Karnataka : Nazm

153 views
Skip to first unread message

Azeez Belgaumi

unread,
Apr 14, 2014, 6:54:52 AM4/14/14
to ahsan...@geo.tv, ASLAM S/O NISAR AHMED BAGSIRAJ, FB URDU Iftekhar Choudhary, آج کا انقلاب شیموگہ, آجکل اُردو, آزاد پنچولی, آفتاب روزنامہ, ائینِ نیازی, ابو بکر مالکی, اثبات, اٹک نیوز صدیق صفیہ, اچھا ساتھی, احمد سوز, احمد نثار پونہ, اخبارِ جہاں, اخبار مشرق دہلی, اخبار مشرق کولکتہ, اخبار مشرق رانچی, اخبار، جہاں, ادارہ ادب اسلامی ریاض مسیح صاحب, ادبِ لطیف1, ادب نامہ, ادبیکا انتظامیہ, ادیب دوست, ارتکاز طارق, اُردو بندھن سالم بھائی, اُردو پائنٹ, اُردو ٹائمز, اُردو ٹائمز 2, اردو ٹائمز ندیم صدیقی, اُردو ٹوڈے, اُردو ٹوڈے, اُردو دوست, اُردو میڈیا ڈیلی لکھنؤ, اُردو نگر, اُردو نیٹ جاپان ناصر ناکاگاوا, اُردو نیوز جدہ, اُردو ہم عصر, اردو یوتھ فورم بہار, اردوٹائمز ندیم صدیقی, ارزنگ, اسرار احمد رازی دہلی, اسمٰعیل صاحب حیدرآباد, اشرف مدن پلی, اشہرہاشمی, اطہر بھائی, اطہر علی صاحب گلبرگہ, اعتماد احمد, اعتماد نسیم عارفی, اعجاز شاہین, اعجاز صاحب گلبرگہ, افتخار رحمانی دیوبند, افروزہ کاٹھیاواری, افضل سندی بلگام, افضل سندی محمد جنیدبلگام, افکارِ ملی, افکارِ نو, اقبال احمد غواص, اقبال پروان, اقبال صاحب گلبرگہ, اقدار, اِقراء نیوز, الاخبار2, الاعوان, الرشید مفتی رضوان, الزبیر 2, المجیب, المصباح, اُمت پبلیکیشنز, امروز ہند پٹنہ, امن چین, انشاء, انیسہ شیخ, اوجِ کمال, اودھ نامہ لکھنو, اودھ نامہ محمد احسان, اورنگ آباد ٹائمز, اوصاف, اونچی آواز ابراہیم نفیس بنگلور, ای ٹی وی اُردو, ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤز, ایڈیٹر وسیلہ, ایم اے حق, ایم اے حق صاحب, اے آر وائی نیوز, باغسراج صاحب بلگام, بزمِ قلم, بزمِ قلم گروپ, بصیرت ڈاٹ کام, بلدیہ ٹائمز, بھٹکل نیوز, پاریکھ فیملی مجید پاریکھ, پاسبان عبید اللہ شریف, پاک لائن نیوز نیٹ ورک Media, پکارِ امن, پی ڈی ایف کتابیں طارق اقبال صاحب
Mohatarami
Riyasat-e-Karnataka par ek nazm pesh e khidmat hai. Ummid ke pasand aayegi.
Jazak Allah
wassalam
AZEEZ BELGAUMI
09900222551
Karnataka ki nazr.inp
my pic.JPG

Abdul Mateen Muniri

unread,
Apr 14, 2014, 1:38:03 PM4/14/14
to BAZMe...@googlegroups.com

محترم عزیز بلگامی نے ایک مشکل زمین میں  کرناٹک نامہ ان پیج میں پیش کیا تھا، قارئیں بزم قلم کی سہولت کے لئے اسے یونیکوڈ میں پیش کیا جارہا ہے، واضح رہے  بزم قلم کے موڈریٹر جناب سید اعجاز شاہین صاحب اور اس خاکسار  کا تعلق بھی اسی ریاست کرناٹک سے ہے ، اول الذاکر وسط  کرناٹک سے ثانی الذکرشمال اور آخر الذکر جنوب مغرب کی نمائندگی کرتے ہیں ۔  

ریاست کرناٹکا کی نذر

عزیزؔ بلگامی۔ ۔ ۔ 09900222551

اِس کے میداں دیہاتوں سے آباد ہیں،شہر ایسے کہ دُنیا میں کم یا ب ہیں

کھیت کھلیان تو کھیت کھلیان ہیں،جنگلات اِس کے سر سبز و شاداب ہیں

بھیما، کاویری،کرشنا یاگو داوری،اِس کے جُو ئے رواں سارے پُر آب ہیں

شوریدہ سر سمندر سے اُلجھے ہوئے، اِس کے ساحل کے بکھرے ہوئے خواب ہیں

اِس کے کافی کے باغوں پہ طاری ہوئی،جب بہاروں کے موسم کی صورت کوئی

سلسلہ ہائے ملناڈ کی گود میں،جیسے مرمر کی سوئی ہو مورت کوئی

تب بہلتا ہوںمیں تیرے کہسار سے،گھیر لے مجھ کو جب بھی نحوست کوئی

تیری ویرانیاں کام آتی ہیں تب،جب پریشان کن ہو ضرورت کوئی

گونجتی ہیں جرس کی صدا ئیں یہاں،ہرعقیدے کا اک آشیانہ بھی ہے

وینو گوپال ، بسویشور بھی یہاں،عقل شاہ قادریؒ کا ٹھکانہ بھی ہے

اک ’’کلیسائے میری‘‘ فلک بوس بھی،اور جیسس کا لب پر ترانہ بھی ہے

اِس میں ہر فکر کے لوگ آباد ہیں،شہر میں ایک آشور خانہ بھی ہے

اشرفِ دوجہاںؒ عرف ماں صاحبہ،اِن کا مسکن یہیں،اِن کا مامن یہیں

شیخ مخدومؒ آرام فرما یہیں،پیرمحبوبؒ و برہانؒ کی یہ زمیں

حضرت لاڈلے شیخ ؒ، دادی چننؒ،خواجہ بندہ نوازؒ اِس زمیں کے مکیں

آئے بغداد سے شیخ جنیدؒ بھی،یہ زمیں شیرِ ٹیپوؒ کی ہے بالیقیں

 

ہے معطر فضاشہر ٹمکور کی،جو عقیدت کی خوشبو سے معمور ہے

جامع مسجد سرا کی تو معروف ہے،اور درگاہِ ریحان مشہور ہے

بال لنگیشور کی عقیدت لیے،اہلِ ٹمکور کا قلب پُر نور ہے

ویر بھدرا پہ جو ہیں فدا دوستو،اُن کا دل بھی بہت آج مسرور ہے

رنگ ناتھا بھی ، پدمیشور بھی یہاں،دل میں بستے ہیں اِن جیسے سوامی یہاں

وردراجے بھی ، کلّے شور بھی یہاں،دیوتاؤں کا مسکن بدامی یہاں

نام گنگا دھریّا کا معروف ہے، اور کرناڈ کی نیک نامی یہاں

تُنگ بھدرا یا کالی ندی کی طرح،جوئے اُلفت میں ہے تیز گامی یہاں

سوریہ نارائنا ، ہُچ رایپّاجی،یہ گلگ ناتھ کی سر زمیں بالیقیں

سوامی امبوویشور ، مارکنڈیشور،یہ ونائیک کے بھکتوں کی ہے سر زمیں

اِس زمیں پر کُویمپوسے شاعر ہوئے،بھیمے شِورا، شِوپا سے سوامی بھی ہیں

یہ ہے شاہِ حسین اور وٹھل کا گھر،اِس کی مٹی کے حیدرعلی بھی مکیں

وشویشوریاّ ، کریپاّ ، آناکرو ، چندرشیکھر ریاست کی ہیں آبرو

چاند پر ڈال دی ہیں کمندیں بھی اب،راؤ صاحب کے چرچے ہوئے کو بکو

اب دراوڑکی ، کمبلے کی خواہش ہے کیا،اور شری ناتھ جی کی ہے کیا آرزو

کامیابی قدم چومے بھارت کی اب،بس اِسی پر ہی ہے ہر طرف گفتگو

آر کے لکشمن ، کرشناوڈیر یہاں،اور سنگولی رائن سے رہبر یہاں

کیمپے گوڈا بھی ، شیو رام کارنتھ بھی،مورتی ، پریم جی سی لیاقت کہاں

وینکٹارامنا ، بیاٹ رائین بھی ہیں،ملے شورا ہیں، نرسمہا ہیں بے گماں

 

میں کروں کیسے ہر نجم کا تذکرہ ، جگمگاتا ہے تاروں سے یہ آسماں

مادھوا چاریہ ، اکاّمہادیوی جی،اِن کے صدقے ریاست کو عظمت ملی

سی وی رامن بھی اس کے سپوتوں میں ہیں،ہیں پُرندر، کنک داس، باہو بلی

گنگو بائی کی بھی اِس کو خدمت ملی،اِس کے دامن میں درگاہِ حیدرعلی

مادھوی، راماسوامی کی برکات سے، فکر و فن کی ریاست میں شمع جلی

جب ہماری صفیں منتشر ہوگئیں،حوصلے سب کے سب در بدر ہوگیے

دشمنانِ وطن حملہ آور ہوئے،غیر ملکی تھے غاصب نڈر ہوگیے

رانی چنماکتور کی بِھڑگئیں،ٹیپوسلطانؒ سینہ سپر ہوگیے

اپنی جانیں ریاست پہ قربان کیں،اور ہم سب کے نورِ نظر ہوگیے

اہلِ کرناٹکا اہلِ دل فطرتاً،ذوقِ امن و اماں کے ہیں حامل بہت

اِن کے کردار سے اِن کو عظمت ملی،نعمتیں ہو گئیں اِن کو حاصل بہت

معبدوں کی قطار اِس کی غماز ہے،جذبۂ عبدیت اِن میں شامل بہت

شاعرِ بے نوا اے عزیزؔ اب بھی کیوں، تُو نہیں ہے توجہ کے قابل بہت

﴿﴾﴿﴾﴿﴾

 

Muniri Kufi Symbol by raza  34 Email

عبد المتین منیری

Director " BHATKALLYS"

Bhatkal , Karnataka

Our urdu News, Audio’s, And Video’s Portals

www.akhbaroafkar.com 

www.urduaudio.com

www.urduvision.com

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

image001.jpg
Karnatak Namah.pdf

Mehr Afroze

unread,
Apr 14, 2014, 9:01:26 PM4/14/14
to BAZMe...@googlegroups.com

Salam muneeri saheb ..Aziz Belgaumi is from belgaum actually.there is one taranay e Karnataka written by kuwempu. Jai bharat janani ya tanujate jai hae Karnataka maate....if Mr Aziz would have done its poetical translation then it would have been very beautiful... This translation is OK still there are many things missing..bhatkal Has nurtured urdu...Dharwad has produced many urdu poets n writers Dharwad universiy and Mysore university's have changed the face of literacy in the state.....just referring great names repeatedly is not enough. The poem should have musicality.which is missing in the poem....aashurkhana is a written by alif instead of ain....aadil shshi sultanate had given golgumbaz to the world n black taaj of Deccan that's Ibrahim Roza.it is not mentioned....I would like to give a call to all the poets of Karnataka to try out this topic once again so that we can dedicate a real memorable poem to Karnataka which should be memorable for centuries as that of All amma Iqbal.s.mera watan wahi hai mera watan wahi hai......as urdu is born brought up by Deccan specially beedar gulbarga n Hyderabad n Bijapur's courts of bshamnies beedaries n golkondas n aadil shahies.....I think that would be a real tribute paid to Karnataka
..hope any of our poets would try out this topic again...I really missed the rhythm in the poem.... Hope Mr Aziz wouldn't mind my words as he is a gentleman in words and practice....mehar afroza khan.

Abdul Mateen Muniri

unread,
Apr 15, 2014, 4:01:53 AM4/15/14
to Bazm E Qalam Group
محترمہ مہر صاحبہ آپ کی بات درست ہے ، ہم نے یہ نظم اپنے کرناٹک سے تعلق اور مشکل موضوع ہونے کی بنیاد پر پیش کی تھی ، ورنہ حقیقت تو یہ کہ ہم سے بھی یہ درست طور پر پڑھی نہ جاسکی ، آمد کے بجائے اس میں آورد زیادہ محسوس ہوا۔ میں عزیز بلگامی سے درخواست ہی کرنے والا تھا کہ نظم کی ریکارڈنگ بھی ساتھ پیش کردیں ۔
اردو میں کرناٹک اور ٹامل ناڈو کی خدمات کو فراموش کر دیا گیا ہے ، یہاں سے ممتاز شیرین ،حجاب امتیاز علی تاج ، محمود ایاز جیسی شخصیات قریبی دور میں پیدا ہوئیں۔  سوغات بنگلور کے بند ہونے کے بعد اس پایہ کا دوسرا مجلہ برصغیر میں نظر نہیں آیا۔ چنئی (مدراس) کا روزنامہ( مسلمان) پوری دنیائے اردو میں اس وقت سب سے قدیم جاری روزنامہ ہے ۔

 Abdul Mateen Muniri
Director " BHATKALLYS"
Bhatkal , Karnataka
Our urdu  News Audio's And Video's Portals
Skype: ammuniri

Mehr Afroze

unread,
Apr 15, 2014, 6:22:03 AM4/15/14
to BAZMe...@googlegroups.com

Salam Mateen saheb.m very thankful for supporting me..I think you forgot one name professor B.Shaikh.Ali from Mangalore.and even mehmood benglori of sultanate khudada fame....any poet who is very fluent in poetry can try it out again........thanks a lot for your reactions .when are you coming to Bhatkal? Jazakallah khaira.....Mehar Afroza khan

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages