بہت بہت شکریہ عبد الحی عابد صاحب ۔ بھٹکلیس آن لائن لائبریری کو فنی لحاظ سے بہتر اور معیاری بنانے کے لئے مزید وقت اور محنت درکار ہے ، جس کی وجہ سے ہم اسے پرموٹ کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے تھے ،
احباب سے گذارش ہے کہ القاموس الوحید کی فائل اوپن کرکے بائیں جانب بک مارک پر ضرور توجہ کریں ، اس میں حروف تہجی کے ساتھ + کا نشان ہے اس پر کلک کرنے پر آپ کو عربی مادوں کا اشاریہ ملے گا۔ اس سے یہ فائل
مطبوعہ کتاب سے زیادہ مفید اور آسان تر بن گئی ہے ، ہم اسی طرح فیروز اللغات ، القاموس الجدید عربی اردو ڈکشنری ، فرہنگ آصفیہ وغیر ہ عربی و اردو کی دستیاب جملہ لغات اور موسوعات آن لائن لانا چاہتے ہیں ، یہ کافی محنت طلب کام ہے ،
اس سے قبل اردو دائرہ معارف اسلامیہ کا بک مارک کرچکے ہیں ، خواہشمند اہل علم حضرات سے درخواست ہے کہ وہ ڈراپ بکس پر ہمیں شیر کریں ، ہم اسے فری بھیج دیں گے ۔ اہل علم حضرات میں اسے زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے کی درخواست ہے

Abdul Mateen Muniri
WhatsApp Group: 00919008175269