ذبح عظیم

13 views
Skip to first unread message

shaikh hussain

unread,
Dec 24, 2013, 11:40:33 AM12/24/13
to BAZMe...@googlegroups.com
سلام مسنون۔
ذبح عظیم کی اصطلاح قران مجید میں حضرت اسمعیل ع۔م کے لۓ استعمال ھوی ھے لیکن بعض حضرات نے بنگلہ دیش کے موجودہ حالات میں اسے ملا عبدالقادر کے لۓاستعمال کیا ہے جو میرے خیال میں کسی طرح مناسب نہیں۔ شہید کربلا امام حسین ع  کے لۓ یقینا یہ ایک بہترین  خراج عقیدت ہے کیونکہ آپ پیغمبر اسلام ص کی گود کے پروردہ تھے 
 
Dr. Sikandar Hussain
Prof physiology and HOD, Dr. V.R.K. Women's medical college, Hyd
Ex Vice Principal, Deccan College of Medical Sciences, Hyderabad
Ex Associate Professor ,Tabriz Medical College,Islamic Republic Iran.
Ex Professor Physiology, Qaseem Medical College, Saudi Arabia

Mob: 08712737913

Humayun Rasheed

unread,
Dec 24, 2013, 2:02:14 PM12/24/13
to BAZMe...@googlegroups.com

علیکم السلام،
آپ غالبا سورہ الصافات کی بات کر رہے ہیں.
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا (مولانا مودودی)
http://tanzil.net/#37:107
اس میں اصطلاح غالبا اسماعیل علیہ السلام کیلئے نہیں ہے، بلکہ وہ ذبیحہ مراد ہے جو بدلے میں ذبحه کیا گیا. اور امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شہادت کیلئے اس استعارے یا تشبیہ کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ بهی سمجه میں نہیں آتا. عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا واقعہ کسی طرح کم نہیں کہ وہ ہر طرح کا اقدام کر سکتے تهے لیکن مظلوم شہید ہونا گوارا کیا، کیا ایسی قربانی کی کوئی مثال آپ کے علم میں ہے؟ جب اس کیلئے ذبح عظیم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تو ... بلکہ قرآن میں انبیاء کے شہید کئے جانے کو بهی اسطرح نہیں کہا گیا حالانکہ وہ ایسا کہے جانے کے لائق ہو سکتے تهے.
بہرحال، اصطلاحات کا استعمال احتیاظ کا متقاضی ہے، اور بعض اوقات تو انتہائی نازک معاملہ ہوتا ہے اور ایسے معاملوں میں مبالغے سے بهی پرہیز رکهنی چاہئے.
مع السلام،
ہمایوں.

--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.

shaikh hussain

unread,
Dec 25, 2013, 12:03:26 AM12/25/13
to BAZMe...@googlegroups.com
سلام علیکم۔اس سلسلے مین طاہرالقادری صاحب کی کتاب ذبح عظیم سے ایک اقتباس اور علامہ اقبال کا شعر قابل غور ھے

اسماعیل علیہ السلام حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے فرزند تھے جبکہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لخت جگر اور نور نظر تھے۔ قطع نظر اس کے کہ نبی اور صحابی کے مرتبے میں بہت فرق ہوتا ہے لیکن نسبت ابراہیمی سے نسبت مصطفوی یقیناً ارفع و اعلیٰ ہے علاوہ ازیں سیدنا حسین علیہ السلام کو سبط پیغمبر اور پسر بتول و حیدر ہونے کے ساتھ ساتھ نسبت ابراہیمی بھی حاصل ہے۔ نیز شہادت امام حسین چونکہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہی باب ہے اس لئے کائنات کی اسی منفرد اور یکتا قربانی کو ہی ذبح عظیم ہونے کا شرف حاصل ہے۔ لہذا بڑی صداقت کے ساتھ یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کے ضمن میں جس ذبح عظیم کا فدیہ دیا گیا وہ ایک مینڈھا نہ تھا بلکہ وہ لخت جگر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسین ابن علی رضی اللہ عنہما کی قربانی تھی۔ حکیم الامت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے اس حقیقت کو بڑے خوبصورت شعری قالب میں ڈھالا ہے۔
اللہ اللہ بائے بسم اللہ پدر معنئی ذبح عظیم آمد پسر
 
Dr. Sikandar Hussain
Prof physiology and HOD, Dr. V.R.K. Women's medical college, Hyd
Ex Vice Principal, Deccan College of Medical Sciences, Hyderabad
Ex Associate Professor ,Tabriz Medical College,Islamic Republic Iran.
Ex Professor Physiology, Qaseem Medical College, Saudi Arabia

Mob: 08712737913
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages