محترم خالد عمری صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے ہماری انشاء پردازی کی تربیت کے لیے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کافی عمدہ اور مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ چھوٹے اور چست جملوں کی ترغیب بہت اچھی ہے۔ بالخصوص طالب علموں کے لیے بہت مفید ہے۔
البتہ مشکور وغیرہ کے مفہوم اور استعمال پر ہوسکتا ہے بہت سے احباب اور اہلِ قلم متفق نہ ہوں۔
میرے خیال میں بہتر یہ ہے کہ آپ روزانہ ایک ہی قسط بھیجا کیجیے۔ اور ہر قسط میں ایک موضوع پر مکمل مضمون ہو
والسلام
مخلص
--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM