مولانا ماہر القادری کی آخری سانس

55 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Apr 10, 2013, 4:03:46 AM4/10/13
to bazme...@googlegroups.com


جریدہ فاران، کراچی کا ماہر القادری نمبر دو ماہ قبل راقم کو پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے ملا تھا۔ اس کا مکمل تعارف یہاں پیش کیا جاچکا ہے۔ ہمارے دوست سید زبیر نے زیر نظر مضمون کو ٹائپ کیا اور یہ ان کے شکریے کے ساتھ یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
 

ماہر القادری کی آخری سانس

از ڈاکٹر عبداللہ عباس ندوی
ماخوز از فاران دسمبر 1978 ماہر القادی نمبر
اس مضمون کی دستیابی کے لیے راشد اشرف صاحب کی کاوشوں کا مقروض ہوں
منظور حسین صدیقی ماہر القادری
 
 

" ماہر صاحب کو موت مکہ لائی تھی ۔ "
"میں تو کہتا ہوں کہ مشاعرہ ہوا ہی اسی لیے تھا کہ ماہر صاحب کو جنت المعلیٰ میں جگہ مل جائے "
"اللہ بخشے بڑی اچھی موت پائی "
جی ہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ جمعہ بارہ مئی کو مغرب اور عشا کے درمیان جنت المعلیٰ کے اس حصے میں جہاں حاجی امداللہ صاحب
مہاجر مکی کی قبر ہے ماہر صاحب کو دفن کیا گیا واپسی میں دفن کرنے والے آپس میں یہی باتیں کر رہے تھے
 
" اس سے ٹھیک پچیس گھنٹے قبل شب جمعہ کو ماہر صاحب اپنے میزبان راؤ محمد اختر صاحب کے یہاں سے اس مشاعرہ میں جانے کی تیاری کر رہے تھے جہاں سے ان کو واپس نہیں آنا تھا ۔ مشاعرہ پاکستان کے ان باشندوں نے کیا تھا جو جدہ میں مقیم تھے پاکستانی بنک (بنک الجزیر) ، پی آئی اے اور چند پاکستانی صاحب ذوق حضرات کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے پاکستانی سفارتخانےجدہ کی سرپرستی مٰیں یہ مشاعرہ ہوا ۔مشاعرہ بلا شبہ تاریخی تھا کہ ان شعرا کو اس نے جمع کرلیا تھا جو پاکستان کے کسی بھی شہر میں مشکل سے ایک ساتھ جمع ہو ں گے اردو شاعی کے سبع سیارے جمع تھے ان کے علاوہ ایک خاتون شاعرہ بھی تھیں ۔ ماہر صاحب کی موت سے یہ مشاعرہ تاریخی بن گیا
 
جدہ میں پاکستان کے اچھے ہنر مند ، با ذوق ، پڑھے لکھے لوگ جمع ہوگئے ہیں جس طرح لندن ، نیو یارک ہرجگہ اردو کے دلدادہ اس تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں اور مشاعرہ میں واہ ، واہ ، اور سبحان اللہ کی آوازیں گونجتی ہیں کہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ کراچی ، لاہور کا کوئی ہال ہے ۔

توقع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کا وسیع میدان حاضرین سے بھرا تھا ۔ہاشم رضا صاحب جو ایک پاکستانی ادیب و شاعر جو آج کل سعودی عرب میں مقیم ہیں ،نے بڑے ذوق اور محنت سے اس ایوان ادب کو سجایا تھا ۔ ڈائس قدیم مغلیہ درباروں کی ' صدر ایوان ' کا نمونہ بنایا تھا ، ساڑھے نو بجے شب کو حاضرین جمع ہو گئے تھے اس معاملے میں ہم لوگ پابندی وقت کا بہت لحاظ رکھتے ہیں البتہ شعرا کو ذرا تاخیر سے آنا بھی چاہئیے ذرا حاضرین کا اشتیاق بڑھے اور گردنیں اٹھا اٹھا کر لوگ ڈائس کی طرف دیکھیں کچھ لوگ مختلف راستوں پر نظریں جمائں ، رنگ برنگ لباس والے گوشے رنگین قمقموں کی چلمنیں ، ان کا بھی تو کچھ حق تھا کسی نے کہا وہ دیکھو جمیل الدین عالی آگئے ذرا ان کے دوہے سننا ، وہ رحمٰن کیانی صاحب آئے اتنے میں لوگوں کی نگاہیں ایک تنگ راستے پر مرکوز ہو گئیں حفیظ جالندھری اسی سالہ نوجوان اور ان کے جلو میں بلند قامت ، وجیہہ و شکیل ،ہنستے مسکراتے ماہر القادری ، ان کے ساتھ اپنے رنگ میں رنگے اپنی ادا میں مست احسان دانش ، یہ سرور بارہ بنکوی اور وہ اقبال عظیم سب آگئے ۔ راؤ اختر خان نے لاؤڈسپیکر سنبھالا کہ شاعر حضرات سٹیج پر آجائیں ۔ ایک ایک کا نام لیتے جاتے اور وہ خوشنما تکیوں سے لگ کر بیٹھتے اتنے میں اعلان ہوا کہ مقامی شعرا میں فلاں صاحب اور فلاں صاحب تشریف لے آئیں ۔ اس ضمن میں دو ایک نام ایسے بھی لیے گئے جن کو شعر اور شاعروں سے دلچسپی ضرور ہے مگر شاعری نے کبھی انہیں اپنا محرم نہیں مانا مگر یہ موقع غنیمت تھا کہ احسان دانش اور ماہر القادری کی قربت اور ان سے بات چیت کا موقع مل جائےلہذا انہوں نے بھی اس عزت افزائی قبول کرنے میں تامل سے کام نہیں لیا ان ہی آخر الذکر قسم کے لوگوں میں ان سطور کا راقم بھی تھا ۔

پہلے مقامی شعراء آئے یہ اور بات ہے کہ حفیظ و ماہر اور احسان دانش کی موجودگی میں ان ک تابانی یقیناً مدھم پڑ رہی تھی ۔یوں اگر یہی تنہاہوتے تو بسا غنیمت معلوم ہوتا آگاز ایک تہنیتی انداز کی نظم سے ہوا ایک پاکستانی نوجوان شمیم اشرف نے غالب کی زمین ' دگر ہے آج، دیوار و در ہے آج ' پر چند اشعار سنائے مہمان شعرا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پڑھا
 ،
گیتی کے چاند اور ستاروں کو دیکھئیے
رشک فلک زمیں نہیں ہوتی مگر ہے آج
اردو زبان کی بلند اختری کہ وہ عرب کی سرزمین پر نوازی جائے وہ سر زمین جہاں کا اصلی سرمایہ اسلام سے پہلے بھی زبان تھا ۔ اس کی طرف بھی اشارہ تھا ۔ مصرعے یاد نہیں کچھ اس طرح کے ٹکڑے یاد ہیں
 
' سوق عکاظ ' پھر یہ آئے اور ہ آئے اور جو آئے اچھے ئے اور خوب سنا گئے داد و تحسین سے مجلس گونجتی رہی ، اتنے میں اصل مجلس مشاعرہ شروع ہوئی کہ جن کی خاطر یہ مجمع اکٹھا ہوا تھا اور وہ جن کے نام پر دعوت دی گئی تھی ان شعرا کے کلام سنانے کی باری آئی پہلے خاتون شاعر ہ کو دعوت دی گئی تھی وہ ڈائس پر نہیں بلکہ حلقہ خواتین میں بیٹھی تھیں اپنی پر وقار عمر کے لحاظ سے سنجیدہ تحت اللفظ اشعار سنا کر واپس گئیں ۔ رحمٰن کیانی صاحب پکارے گئے ۔ معلوم نہیں دوسروں کے لیے تھا یا نہیں مگر میرے لیے تو ایک انداز سخن تھا ، بلا کا تسلسل اور بڑی کہنہ مشق روانی ، تنقید کرنے والوں اور فقرے کسنے والوں کو تو چھوڑئیے کس کے کلام میں گنجائش نہیں ، جمیل الدین عالی صاحب کی شاعری بلند اور آواز اس سے بھی عالی ، الفاظ پر بھی قدرت اور آواز پر بھی قابو ، ایک لفظ ' طوفان ' یا طوفانوں " کو کسی مصرع میں باندھا تو ایسا محسوس ہوا کہ سننے والوں کے دل بندھ گئے اور اپنی آواز سے اس کو اٹھایا تو ایسا کہ بے ساختہ سب کی نظریں فضا کی طرف اٹھ گئیں کہ سچ مچ طوفان آگیا ۔ سرور ، اقبال عظیم سب ہی ایسے تھے کہ پورے معاشرے کو تنہا گرما سکتے تھے اس کے بعد تین بڑوں کی باری آئی ۔ماہرالقادری صاحب سامنے مجمع سے آوازیں آنا شروع ہوئیں ' جمنا کا کنارہ ' جمنا کا کنارا ' ماہر صاحب نے کہا نہیں یہ نہیں دوسری چیز سناؤں گا پہلے یہ سنو ، اس کے بعد دل آویز آواز اور چھا جانے والی شخصیت سے کام لیتے ہوئے یہ اشعار سنائے
 
شیرازہ حیات پریشان ہوگیا
یہ مرحلہ بھی خیر سے آسان ہوگیا
میرے جہانِ دل کو تو ہونا ہی تھا خراب
ان کی بھی ایک نگاہ کا نقصان ہوگیا
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
پہلے ہر شے کو ہم آواز کیا جا تا ہے
پھر کہیں نغمہ کا آغاز کیا جاتا ہے
عشق بھی ایسے مراحل سے گزرتا ہے جہاں
حسن کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے
 
۔۔۔ ۔ پھر اسی انداز کے چند شعر اور غزل سنا کر واہ واہ اور سبحان اللہ کی گونج میں اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گئے ان کے بعد جناب احسان دانش کا نمبر تھا ان کے اشعار میں انکے بلند کردار کی جھلکیاں تھیں ۔ سنجیداہ ، پر اثر اور پروقار ، کہنہ مشقی لفظ لفظ سے نمایاں ، زبان نوک پلک سے آراستہ پڑھنے کا انداز بھی سادہ نہ ہاتھ کے اشارے نہ جسم کی حرکت مگر فن تھا کہ گونج رہا تھا ۔ قافیے بقول ابوالکلام چیخ رہے تھے انہوں نے جو شعر سنائے ان میں یہ شعر بھی تھا
 
رہتا نہیں انسان تو ہوتے نہیں غم بھی
سو جائیں گے اک روز زمیں اوڑھ کے ہم بھی
کون جانتا تھا کہ ابھی چند ہی لمحوں میں ا س حقیقت کی تجلی ہونے والی ہے احسان صاحب نے جو حقیقت الفاظ میں بیان کی ہے ماہر صاحب جان دے کر اس میں جان ڈال دیں گے
 
ان کے بعد حفیظ جالندھری صاحب سامنے آئے اپنی شہرت کا خمار آنکھوں میں لیے مجمع سے آواز آئی ابھی تو میں جوان ہوں ، جواب مسکراہٹ سے دیا اور نعتیہ اشعار سنا کر بیٹھ گئے مشاعرہ کا پہلا دور ختم ہوا ۔چائے شربت کا دور چلا باہر ماہر صاحب پاس بیٹھے لوگوں سے گفتگو کرتے رہے ، بار بار پانی پی رہے تھے اور پان بھی چبا لیتے تھے آٹو گراف لینے والوں کا ہجوم اکٹھا ہوا کسی پر شعر اور کسی پر دستخط کرتے رہے اب پتہ نہیں وہ کس کی کاپی تھی جس پر انہوں نے آخری دستخط کیے اور قلم کی آخری کش بنی ۔

مشاعرہ کا دوسرا دور بھی پہلے دور کی طرح خاتون سے شروع ہوا اور ماہر صاحب کی باری آئی اس مرتبہ بھی ماہر صاحب اپنے پورے ہوش و حواس ، جوش و جولانی کے ساتھ اٹھے اور کراچی نامہ سنایا اور کلفٹن کی سیر کرئی ۔بسوں اور گدھوں کی سواری کا ذکر کیا نقشہ الفاظ میں کھینچ دکھایا نئی نسل کے نوجوانوں کے چھپر جیسے بالوں کی ہپی نما ہئیت اور برقعہ سے بے نیاز خواتین پر بظاہر طنز اور دراصل درد و رنج کا اظہار کیا ۔ الفاظ کے لبوں پہ مسکراہٹ تھی اور معانی کی آنکھ سے آنسو رواں تھے اور پھر احسان دانش آئے اور وہی حیات دو روزہ کا انجام
 
قبر کے چو کھٹے خالی ہیں انہیں مت بھولو
جانے کب کونسی تصویر لگادی جائے
کون جانتا تھا کہ ابھی چند منٹوں کے بعد ایک تصویر بڑی دلآویز اور محبوب تصویر اس چوکھٹے میں لگنے والی ہے اور نہ اس کو پتہ ہے اور نہ کسی کو معلوم ۔

حفیظ صاحب آئے ، مسکراتے ، اٹھلاتے ،جوانی کے ترانے گا رہا تھا جوانی کے ترانے گا رہا ہوں سنانے لگے جس کا ایک شعر یہ بھی تھا
ہوئی جاتی ہے کیوں بے تاب منزل
مسلسل چل رہا ہوں آرہا ہوں
 
اس کے بعد ایک شعر شاعرانہ شوخی اور اردو غزل کے روائتی کردا رمولوی ، ر ملا (زاہد، واعظ) پر پھبتی کسنے والا پڑھا
بہشت میں بھی ملا ہے عذاب شدید
یہاں بھی مولوی صاحب ہیں میرے ہمسائے
 
مولوی صاحب کا لفظ ادا کرتے وقت ماہر صاحب کی طرف اشارہ کیا ماہر صاحب اپنی جگہ سے ایک ہمک کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور مائک اپنی طرف سیدھا کرکے بولے حفیظ صاحب غلط مقام پر آگئے (مطلب یہ تھا کہ بہشت میں مولوی صاحب تو اپنی جگہ پر آ ئے ، حفیظ صاحب غلط مقام پر آگئے کہ ان کو یہ 'عذاب شدید ' معلوم ہو رہا ہے ) یہ کہہ کر اپنی جگہ پر بیٹھ گئے ۔ حفیظ صاحب نے پھر یہ شعر دہرایا اور پوری طرح پیچھے مڑ کر ماہر صاحب کی طرف اشارہ کیا اور اس کے بعد کا کوئی شعر شروع کیا ہی تھا کہ ماہر صاحب کا سر پیچھے کی طرف ڈھلک گیا ۔
 
احسان دانش، عبداللہ عباس اور مینائی صاحب نے فوراً سہارا دیا اور تکیہ لگا دیا تجربہ کاروں نے کہا پیر اونچے کرو ،پیر کے نیچے دو تکیے لگا دئیے گئے ایک ڈاکٹر صاحب نے آکر قلب کی مالش کی ادھر ماہر صاحب کے سینے سے ایسی آواز نکل رہی تھی جو کسی موٹے آدمی کے سوتے وقت خراٹوں کے بھرنے کی ہوتی ہے لیکن مشکل سے پندرہ بیس سیکنڈ گذرے ہونگے کہ آواز بند ہوگئی ،آنکھیں بند تھیں لب سے لب ملے ہوئے تھے کسی نے نبض دیکھی ،کسی نے پلک اٹھا کر دیکھا تجربہ کاروں نے اسی وقت آہ سرد بھری نہ جاننے والے کو آس لگی رہی اسپتال لے جایا گیا ۔ڈاکٹروں نے کہا یہ مریض نہیں لاش ہے
 
اب مشاعرے کی بات چھوڑئیے وہ تو حسرت کدہ بن گیا سبھوں نے اپنی اپنی راہ لی ۔ راؤ اختر صاحب جو خصوصی میزبان تھے اور مقامی قوانین سے واقف ہیں انتظام میں لگ گئے ۔لاش سرد خانے میں رکھی گئی یہ صبح ساڑھے تین بجے کا عمل ہوگا ۔پاکستانی وقت میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کر لیجئیے صبح کے پانچ بجے ہوں گے سب سے پہلے پاکستان سے رابطہ کیا گیا کہ لاش کہاں دفن کی جائے اجازت ملنے پر یہ طے ہوا کہ مکہ مکرمہ میں دفن کیا جائے گا مدرسہ صولتیہ کے ناظم مولانا مسعود سلیم نے اپنی خاندانی روایات اور اپنے والد بزرگ مولانا محمد سلیم  سے تعلقات کو پورے جوش و خروش سے نباہا لاش مکہ لائی گئی ، مولانا مسعود سلیم نے اپنے انتظام خاص میں اپنے فرد خاندان کی طرح اہتمام سے ،سنت کے مطابق اپنی نگرانی میں غسل دلوایا ۔کفنایا تدفین کے وقت سفیر پاکستان فضل مقیم خاں صاحب اور ان کے ساتھ حفیظ جالندھری صاحب بھی آگئے تھے مغرب کی نماز سے پہلے حرم شریف میں جنازہ لایا گیا ۔مدرسہ کے طلبہ ،اساتذہ اور جدہ سے آئے ہوئے احباب نے مرحوم ماہر القادری کی طرف سے طواف کیا نماز مغرب کے بعد حسب معمول اعلان ہوا الصلوٰۃ علی المیت الحاضر ' جمعہ کا روز تھا اس لیے ہزاروں لوگ روز کے آنے والوں کے علاوہ موجود تھے مجمع اگر پچیس ہزار کا کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا اور اگر اس سے زیادہ کا کوئی اندازہ کرے تو بھی غلط نہ ہوگا وہاں سے جنازہ کاندھوں پر جنت المعلیٰ کے اس حصے میں لے جایا گیا جو حضرت خدیجۃ ام المومنین کے احاطہ سے متصل ہے اور جہاں حاجی امداللہ علیہ الرحمتہ مدفون ہیں یان عام طور سے اموات حجاج کو جگہ نہیں ملتی ہے یہ مولانا شمیم ( مولانا مسعود سلیم ،ناظم مدرسہ صولتیہ) کی کوشش تھی کہ وہاں جگہ مل گئی ) مرحوم کی آخری خدمات کا بار مشاعرہ کمیٹی پر نہیں ڈالا گیا بلکہ مولانا شمیم صاحب نے اپنی طرف سے پورا کیا
 
ماہر صاحب کو نہلا کر جب کفن پہنا کر تخت پر لٹایا گیا تو ہر شخص دیکھا کہ موت کی بھیانک تصویر نہ تھی نہ آنکھیں پھٹی تھیں نہ جبڑا جبڑے سے الگ تھا پلکیں بند ، لب ملے ہوئے ایک آرام دہ نیند کی کیفیت چہرے سے نمایا ںتھی چہرے سے معصومیت اور مانوسیت ٹپک رہی تھی شائد اسی کانام نورانیت ہے
 
اب مرثیہ کہنے والے مرثیہ کہیں ، تاریخیں نکالینے والے تاریخی مادے نکالیں ، مقا لات لکھئے ، خاص نمبر نکالیے ۔جانے والا چلا گیا اپنے رب سے راضی ہو گیا ہنستا مسکراتا اپنی جگہ اچھی جگہ اچھے دن اچھے لوگوں کے ساتھ سلایا گیا مولانا محمد علی جوہر کی تدفین بیت المقدس کے جوارمیں ہوئی تھی اس پر مصر کے مشہور شاعر احمد شوقی نے اپنے مرثیے میں ایک ایسا شعر کہا تھا جو آج ماہر القادری پر بجنسہ صادق آراہا ہے

ترجمہ : خدا کے جوار رحمت میں سو جا تمہارے لیے کوئی اجنبیت نہیں
اس گھر کے سائے میں تم ہو جس گھر کے تم ایک فرد تھے
 
 

 


Amin Tirmizi

unread,
Apr 10, 2013, 8:17:49 AM4/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com
واہ واہ راشد واہ۔۔ گو کہ میری نظر میں یہ منظر موجود تھا اور میں بالکل اسی طرح اپنے ریڈیو پروگرام میں سامعین کو کئی بار سنا بھی چکا ہوں لیکن ان خوبصورت الفاظ میں اس کی عکاسّی۔ کیا کہنے۔ مجھے یوں لگا کہ یہ سب میرے لئے بالکل نئی بات ہے اللہ تمہیں خوش رکھے کہ اس کاوش سے بہتوں نے ماہر صاحب کے بارے میں یہ خوبصورت تحریر پڑھی۔ جزاک اللہ۔


From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Sent: Wednesday, April 10, 2013 1:03 AM
Subject: {21631} مولانا ماہر القادری کی آخری سانس

--
بزم قلم کے زیر اہتمام پہلا عالمی طرحی مشاعرہ
مصرعہ طرح : جہاں تیرانقشِ قدم دیکھتے ہیں
 
قوافی : قدم،ارم،عدم
ردیف :دیکھتے ہیں
براہ کرم ۲۰ اپریل تک اپنی غزلیں اس پتہ پر بھیجیں
bazme...@googlegroups.com
تنویر پھول، کنوینر بزم قلم عالمی طرحی مشاعرہ
 
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM?hl=ur.
 
 


Zamin Jafari

unread,
Apr 10, 2013, 8:33:31 AM4/10/13
to Aijaz .Shaheen

عزیزم راشد!
اس تحریر کو پڑھنے کا موقع فراہم کرنے پر ممنون ہُوں۔ کیا زبان، کیا اندازِ بیان اور کیا روانی ہے۔

’’رہتا نہیں انسان تو ہوتے نہیں غم بھی 
سو جائیں گے اک روز زمیں اوڑھ کے ہم بھی
کون جانتا تھا کہ ابھی چند ہی لمحوں میں ا س حقیقت کی تجلی ہونے والی ہے احسان صاحب نے جو حقیقت الفاظ میں بیان کی ہے ماہر صاحب جان دے کر اس میں جان ڈال دیں گے‘‘۔۔۔۔

 اور یہ کہ  ۔۔۔ 

’’قبر کے چو کھٹے خالی ہیں انہیں مت بھولو
جانے کب کونسی تصویر لگادی جائے
کون جانتا تھا کہ ابھی چند منٹوں کے بعد ایک تصویر بڑی دلآویز اور محبوب تصویر اس چوکھٹے میں لگنے والی ہے اور نہ اس کو پتہ ہے اور نہ کسی کو معلوم ۔‘‘

مندرجہ بالا اشعار نے زندگی کی دو بہت بڑی حقیقتوں کی کتنی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے۔
خیر اندیش
ضاؔمن جعفری


2013/4/10 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

Abidarahmani

unread,
Apr 10, 2013, 10:23:13 AM4/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com
 راشد   بەت پیاری تحریر ەے اسطرح کا جانا جانے والے کے لیۓ آسانی کا باعث ەوتاەےلیکن لواحقین کو تا دیر یقین نەیں آتا ۔۔۔

Sent from my iPad

Abdul Mateen Muniri

unread,
Apr 10, 2013, 4:23:44 PM4/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com, Rashid Ashraf

برائے مہربانی مضمون کی پی ڈی یف کاپی ارسال کریں

اس مشاعرے کی مکمل آڈیو ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہے

ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ہمارے بزرگ تھے ۔ ندوے اور کمبریج سے فارغ تھے

مستشرق آربری کے خاص شاگرد تھے

 

bhatkallys

عبد المتین منیری

Abdul Mateen Muniri

Director

www.urduaudio.com

www.bhatkaltv.com

Skype : ammuniri

--

image001.jpg

Mohammed Ali

unread,
Apr 10, 2013, 5:25:55 PM4/10/13
to Bazmeqalam
Dear Rashid and Amin Sahiban

Buhut shukriya mujhay is tehreer ko parhnay ka mauqa dainay ka.

I remember when in my student days Maulana MahirulQadri used to come to attend Karachi University Student Union functions ( Alas Students Unions do not exist any more).

Mahir Sahab was a great person and poet. Allah unhain karwat karwat Jannat naseeb karay (Amen).

W'salam
Mohammed Ali


Date: Wed, 10 Apr 2013 05:17:49 -0700
From: meri...@yahoo.com
Subject: Re: {21641} مولانا ماہر القادری کی آخری سانس
To: BAZMe...@googlegroups.com

Rashid Ashraf

unread,
Apr 11, 2013, 12:25:24 AM4/11/13
to BAZMe...@googlegroups.com, meri...@yahoo.com

محترم امین صاحب
بہت شکریہ، بہت نوازش

محترم امین صاحب
بہت شکریہ، بہت نوازش
اپریل کی 29 کو جناب اے حمید کی تیسری برسی آرہی ہے۔ یہاں کے اخباروں، ٹی وی چینلز اور ادبی جریدوں نے انہیں یکسر بھلا دیا ہے لیکن لوگوں کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے
 
راشد

2013/4/10 Amin Tirmizi <meri...@yahoo.com>

Rashid Ashraf

unread,
Apr 11, 2013, 12:27:33 AM4/11/13
to BAZMe...@googlegroups.com, zamin...@gmail.com

محترم ضامن صاحب

پسندیدگی کا شکریہ۔ سید زبیر کو آپ کا پیغام پہنچا دوں گا۔ بہت شکریہ، بہت نوازش۔

راشد

2013/4/10 Zamin Jafari <zamin...@gmail.com>

مهتا ب قدر

unread,
Apr 19, 2013, 10:15:26 AM4/19/13
to BAZMe...@googlegroups.com
​جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا میں جدہ میں تھا  بلکہ انہی دنوں حاضر ہوا تھا ،مگر مقامی ادبا و شعرا سے کوئی ربط نہ تھا اس لئے مشاعرے کے بعد بلکہ سانحے کے بعد خبر ملی تھی۔ اللہ ماہر القادری صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرےآمین۔ بعد میں پھر ڈاکٹر عبداللہ عباس ندوی صاحب کے دولت خانے مکہ مکرمہ میں بھی شعری نشست کا موقع ملا اور مولانا ڈاکٹر ندوی صاحب سے شرف ملاقات بھی حاصل ہوا جس کا ذریعہ انکے صاحبزادے ضیا ندوی تھے جن  سے  کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں کام کرنے کیے سبب تعارف ہو چکا تھا۔

  مہتاب قدر
Mahtab Qadr
 
  میں جہاں بھی رہوں سفر میں ہوں  
  میرا  اصلی   وطن   مدینہ    ہے


2013/4/11 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

Abdul Mateen Muniri

unread,
Apr 19, 2013, 5:10:07 PM4/19/13
to BAZMe...@googlegroups.com

جدہ مشاعرے میں شریک جملہ شعراء  احسان دانش،حفیظ جالندھری ، ماہر القادری،سرور بارہ بنکوی ، سید اقبال عظیم،   عبد الرحمن کیا نی  کا ریکارڈشدہ کلام

بھٹکلیس ڈاٹ کام پر پیش کیا جاچکا ہے ، ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی رحمۃ اللہ کے خطبات سیرت بھی اس پر دستیاب ہیں

مضمون کے ساتھ  اس وقت کی آوازیں بھی سنیں تو لطف دو آتشہ ہوگا۔ مہتاب قدر کی پرانی  خوشگوار یادیں تازہ ہونگی

واضح رہے مولانا ماہر القادری نے رحلت سے دس منٹ قبل کراچی نامہ ، ماہر صاحب کی شوخی کا نمائندہ ، کتنے خوش باش اس دنیا سے ماہر صاحب روانہ ہوئے ۔

ماہر کی رحلت کے تیس سال بعد کے کراچی کی تصویر کشی کے لئے سماعت فرمائیے  اعجاز رحمانی کی نظم روشنیوں کا شہر

کراچی نامہ   ۔ ماہر القادری

http://www.bhatkallys.com/audio/?sermon_id=331

 

 

bhatkallys

عبد المتین منیری

Abdul Mateen Muniri

Director

www.urduaudio.com

www.bhatkaltv.com

Skype : ammuniri

 

 

 

 

 

 

 

 

image001.jpg
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages