--
To Join BazmEQalam ,click the following link
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.
شکریہ عینی صاحبہ
رئیس فاطمہ کا مضمون بہت خوب ہے ، کتاب کا عنوان کلیلۃ و دمنۃ ہے ، كليلة کا املا غلط لکھا گیا ہے ، لیکن اس سے مضمون کی مقصدیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،
یہ کتاب عبد اللہ ابن المقفع نے قدیم فارسی زبان سے جو پہلوی کہلاتی تھی عربی میں ترجمہ کیا تھا ، پہلوی زبان کی کتاب سنسکرت سے ترجمہ ہوکر آئی تھی ، ابن المقفع نے اس کتاب کا نام
کراتکا دمناکا لکھا ہے ، غالبا یہ پنچ تنتر کی کہانیاں ہیں ، جو عربی سے اردو اور فارسی میں انوار سہیلی کے نام سے دوبارہ ترجمہ ہوکر رائج ہوئیں ، لیکن جہاں تک ادبیت اور
سلاست کا تعلق ہے ابن المقفع کا ثانی نہیں ۔
ابن المقفع کے حالات بھی شاید انشاء اللہ انشاء سے زیادہ مختلف نہیں تھے ، یہ ہشت زبان کے عالم تھے ، فصاحت اور سلاست میں آپ کا ثانی نہیں تھا، لیکن وہی بادشاہ کی مصاحبت
کی سزا انہیں بھی ملی ،سلطنت عباسیہ کے بانی عبد اللہ السفاح کے چچا عبد اللہ بن علی کے مصاحب بنے ، ان کے خلیفہ منصور کے ساتھ اختلافات کے بعد جب مصالحت ہوئی تو انہوں نے مصالحت نامہ ترتیب دیا،
جس یہ تحریر کردیا کہ ان دونوں میں سے جو بھی معاہدہ توڑے گا ، اس کی بیویاں اس پر حرام ہوجائیں گی ۔ خلیفہ منصور کو یہ بات ناگوار گذری ، اس کے ایک مصاحب سفیان بن معاویہ نے ابن المقفع کو پکڑ کر بوٹی بوٹی کرکے قتل کردیا۔

عبد المتین منیری
Abdul Mateen Muniri
Director
Skype : ammuniri
جناب نغمی صاحب، آداب
پروفیسر رئیس فاطمہ تک آپ کی شفقت و دعا آج شام پہنچ جائے گی۔
راشد