عینی میں آپکو یقینا داد دونگی کہ آپ خاص دنوں کا خیال رکھتےہوئےمضمون نویسی کرتی ہیں-
بھٹو صاحب یقینا پاکستانی سیاست میں اعلےٰ مقام رکھتے ہیں انہوں نے کئ اچھے کام بھی کئے لیکن انکی فاش غلطیوں کا پلڑا بھاری ہے
وہ بہت اچھے مقرر تھے اور انکو عوام کے جذبات ابھارنے یا اس سے کھیلنے کا فن آتا تھا بھٹو کا سیاسی کیرکٹر کیسے بنا شہاب نامہ اگر آپ نے پڑھا ہو تو اسکی تفصیلات ہیں اسکندر مرزا کے تعلق سے نصرت بھٹوکا حصول اور پھر ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والاجب مخالفت پر آمادہ ہوتا ہے تو ایوب خان کا تیا پانچا کرکے دم لیتا ہے- میرے خیال میں ایوب خان کا دور پاکستان کا سنہرا دور تھا سب سے فاش غلطی انکی مشرقی پاکیستان کی علیحدگی پرمھر تصدیق ثبت کرنا تھا جب وہ کسی صورت پر مجیب کو وزیر اعظم کا درجہ دینے پر راضی نہ ہوۓ ادھر تم ادھر ھم کانعرہ لگایا ،جب وہاں آرمی ایکشن ہواتو فرمایا "thanks God Pakistan has been saved." 1971 کی جنگ کے دہران جب جنرل اسمبلی میں پولینڈ کی قرارداد جنگ بندی کے لئے پیش وہئی تو جذباتی تقریر کرکے قراردادپھاڑ دی حالانکہ وہ جنگ بندی پاکستان کے لئے باعث عزت ہوتیٓ بعد میں انہوں نے اسکولوں اور کار خانوں کو قومیا کر تعلیم اور صنعت دونوں کا بہٹہ بٹھا دیآ اس امر سے مجہے پورا اتفاق ہے کہ تختہ دار انکا مقدر ہرگز نہیں ہونا چا ہئے تھا اور یہ تمام عمل غیر حقیقی تھا-
اپنی راۓ کا اظہارکرنا
شکریہ
|
|
پیاری عا بدہ آپا محترم ریا ض اور جمیل صا حب ۔ آپ تما م کے تبصر ے،تجزئے اور خیالا ت سر آنکھوں پر کیا آپ کو ایسا نیہں لگتا کہ کوئں بھی خامی سے مبرا نہیں ہاں یہ اور با ت ہے کہ جو جتنے بڑی کرسی پر ہو گا اسکی غلطیوں کی با ز گشت بھی اتنی ہی دور تک جا ئے گی اگر قیام پا کستا ن کے بعد جیسی بھی لو لی لنگڑی جمہوریت تھی اس کے تسلسل کو چلنے دیا جا تا تو شائد آج حالا ت اس نہج پر نہ آتے بھٹو صآحب نے بھی کئی غلطیاں کیں لیکن آمریت سے تو بہتر کام کیے شا ئد یہ بلکل ایسے ہی ہے جیسے آج عوام پا کستانی میڈیا کی آزادی سے خوش بھی اور کبھی کبھی خا ئف بھی ہوتے ہیں خود میڈیا ابھی اپنا راستہ صیح سمت لے جا نے کی جد وجہد میں مصروف ہے ۔۔۔۔۔۔
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"