Fwd: عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے

47 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Dec 29, 2013, 12:52:48 AM12/29/13
to 5BAZMeQALAM


معروف صحافی، ادب و کالم نگار نصر اللہ خاں ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو شاید لوگ بھول جائیں لیکن ان کے تحریر کردہ شخصی خاکوں کی کتاب "کیا قافلہ جاتا ہے" کو کبھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ یہ کتاب 1984 میں کراچی سے شائع ہوئی تھی اور اب مکمل طور پر نایاب ہے۔ خدا بھلا کرے مشفق خواجہ کا کہ جنہوں نے خاں صاحب کے سر پر سوار ہوکر یہ خاکے یکجا کروائے۔
راقم الحروف کی ادنی رائے میں
"کیا قافلہ جاتا ہے" پاک و ہند میں تادم تحریر لکھے گئے شخصی خاکوں کے ان گنت مجموعوں میں جداگانہ مقام رکھتی ہے۔ اگر شخصی خاکوں کے دس بہترین مجموعوں کی فہرست بنائی جائے تو راقم بلاتامل اسے اس میں شامل کرنا پسند کرے گا۔  
 
"
"کیا قافلہ جاتا ہے" سے "عطیہ بیگم فیض" کا خاکہ پیش خدمت ہے۔

اسے پڑھ کر شدت سے احساس ہوتا ہے کہ عمدہ اور یادگار کتابوں کی ازسرنو اشاعت کے بارے میں سوچا جانا کس قدر ضروری ہے۔ کاش کہ یہ کتاب دوبارہ شائع ہوسکے۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے



Inline image 2Inline image 5Inline image 1Inline image 4Inline image 3


02.jpg
01.jpg
03.jpg
04.jpg
05.jpg

Abdul Mateen Muniri

unread,
Dec 29, 2013, 3:29:11 AM12/29/13
to Bazm E Qalam Group, Rashid Ashraf
  بہت بہت شکریہ راشد بھائی ، آپ نے نہ صرف اردو کے ایک عظیم کالم نگار کو زندہ کیا
بلکہ ساتھ ہی ساتھ آپ نے مشفق خواجہ اور محمد صلاح الدین کی یاد کو بھی تازہ کردیا
نصر اللہ خان جنہیں غلطی سے بہت سے لوگ نصر اللہ خان عزیز سمجھتے ہیں ، تکبیر کراچی میں
پابندی سے لکھا کرتے تھے ،وہ محمد صلاح الدین کو اپنے بیٹے کی طرح عزیز رکھتے تھے 
محمد صلاح الدین کی شہادت پر آپ کا لکھا ہوا خاکہ خون میں ڈوبا ہوا ہے ، اندر سے ٹوٹنے اور
بکھرنے کا ایسا تاثر مشکل سے اردو کے دوسرے خاکوں میں ملے گا۔ 
عطیہ فیضی پر مولانا ماہر القادری نے بھی خوب لکھا ہے ، لیکن نصر اللہ خان کی بات الگ ہے ۔
اس میں جو معلومات ہیں وہ دوسروں کے یہاں نہیں ملتیں۔ 
عطیہ فیضی کا خاندان بمبئی کے اسماعیلی بوہروں سے تعلق رکھتا تھا ، یہ بنیادی طور پر گجراتی ہیں
نہ کہ کوکنی ، پارسیوں کی طرح ان کی گھریلوی زبان گجراتی ہے ۔ فیضی خاندان بڑا پڑھا لکھا اور آزاد خیال 
سمجھا جاتا ہے ۔ عطیہ کے ایک عزیزآصف بن علی اصغر فیضی   مصر میں ہندوستان کے سفیر اور بڑے 
 عالم فاضل تھے   انہوں نے فاطمی دور کے اسماعیلی فقیہ ابو حنیفۃ النعمان کی کتاب  دعائم الاسلام
  و ذکر الحلال و الحرام والقضايا  و الاحکام  کو ایڈیٹ کرکے شائع کیا تھا، یہ کتاب فقہ فاطمی کا اہم ترین
    مرجع سمجھی جاتی ہے۔
عطیہ کی بہن ممبئی کے قریب واقع جزیرہ جنجیرہ کے نواب کی بیوی تھیں ، یہ سدی نسل سے تعلق رکھتے 
   تھے  ،ان   کے بزرگوں میں سے ایک کا مزار منگھو پیر سندھ میں بہت معروف و مشہور  ہے۔
عطیہ فیضی کی زندگی کو لبنانی مارونی ادیبہ می زیادہ سے کافی مشابہت ہے ، اس کے صالون  کی
 ہفتہ وار مجلسوں میں  بڑے بڑے ادیب و عالم حاضری کو شرف سمجھتے تھے ، لیکن ان کی زندگی کا
 یہ پہلو مختلف ہے کہ می زیادہ کا جبران خلیل جبران سے معاشقہ چلا ، لیکن جبران نے می سے بغیر شادی
کئے گرل فرینڈ کی حیثیت سے رہنے کا مطالبہ کیا ، جسے اس کی حمیت نے برداشت نہیں کیا اور
 تنہازندگی گذاردی ، 
ماہر القادری کے بات سے محسوس ہوتا ہے کہ عطیہ فیضی نے پاکستان میں گم نام زندگی گذاری ، شوہر کےانتقال کے بعد کسم پرسی کے عالم میں تنہا زندگی بسر کی،وہ گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اپنے سجے سجائے گھر کے نوادرات اور پرانی چیزیں اور  پینٹنگس   ہفتہ وار بازار میں بیچنے کے لئے لاتی تھیں۔

 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri


2013/12/29 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
-- 
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
--- 
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.

04.jpg
01.jpg
02.jpg
03.jpg
05.jpg

Firoz Hashmi

unread,
Dec 29, 2013, 3:48:32 AM12/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
بھائی راشد اشرف صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بہت شکریہ اس خاکہ کا۔ کتاب اور خاکوں کی تعریف آپ لوگ کر چکے ہیں۔ اس لئے اب میں یہ چاہوں گا کہ یکے بعد دیگے اگر ممکن ہو تو ان خاکوں کو ایسے پوسٹ کرتے رہیں۔ تاکہ ویسے ہی ہم پڑھ کر استفادہ کر سکیں۔
فیروزہاشمی


2013/12/29 Abdul Mateen Muniri <ammu...@gmail.com>



--
Dr. Mohammad Firoz Alam 
D.H.M.S, D.B.S.M. (ICAM)
Calligraphist, Journalist, Author, Writer
Ex Editor Urdu I.T. Monthly "Nai Shanakht" New Delhi
91-98117 42537
Resi.  Shanti Vihar, Mangal Bazar, 
          Chipiyana Khurd Urf Tigri, 
          Gautam Budh Nagar (UP) 201301 INDIA
          
04.jpg
01.jpg
02.jpg
03.jpg
05.jpg

Syed Ahmed

unread,
Dec 29, 2013, 4:41:17 AM12/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم منیری صاحب                   سلام مسنون
آپ کا مرسلہ عطیہ بیگم فیضی صاحب پر تبصرہ موصول ہوا، جس میں ضمنا آپ نے امام ابو حنیفۃ النعمان رحمۃ اللہ علیہ کو اسماعیلی فقیہ کہا ہے آپ کی عبارت قوسین میں چسپاں کرتا ہوں (انہوں نے فاطمی دور کے اسماعیلی فقیہ ابو حنیفۃ النعمان کی کتاب  دعائم الاسلام و ذکر الحلال و الحرام والقضايا  و الاحکام  کو ایڈیٹ کرکے شائع کیا تھا، یہ کتاب فقہ فاطمی کا اہم ترین مرجع سمجھی جاتی ہے) کیا یہ وہی امام ہیں جو چار اماموں میں سے ایک سب سے اول امام اعظم ابو حنیفۃ النعمان کہلاتے ہیں یا کوئی اور مقصود ہیں، اگر وہی ہیں تو اس میں بزم پر لوگوں سے رائے چاہتا ہوں تاکہ جو حقیقت ہو وہ کھل کر سامنے آئے۔
 والسلام
محتاج دعاء
سید احمد
26-2-1435ھ
29-12-2013ء



 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri


2013/12/29 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>


معروف صحافی، ادب و کالم نگار نصر اللہ خاں ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو شاید لوگ بھول جائیں لیکن ان کے تحریر کردہ شخصی خاکوں کی کتاب "کیا قافلہ جاتا ہے" کو کبھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ یہ کتاب 1984 میں کراچی سے شائع ہوئی تھی اور اب مکمل طور پر نایاب ہے۔ خدا بھلا کرے مشفق خواجہ کا کہ جنہوں نے خاں صاحب کے سر پر سوار ہوکر یہ خاکے یکجا کروائے۔
راقم الحروف کی ادنی رائے میں
"کیا قافلہ جاتا ہے" پاک و ہند میں تادم تحریر لکھے گئے شخصی خاکوں کے ان گنت مجموعوں میں جداگانہ مقام رکھتی ہے۔ اگر شخصی خاکوں کے دس بہترین مجموعوں کی فہرست بنائی جائے تو راقم بلاتامل اسے اس میں شامل کرنا پسند کرے گا۔  
 
"
"کیا قافلہ جاتا ہے" سے "عطیہ بیگم فیض" کا خاکہ پیش خدمت ہے۔

اسے پڑھ کر شدت سے احساس ہوتا ہے کہ عمدہ اور یادگار کتابوں کی ازسرنو اشاعت کے بارے میں سوچا جانا کس قدر ضروری ہے۔ کاش کہ یہ کتاب دوبارہ شائع ہوسکے۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے



Inline image 2Inline image 5Inline image 1Inline image 4Inline image 3


-- 
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
--- 
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.

01.jpg
02.jpg
03.jpg
04.jpg
05.jpg

Abdul Mateen Muniri

unread,
Dec 29, 2013, 5:12:00 AM12/29/13
to Bazm E Qalam Group
ہم نے دعائم الاسلام کے مصنف کے لئے امام کا لفظ استعمال نہیں کیا ہے ، بلکہ ان کے لئے  اسماعیلی فقیہ کا لفظ استعمال کا ہے ، یہ مصر میں سلطنت فاظمی دور کے بڑے اسماعیلی فقیہ گذرے ہیں ، چار اماموں میں سے جو امام گذرے ہیں ان کا نام ہے النعمان بن ثابت التيمى ابو حنیفہ وفات  150ھ اور اسماعیلی فقیہ کانا نام ہے النعمان بن محمد بن منصور ۔ آخر الذکر کی وفات 363 ہے  یہ سنی امام کے ڈیڑھ سو سال بعد کے ہیں ، بس ابتدائی نام میں مشابہت ہے ۔ باتوں باتوں میں تذکرہ یوں آیا کہ یہ اسماعیلی بوہروں اور خوجوں کی پہلی مستند اور کتاب ہے جو زیور طبع سے آراستہ ہوئی، جن لوگوں نے اصغر علی انجینیر کے طلاق وغیرہ  فقہ مباحث پر مضامین دیکھیں ہیں تو محسوس کیا ہوگا کہ فاطمی فقہ کا بہت تذکرہ کرتے ہیں ، اور مولانا عامر عثمانی مدیر تجلی جیسے علماء بھی فقہ فاطمی کیا ہے سمجھ نہیں پاتے ، اصغر علی چونکہ بوہرہ تھے تو وہ فقہ فاطمی سے مراد یہی القاضی ابوحنیفہ النعمان مراد لیتے تھے - كتاب كا فرنٹ پیج منسلک ہے۔

 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri


2013/12/29 Syed Ahmed <syedah...@yahoo.com>
04.jpg
02.jpg
01.jpg
03.jpg
05.jpg
دعائم الإسلام.bmp

Tanwir Phool

unread,
Dec 29, 2013, 1:18:45 PM12/29/13
to 5BAZMeQALAM, Adabdotcom
Bahut bahut Shukriya Rashid Ashraf Sb.
Aap ne Khoob kaam kiyaa hai jis ki daad na dena naa inSaafi ho gi
Khush rahi'ey. Molvi Shibli kaa aik sheir yaad aa geyaa:
 
Butaan-e-Hind kaafir kar liyaa kartay thay Muslim ko
Ati'yaa ki badaulat aaj ik kaafir musalmaaN hai
 
Mushfiq Khwaja bhi yaad aa ga'ey . Un ke saath aik yaad gaar taSweer
jis maiN Molvi Talha Rizvi bhi haiN , paish hai.Wassalaam , Tanwir Phool
 


2013/12/29 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
--
04.jpg
01.jpg
03.jpg
05.jpg
02.jpg

Mohammed Ali

unread,
Dec 29, 2013, 5:07:01 PM12/29/13
to Bazmeqalam, tan...@gmail.com
Salam Rashid Sahab

Tanweer Sahab ki sataish mein merin sataish bhi shamil samajhyay.

Please keep up your good work.

Regards
Mohammed Ali
Canberra


Date: Sun, 29 Dec 2013 13:18:45 -0500
Subject: Re: [بزم قلم:31618] Fwd: عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے
From: tan...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com
CC: adabd...@googlegroups.com

Tanwir Phool

unread,
Dec 29, 2013, 6:56:28 PM12/29/13
to 5BAZMeQALAM
---------- Forwarded message ----------
From: Tanwir Phool <tan...@gmail.com>
Date: 2013/12/29
Subject: Re: [بزم قلم:31618] Fwd: عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے
To: Mohammed Ali <mohamme...@hotmail.com>


E-mail bhaijnay kaa bahut bahut Shukriyaa
Mohammed Ali Sb. , wassalaam    


2013/12/29 Mohammed Ali <mohamme...@hotmail.com>
02.jpg
04.jpg
03.jpg
01.jpg
05.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Dec 29, 2013, 11:04:26 PM12/29/13
to Abdul Mateen Muniri, Bazm E Qalam Group
بجا فرمایا متین صاحب، بہت شکریہ

یہاں کراچی کے ادارہ یادگار غالب سے 2010 میں عطیہ فیضی کی خودنوشت بھی
شائع ہوئی تھی۔ وہ بھی خاصے کی چیز ہے۔ اسکیننگ میں کاپی رائٹ کا مسئلہ
ہے۔ ادارہ غالب سے بات کرنی ہوگی، امکان کم ہے لیکن شاید وہ اجازت دے
دیں۔

راشد
> * Abdul Mateen Muniri*
> *Director *
> *www.urduaudio.com <http://www.urduaudio.com>*
> *www.bhatkaltv.com <http://www.bhatkaltv.com>*
> *Skype: ammuniri*

Rashid Ashraf

unread,
Dec 29, 2013, 11:11:54 PM12/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com, mohamme...@hotmail.com
بہت شکریہ محمد علی صاحب

راشد

On 12/30/13, Mohammed Ali <mohamme...@hotmail.com> wrote:
> Salam Rashid Sahab
>
> Tanweer Sahab ki sataish mein merin sataish bhi shamil samajhyay.
>
> Please keep up your good work.
>
> Regards
> Mohammed Ali
> Canberra
>
> Date: Sun, 29 Dec 2013 13:18:45 -0500
> Subject: Re: [بزم قلم:31618] Fwd: عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے
> From: tan...@gmail.com
> To: BAZMe...@googlegroups.com
> CC: adabd...@googlegroups.com
>
> Bahut bahut Shukriya Rashid Ashraf Sb.Aap ne Khoob kaam kiyaa hai jis ki
> daad na dena naa inSaafi ho giKhush rahi'ey. Molvi Shibli kaa aik sheir yaad
> aa geyaa:
> Butaan-e-Hind kaafir kar liyaa kartay thay Muslim koAti'yaa ki badaulat aaj
> ik kaafir musalmaaN hai
> Mushfiq Khwaja bhi yaad aa ga'ey . Un ke saath aik yaad gaar taSweerjis maiN
> Molvi Talha Rizvi bhi haiN , paish hai.Wassalaam , Tanwir Phool
>
>
> 2013/12/29 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
>
>
>
>
>
> معروف صحافی، ادب و کالم نگار نصر اللہ خاں ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ صحافت
> کے میدان میں ان کی خدمات کو شاید لوگ بھول جائیں لیکن ان کے تحریر کردہ شخصی
> خاکوں کی کتاب "کیا قافلہ جاتا ہے" کو کبھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ یہ کتاب 1984
> میں کراچی سے شائع ہوئی تھی اور اب مکمل طور پر نایاب ہے۔ خدا بھلا کرے مشفق
> خواجہ کا کہ جنہوں نے خاں صاحب کے سر پر سوار ہوکر یہ خاکے یکجا کروائے۔
>
>
>
>
> راقم الحروف کی ادنی رائے میں "کیا قافلہ جاتا ہے" پاک و ہند میں تادم تحریر
> لکھے گئے شخصی خاکوں کے ان گنت مجموعوں میں جداگانہ مقام رکھتی ہے۔ اگر شخصی
> خاکوں کے دس بہترین مجموعوں کی فہرست بنائی جائے تو راقم بلاتامل اسے اس میں
> شامل کرنا پسند کرے گا۔
>
>
>
>
>
> " "کیا قافلہ جاتا ہے" سے "عطیہ بیگم فیض" کا خاکہ پیش خدمت ہے۔
>
>
>
>
>
> اسے پڑھ کر شدت سے احساس ہوتا ہے کہ عمدہ اور یادگار کتابوں کی ازسرنو اشاعت کے
> بارے میں سوچا جانا کس قدر ضروری ہے۔ کاش کہ یہ کتاب دوبارہ شائع ہوسکے۔
>
> خیر اندیش
> راشد اشرف
> کراچی سے
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>
>

Abdul Mateen Muniri

unread,
Dec 30, 2013, 1:00:26 AM12/30/13
to Bazm E Qalam Group, Adab DotCom Group
بیسویں صدی کے اوائل میں مصر و لبنان میں جب آزادی نسوان کی تحریک شروع ہوئی تو خصوصیت سے ہفتہ وار ادبی نشستوں کا انعقاد شروع ہوا ، اسے عموما خاندانی پڑھی لکھی خواتین چلاتی تھیں ، انہیں عام طور پر صالون کہا جاتا ہے ، ان میں پہلے نازلی فاضل کا صالون اور پھر می زیادہ کا صالون بہت مشہور ہوا ۔ نازلی فاضل کے صالون کے حاضریں میں  سعد زغلول - الشيخ محمد عبده - قاسم أمين - طلعت حرب - جمال الدين الأفغاني - أحمد لطفي السيد - عبد الرحمن الكواكبي بہت مشہور ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عالم اسلام میں تجدد کی تحریک چلائی ، ان میں قاسم امین اور لطفی السید عالم اسلام میں آزاد مغرب پرستی کے قائد سمجھے جاتے ہیں ۔ محمد عبدہ کو ہمارے یہاں کے علامہ شبلی نعمانی سے بڑی مشابہت ہے ، لطفی السید کو مولانا علی میان نے اپنے سفرنامے میں سر سید احمد خان کا ادنی شاگرد قراردیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ محمد عبدہ نے اپنے شاگرد قاسم امین کی طرف منسوب کرکے تحریر المراۃ لکھی تھی ، جو آزادی نسوان تحریک کا مینیفسٹو بنی ، عطیہ فیضی کا صالون بھی اسی قسم کا تھا ، عطیہ کے بڑی بہن کا نام نازلی ہے ، ہمارا خیال اس طرف جاتا ہے ہے کہ عطیہ کے والد نازلی فاضل سے متاثر تھے ، اور انہوں نے اپنی بچی کانام نازلی فاضل کے نام پر رکھا تھا، لیکن اس میدان مین نازلی کے بجائے عطیہ نے نام کمایا ۔
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri


2013/12/30 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

Syed Ahmed

unread,
Dec 30, 2013, 3:04:01 AM12/30/13
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم جناب منیری صاحب                         سلام مسنون
بہت شکریہ، اردو ادب کے بعض تانوں بانوں کی طرف اچھے اشارے کیے ہیں۔
والسلام
سید احمد
27-2-1435ھ
30-12-2013ء


On Monday, December 30, 2013 9:00 AM, Abdul Mateen Muniri <ammu...@gmail.com> wrote:
بیسویں صدی کے اوائل میں مصر و لبنان میں جب آزادی نسوان کی تحریک شروع ہوئی تو خصوصیت سے ہفتہ وار ادبی نشستوں کا انعقاد شروع ہوا ، اسے عموما خاندانی پڑھی لکھی خواتین چلاتی تھیں ، انہیں عام طور پر صالون کہا جاتا ہے ، ان میں پہلے نازلی فاضل کا صالون اور پھر می زیادہ کا صالون بہت مشہور ہوا ۔ نازلی فاضل کے صالون کے حاضریں میں  سعد زغلول - الشيخ محمد عبده - قاسم أمين - طلعت حرب - جمال الدين الأفغاني - أحمد لطفي السيد - عبد الرحمن الكواكبي بہت مشہور ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عالم اسلام میں تجدد کی تحریک چلائی ، ان میں قاسم امین اور لطفی السید عالم اسلام میں آزاد مغرب پرستی کے قائد سمجھے جاتے ہیں ۔ محمد عبدہ کو ہمارے یہاں کے علامہ شبلی نعمانی سے بڑی مشابہت ہے ، لطفی السید کو مولانا علی میان نے اپنے سفرنامے میں سر سید احمد خان کا ادنی شاگرد قراردیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ محمد عبدہ نے اپنے شاگرد قاسم امین کی طرف منسوب کرکے تحریر المراۃ لکھی تھی ، جو آزادی نسوان تحریک کا مینیفسٹو بنی ، عطیہ فیضی کا صالون بھی اسی قسم کا تھا ، عطیہ کے بڑی بہن کا نام نازلی ہے ، ہمارا خیال اس طرف جاتا ہے ہے کہ عطیہ کے والد نازلی فاضل سے متاثر تھے ، اور انہوں نے اپنی بچی کانام نازلی فاضل کے نام پر رکھا تھا، لیکن اس میدان مین نازلی کے بجائے عطیہ نے نام کمایا ۔
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri

Mehr Afroze

unread,
Dec 30, 2013, 2:44:19 AM12/30/13
to BAZMe...@googlegroups.com
سلام راشد اشرف صاحب بیگم عطیہ فیضی پر اپکا پیش کردہ مضمون واقعی بیش قیمتی ہے۔انکی چند تصاویر بھی موجود ہیں وہ بھی منسلک کردی جاتیں تو اور سونے پر سہاگہ ہو جاتا۔مبارک باد قبول ہو۔آپکی بیش قیمت پیش کش اتنی منفرد اور اچھوتی ہو تی جا رہی ہیں۔اللہ اپکو نظر بد سے بچاےء اور آپ مزید نایاب چیزیں بزم پر پیش کریں اللہ اپکی ہمّتیں اور حوصلے بلند رکھے آمین                                           دعاگو 
                                                                                              مہر افروز


2013/12/29 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.



--

With Regards

 

Afroza.M.Kathiawari. 

Co-ordinator,

British Council Trainings,

DIET, Dharwad.Karnatak,India

http://hudafoundation.in

04.jpg
02.jpg
05.jpg
01.jpg
03.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Dec 30, 2013, 4:36:58 AM12/30/13
to BAZMe...@googlegroups.com, kathiawa...@gmail.com

افروز صاحب

عطیہ فیضی کی تصاویر میرے پاس نہیں ہیں، کسی دوست کے پاس ہوں تو یہاں پیش کرنے کی درخواست ہے۔

آپ کی ستائشوں کا شکریہ جناب۔

آپ کے لیے ایک لنک درج کررہا ہوں، یہاں گزشتہ تین سے زائد برسوں میں بزم قلم پر خاکسار کے پیش کردہ مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:

https://groups.google.com/forum/?fromgroups#!searchin/BAZMeQALAM/%D8%B1%D8%A7%D8%B4%D8%AF$20%D8%A7%D8%B4%D8%B1%D9%81

راشد


2013/12/30 Mehr Afroze <kathiawa...@gmail.com>
05.jpg
04.jpg
02.jpg
01.jpg
03.jpg

Syed Ahmed

unread,
Dec 30, 2013, 3:44:32 PM12/30/13
to bazme...@googlegroups.com

محترم جناب منیری صاحب سلام مسنون
بہت شکریہ آپ کے افادہ عام اور تام پر‍.
والسلام
سید احمد
27/2/1435ھ
30/12/2013ء



------------------------------
On Sun, Dec 29, 2013 5:12 AM EST Abdul Mateen Muniri wrote:

>ہم نے دعائم الاسلام کے مصنف کے لئے امام کا لفظ استعمال نہیں کیا ہے ، بلکہ
>ان کے لئے اسماعیلی فقیہ کا لفظ استعمال کا ہے ، یہ مصر میں سلطنت فاظمی دور
>کے بڑے اسماعیلی فقیہ گذرے ہیں ، چار اماموں میں سے جو امام گذرے ہیں ان کا
>نام ہے النعمان بن ثابت التيمى ابو حنیفہ وفات 150ھ اور اسماعیلی فقیہ کانا
>نام ہے النعمان بن محمد بن منصور ۔ آخر الذکر کی وفات 363 ہے یہ سنی امام کے
>ڈیڑھ سو سال بعد کے ہیں ، بس ابتدائی نام میں مشابہت ہے ۔ باتوں باتوں میں
>تذکرہ یوں آیا کہ یہ اسماعیلی بوہروں اور خوجوں کی پہلی مستند اور کتاب ہے جو
>زیور طبع سے آراستہ ہوئی، جن لوگوں نے اصغر علی انجینیر کے طلاق وغیرہ فقہ
>مباحث پر مضامین دیکھیں ہیں تو محسوس کیا ہوگا کہ فاطمی فقہ کا بہت تذکرہ کرتے
>ہیں ، اور مولانا عامر عثمانی مدیر تجلی جیسے علماء بھی فقہ فاطمی کیا ہے سمجھ
>نہیں پاتے ، اصغر علی چونکہ بوہرہ تھے تو وہ فقہ فاطمی سے مراد یہی القاضی
>ابوحنیفہ النعمان مراد لیتے تھے - كتاب كا فرنٹ پیج منسلک ہے۔
>
>* Abdul Mateen Muniri*
>*Director *
>*www.urduaudio.com <http://www.urduaudio.com>*
>*www.bhatkaltv.com <http://www.bhatkaltv.com>*
>*Skype: ammuniri*
>
>
>2013/12/29 Syed Ahmed <syedah...@yahoo.com>
>
> *محترم منیری صاحب سلام مسنون*
> آپ کا مرسلہ عطیہ بیگم فیضی صاحب پر تبصرہ موصول ہوا، جس میں ضمنا آپ نے امام
> ابو حنیفۃ النعمان رحمۃ اللہ علیہ کو اسماعیلی فقیہ کہا ہے آپ کی عبارت قوسین
> میں چسپاں کرتا ہوں (انہوں نے فاطمی *دور کے اسماعیلی فقیہ ابو حنیفۃ
> النعمان* کی کتاب دعائم الاسلام و ذکر الحلال و الحرام والقضايا و الاحکام
> کو ایڈیٹ کرکے شائع کیا تھا، یہ کتاب فقہ فاطمی کا اہم ترین مرجع سمجھی
> جاتی ہے) کیا یہ وہی امام ہیں جو چار اماموں میں سے ایک سب سے اول امام اعظم
> ابو حنیفۃ النعمان کہلاتے ہیں یا کوئی اور مقصود ہیں، اگر وہی ہیں تو اس میں
> بزم پر لوگوں سے رائے چاہتا ہوں تاکہ جو حقیقت ہو وہ کھل کر سامنے آئے۔
> والسلام
> محتاج دعاء
> سید احمد
> 26-2-1435ھ
> 29-12-2013ء
>
>
> On Sunday, December 29, 2013 11:29 AM, Abdul Mateen Muniri <
> *http://www.urduaudio.com/ <http://www.urduaudio.com/>*
> *http://www.bhatkaltv.com/ <http://www.bhatkaltv.com/>*
> *Skype: ammuniri*

Tanwir Phool

unread,
Dec 30, 2013, 6:21:36 PM12/30/13
to 5BAZMeQALAM
Rashid Ashraf Sb. , Mehr Afroze Saheba ki farmaa'ish par
Ati'ya Faizi  ki taSweer ke saath Allama Iqbal aur Shibli Nomani
ki taSaaweer bhi munsalik haiN. Wassalaam, Tanwir Phool http://tanwirphool.blogspot.com


2013/12/30 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
04.jpg
05.jpg
02.jpg
01.jpg
03.jpg
Shibli&Iqbal.jpg
AtiyaBegumFaizi.JPG

Rashid Ashraf

unread,
Jan 2, 2014, 2:31:15 AM1/2/14
to 5BAZMeQALAM, Tanwir Phool
بہت شکریہ جناب والا

راشد



2013/12/31 Tanwir Phool <tan...@gmail.com>
03.jpg
05.jpg
02.jpg
04.jpg
01.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Jan 2, 2014, 2:36:49 AM1/2/14
to 5BAZMeQALAM, Tanwir Phool, Farzana Ejaz, Abdul Mateen Muniri, Afroza Kathiawari, syedahmed321

عطیہ فیضی کے تعلق سے علی گڑھ سے میرے کرم فرما پروفیسر اطہر صدیقی صاحب کا یہ جواب ملاحظہ کیجیے:

آج عطیہ فیضی پر تمہارا بھیجا ہوا مضمون پڑھا۔نصر اللہ خان نے کم از کم میری دانست میں ایک بے حد سخت غلطی کی ہے۔نواب سلطان جہاں بیگم کی شادی صدیق حسن خاں سے نہیں ہوئی تھی۔ان کی والدہ شاہجہاں بیگم نے ایک ملا صدیق حسن خاں سے شادی کر لی تھی۔صدیق حسن خاں سلطان جہاں بیگم کے سوتیلے والد تھے نہ کہ شوہر۔اس بات پر ماں بیٹیوں میں پندرہ سال تک بات چیت بھی بند رہی تھی اور تعلقات بھی منقطع رہے۔صرف مرتے وقت سلطان جہاں بیگم ماں کی صورت دیکھ پائیں تھیں۔
   
عطیہ فیضی کے آخری دن بہت غربت میں گزرے،جس پر مجھے حیرت بھی ہوئی اور عبرت بھی۔حال ہی میں زاہدہ حنا کے عطیہ فیضی پر لکھے ایک مضمون سے اس بات کا علم ہوا۔کیا شاندار خاتون تھی اور کیا حشر ہوا۔وہ مضمون شبخون میں مقتبس ہوا ہے اور عبرتناک ہے۔اسے ضرور پڑھو اور اپنے کسی نوٹ میں مندرجہ بالا حقائق اسے اپنے قارئین کو ضرور مطلع کردو۔

راشد
کراچی سے



2014/1/2 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
03.jpg
02.jpg
04.jpg
01.jpg
05.jpg

Mehr Afroze

unread,
Jan 2, 2014, 3:07:08 AM1/2/14
to BAZMe...@googlegroups.com
تنویر صاحب اپکے پروین شاکر کے لنکس کھل گےء مگر عطیہ فیضی صاحبہ کے نہیں کھل سکے میرے پاس کافی ساری ھیں مگر سکین کرتے وقت کتابوں کے خراب ہونے کے ڈر سے میں نے کوشش نہیں کی۔اپکی کا وش اور خیال رکھنے کے لےء مشکور و ممنون ہوں۔ میاں راشد اللہ اپکو جزاےء خیر دے کافی محنتیں کر رہے ہیں اور آپکی محنت ۰ہماری نظرون سے نہ گزرے یہ تو ہو نہیں سکتا۔اپنی کوشش جاری رکھیں صلہ ربّ عزّت دیگا انشا اللہ         دعاگو  مہر افروز


2014/1/2 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
02.jpg
01.jpg
05.jpg
03.jpg
04.jpg

Sulaiman D.

unread,
Jan 2, 2014, 11:12:36 AM1/2/14
to bazme...@googlegroups.com
Rashid Asraf Sahab, Buhut Shukria, Atya Faizi kAy Barai Mien Idhar udher Suna tu tha, kahien kahien Parah Bhi Tha liekin Es Mazmun say Buhut Kuch Maloom Hugaya.


Date: Thu, 2 Jan 2014 12:31:15 +0500
Subject: Re: [بزم قلم:31768] Fwd: عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے
From: zest...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com; tan...@gmail.com

Tanwir Phool

unread,
Jan 2, 2014, 12:39:03 PM1/2/14
to 5BAZMeQALAM
AtiyaBegumFaizi.JPG
Shibli&Iqbal.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Jan 2, 2014, 8:42:39 PM1/2/14
to 5BAZMeQALAM, Afroza Kathiawari, dehl...@hotmail.com
بہت شکریہ، بہت نوازش

راشد



2014/1/2 Sulaiman D. <dehl...@hotmail.com>
01.jpg
02.jpg
04.jpg
03.jpg
05.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Jan 2, 2014, 8:45:18 PM1/2/14
to 5BAZMeQALAM, Afroza Kathiawari, dehl...@hotmail.com, Tanwir Phool

ناشر: ادارہ یادگار غالب، کراچی
سن اشاعت: 2010



Inline image 1


2014/1/3 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
131-Zamana e tehsil-biography of Aatiya Faizi-muhammad yameen usman-idaraya yadgar e ghalib.jpg
03.jpg
04.jpg
02.jpg
05.jpg
01.jpg

Aapka Mukhlis

unread,
Jan 4, 2014, 12:40:11 AM1/4/14
to bazm qalam
 یہ جان کر بڑی افسوس ناک حیرت ہوئی کہ ماں کے دوسری شادی کرنےپر بیٹی ماں سے پندرہ سال یعنی تادمِ مرگ ناراض رہی۔ شادی ہر انسان کی ضرورت ہوتی ہے اور عمر کے ہر حصے میں ایک رفیقِ حیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ روایت تو ہندووں کے ہاں پائی جاتی ہے کہ بیوہ ہونے کے بعد عورت ساری عمر شوہر کے نام پر تنہا گزار دیتی ہے جو کسی طرح ستی ہونے سے کم اذیت ناک نہیں ہے اس کے لیے۔ بیگم بھوپال نے ایک اچھا اور سنت طریقہ اختیار کیا بلکہ فرمانِ نبوی کے مطابق دین دار عالم سے رشتہء مناکحت قائم کیا تو بیٹی نے ماں جیسے رشتے سے ہی تعلق توڑ دیا۔ یہ تو اولاد سے زیادہ دشمنی والا رویہ نظر آتا ہے۔ 


2014/1/2 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
02.jpg
05.jpg
04.jpg
03.jpg
01.jpg

Abdul Mateen Muniri

unread,
Jan 4, 2014, 11:34:47 PM1/4/14
to Aligarh Urdu Club Group, Bazm E Qalam Group
غالبا محترمہ فرزانہ صاحبہ مولوی محمد امین زبیری کی کتاب خطوط شبلی  عطیہ فیضی کے نام کی طرف اشارہ کررہی ہیں ۔ سنا ہے کہ مولوی زبیری صاحب ریاست بھوپال میں ملازم تھے اور انہیں علامہ شبلی سے شکایتیں تھیں
انہیں کسی طرح عطیہ کے نام شبلی کے خطوط مل گئے ، جب اس کا علم بابائے اردو مولوی عبد الحق  کو ہوا تو اس کی اشاعت میں انہوں نے بڑی دلچسپی لی ، کیونکہ مولوی صاحب علامہ شبلی کو سرسید پر تنقید کی وجہ سے ناپسند کرتے تھے ۔ ویسے بھی مولوی عبد الحق خالص سیکولر آدمی تھے ، سنا ہے پاکستان سے ڈاکٹر وحید عشرت وغیرہ نے ان خطوط کی بنیاد پر علامہ شبلی کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کی ہے ، ابھی چند سال قبل شہاب الدین دسنوی مرحوم کی ایک کتاب عطیہ فیضی اور علامہ شبلی کے خطوط کا موازنہ کرتے ہوئے آئی ہے ، دسنوی علامہ سید سلیمان ندوی کے گاوں کے ہیں ، کتاب متوازن اور معلوماتی ہے ، غالبا اردو اکیڈمی دہلی نے اسے شائع کیا ہے ۔
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Director 
Skype: ammuniri


2014/1/2 Farzana Ejaz <farza...@hotmail.com>
 

dear rashid saheb ,
tasleem 
aap kahaan kahaan sey yeh 'qeemti jawaahwraat dhoondh ker laatey haen , 
humarey abbu key paas aik kitaab thi ' khutoot-e-shibli'yaa aaesa hi naam tha , jis mein atiya saheba key naam letters they , aakheer mein ' shibli ki nazm ' adl-e-jahaangeeri ' thi , 
bahot bachpan mein hum ney yeh khat parhhey they ,shibli ki tasweer bhi dekhi thi , besaakhta abbu sey poocha tha 'kya 'itney achchey loge bhi 'larhkioan ' ko khut likhtey hoan gey , 
woh kitaab humarey aik azeez abbu sey maang ker legaey they , bahot baar kehney per bhi wapas naheen ki , kaash aaj humarey paas hoti toe hum zyaadaa dhyaan sey usko parhhtey , 
kh 
 aapki 
 farzana aapaa
chicago 



From: zest...@gmail.com
To: Aligarh_...@yahoogroups.com
Date: Sun, 29 Dec 2013 10:52:14 +0500
Subject: [Aligarh Urdu Club] عطیہ بیگم فیضی-نصر اللہ خاں کے قلم سے


 


معروف صحافی، ادب و کالم نگار نصر اللہ خاں ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو شاید لوگ بھول جائیں لیکن ان کے تحریر کردہ شخصی خاکوں کی کتاب "کیا قافلہ جاتا ہے" کو کبھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ یہ کتاب 1984 میں کراچی سے شائع ہوئی تھی اور اب مکمل طور پر نایاب ہے۔ خدا بھلا کرے مشفق خواجہ کا کہ جنہوں نے خاں صاحب کے سر پر سوار ہوکر یہ خاکے یکجا کروائے۔
راقم الحروف کی ادنی رائے میں
"کیا قافلہ جاتا ہے" پاک و ہند میں تادم تحریر لکھے گئے شخصی خاکوں کے ان گنت مجموعوں میں جداگانہ مقام رکھتی ہے۔ اگر شخصی خاکوں کے دس بہترین مجموعوں کی فہرست بنائی جائے تو راقم بلاتامل اسے اس میں شامل کرنا پسند کرے گا۔  
 
"
"کیا قافلہ جاتا ہے" سے "عطیہ بیگم فیض" کا خاکہ پیش خدمت ہے۔

اسے پڑھ کر شدت سے احساس ہوتا ہے کہ عمدہ اور یادگار کتابوں کی ازسرنو اشاعت کے بارے میں سوچا جانا کس قدر ضروری ہے۔ کاش کہ یہ کتاب دوبارہ شائع ہوسکے۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے



Inline image 2Inline image 5Inline image 1Inline image 4Inline image 3

__._,_.___
Reply via web post Reply to sender Reply to group Start a New Topic Messages in this topic (2)
Recent Activity:
Disclaimer:  Views expressed in the postings are those of the authors.  Aligarh Urdu Club does not endorse views expressed by forum members.

***Copyright notice***
Aligarh Urdu Club/Deedahwar  and its content is copyright of Aligarh Urdu Club, Deedahwar or authors - © Aligarh Urdu Club and Deedahwar  2004-2010. All rights reserved.
Any redistribution or reproduction of part or all of the contents in any form requires permission from editor of
Deedahwar (http://www.deedahwar.net) or owner of Aligarh Urdu Club; or respective authors other than the following:
•      you may print or download to a local hard disk extracts for your personal and non-commercial use only
•      you may copy the content to individual third parties, including published or online magazines, journals, books and for their personal use, but only if you acknowledge the Aligarh Urdu Club and/or Deedahwar  as the source of the material
You may not, except with our express written permission, distribute or commercially exploit the content. Nor may you transmit it or store it in any other website or other form of electronic retrieval system.


Aligarh Urdu Club
http://www.deedahwar.net
.

__,_._,___

02.jpg
03.jpg
01.jpg
05.jpg
04.jpg
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages