad samajh meiN aaya ke yahaN to ghalatiyoN ka khel ho raha hai jo 'samajh aur na-samjhee' ke beech ka khel hai...kher dushman bana phirta hai ki islah jub ek maher adeeb ne kar di ho to aagey koi sawal peda nahiN hota...aur apka aitemad hee kafi hona chahiye jo unki islah ke liye kafi hai....Allah salamat rakhey Phool saheb aap jaisey danishmand aur scholar ko.Log khala' meiN chaley jaatey haiN aur in batoN ki samajh ya inkeshaf der se kiyoN kar patey haiN...
Ek shair arz hai:"BACHA KE RAKHTE HAIN EHSAS-E-BARTARI SE MUJHE,
                              KUCH AIB THHE BHEE ZAROORI MERE HUNAR KE LIYE."
Agar che unhoN ne apke alfazoN ki nafi kari hai,tub bhee unnko lazim hai ke khud ki islah kar leiN...lekin aap ke paas sirf yeh chaara hai ke aap mata-e-sabr ko hee apne daman meiN jagah deiN aur yeh shair padh deiN!.
WS.
Farida Lakhany



Date: Thu, 21 Apr 2016 07:51:44 -0400
Subject: [ادب ڈاٹ کوم] Re: [بزم قلم:50300] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

--

Tanwir Phool

unread,
Apr 23, 2016, 2:43:56 AM4/23/16
to Aijaz Shaheen

درست فرمایا آپ نے جمشید ساحل صاحب لیکن اِس سے تنقید کی اہمیت کم نہیں ہوتی ۔ نقادانِ فن
نے غالب کے کلام پر بھی تنقید کی ہے لیکن تنقید صرف کلام پر ہے ، غالب کی ذات پر نہیں ۔
جوش ملیح آبادی غالب کے اس مصرعے پر بہت تنقید کرتے تھے :
شمع بجھتی ہے تو 'اُس میں سے' دھواں اُٹھتا ہے  
شاید وہ اس طرح چاہتے ہوں گے : شمع بجھتی ہے تو پھراُس سے دھواں اُٹھتا ہے  
 آج کل زبان و بیان کی دیگر غلطیاں بھی ہورہی ہیں اور پڑھے لکھے لوگ  بھی یہ غلطیاں کررہے
ہیں جیسے لفظ "عوام" کو واحد مونث استعمال کیا جارہا ہے جبکہ یہ جمع مذکر ہے ۔ "اچانک" کی جگہ "اچانک سے" ، "ذمہ دار" کی جگہ "ذمہ وار" اور "انکار" کی جگہ "منع" کا استعمال اس کی
مثالیں ہیں ۔ صحت مند تنقید صرف فن پر کی جاتی ہے ، کسی کی ذات کو ہدف بنانا اِس کا مقصد
نہیں ۔ مشہور نعت خواں اور نعت گو جناب صبیح رحمانی بھی اِسی طرز فکر کے علم بردار ہیں اور
اُن کا وقیع جریدہ "نعت رنگ" نعت کے حوالے سے یہی کام کررہا ہے ۔ اس جریدے میں ایک مقالہ
جو راقم الحروف کا تحریر کردہ ہے ،اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے :
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtopic.php?f=11&t=8039
سلام قبول کیجئے اور دعا میں یاد رکھئے
والسلام               ،     تنویرپھول
                                                            http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool

Dr.Syed Yaseen Hashmi

unread,
Apr 23, 2016, 3:02:23 AM4/23/16
to Khadi Ali Hashmi<

آج کل زبان و بیان کی دیگر غلطیاں بھی ہورہی ہیں اور پڑھے لکھے لوگ  بھی یہ غلطیاں کررہے

Mushkil tho yeh hai ke tokne pe bura bhi maan jaate haiN . Shaayed apni hatak tassawur karte hoNge. Hona tho yeh chaahiye ke jo hamein ghalti karne se bachaaye uske hamesha ke liye ehsaan mand ho jaayeN . Anaa. ka sawaal hai bhaayi .

NahaNg o azhdaha wo sheir e narr maara tho kya maara
Bade moozi ko maara nafs e ammarah ko gar maara.

Waise aaj kal ghalti maan lene se kisi ki izzat badhti bhi naheeN hai.
Aawe ka aawa hi bigad gaya hai.

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 23, 2016, 5:54:42 AM4/23/16
to BAZMe...@googlegroups.com

پھول بھائی! ؤپ نے بجا فرمایا  تنقید ایک مشکل مگر احسن کام ہے مگر تنقید تحریر پر کی جائے لکھنے والے کوہدف نہ بنایا جائے ۔

مقصود ۔

Tanwir Phool

unread,
Apr 23, 2016, 7:47:00 PM4/23/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ ڈاکٹر یٰسین ہاشمی صاحب ۔ آپ نے بالکل درست فرمایا
سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ خیر
والسلام  ،   طالب دعا  :          تنویرپھول

Tanwir Phool

unread,
Apr 23, 2016, 7:50:06 PM4/23/16
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ مقصود بھائی ۔ آپ نے میری تائید کی
سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ خیر
والسلام  ،   طالب دعا  :          تنویرپھول

2016-04-23 5:54 GMT-04:00 'Maqsood Sheikh' via بزمِ قلم <BAZMe...@googlegroups.com>:

پھول بھائی! آپ نے بجا فرمایا  تنقید ایک مشکل مگر احسن کام ہے مگر تنقید تحریر پر کی جائے لکھنے والے کوہدف نہ بنایا جائے ۔

Tanwir Phool

unread,
Apr 26, 2016, 2:18:41 AM4/26/16
to guzergah...@yahoogroups.com, Aijaz Shaheen, Nasar Malik
محترم بھائی نصرملک صاحب
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
آپ کا نوازش نامہ آج ہی میرے میل باکس میں آیا۔  آپ کی محبت پر دل کی گہرائیوں سے
ممنون ہوں ۔ سب کو سلام کہئے اور ہمیشہ دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ خیر
والسلام ،  طالب دعا  و  دعا گو   :             تنویرپھول

2016-04-20 20:03 GMT-04:00 Nasar Malik malik...@hotmail.com [guzergah-e-khayal] <guzergah...@yahoogroups.com>:
 

محترم پھول بھائی،  سلام و رحمت
دل برداشتہ نہ ہوں۔ آپ نے  مصرعے کی اصلاح کرکے ایک ادبی فریضہ پوارا کیا ہے ۔ محترم جناب  مقصود صاحب، برادر مکرم جناب گل بخشالوی، محترم فیروز ہاشمی اور بہن عابدہ رحمانی اور دوسرے احباب نے اپنی اپنی بات کہہ دی ۔ عابدہ بہن کی کوشش یقیناً بارآور ہوگی اور وہ اس معاملے کو متعلقہ سکول کے ذمہ داروں تک پہنچائیں گی ۔
خود آپ نے جو کہنا تھا، ادبی ذوق اور شاعری کی تھوڑی سی سوجھ بوجھ رکھنے والوں کے لیے قابل فہم و قبول ہے ۔ کسی نغمے/ گیت کا مقبول عام ہو جانا، اس کی عبارت و مفہوم کے درست ہونے کہ ضمانت نہیں ہو سکتا۔
خوش رہیں
والسلام
نصر ملک
www.urduhamasr.dk


 

CC: bazme...@googlegroups.com
From: guzergah...@yahoogroups.com
To: guzergah...@yahoogroups.com
Date: Wed, 20 Apr 2016 14:39:04 -0400
Subject: [Guzergah-e-Khayal] Re: [ادب ڈاٹ کوم] BaRa "dushman" bana phirta hai ??? - Tanwir Phool

__._,_.___

Posted by: Nasar Malik <malik...@hotmail.com>
Messages in this topic (4)

Upgrade your account with the latest Yahoo Mail app
Get organized with the fast and easy-to-use Yahoo Mail app. Upgrade today!

.

__,_._,___

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages