آج کاانتخاب - شاعر : مخدوم محی الدین

98 views
Skip to first unread message

aleem khan

unread,
Jun 19, 2011, 11:01:02 AM6/19/11
to guzergah...@groups.live.com, fha...@hotmail.com, bazme...@googlegroups.com


میری خواہش ھیکہ یہ جتنے ترقی پسندی کے نام پر مشہور ھوئے ھیں جیسے مخدوم، علی سردار جعفری، احمد ندیم قاسمی، اخترالایمان، جان نثار اختر، وغیرہ ان کے ایسے اشعار پڑھوں جو دل کو چھو جائیں لیکن ھمیشہ مایوسی ھوتی ھے۔ اب اگر کوئی تفسیر کرنے بیٹھے تو یقینا شعر میں سے کچھ نہ کچھ تو معنی و مطالب نکل ھی آئیں گے لیکن جہاں تک پہلی بار پڑھتے ھی یا سنتے ھی دل کو چھونے والی کیفیت ھوتی ھے وہ ان کے ھاں بمشکل کسی ایک آدھ شعر میں ھی ہوتی ھے۔ ایسا نہیں کہ ساری شاعری ھی بے مزا ھے۔ ھر شاعر کے کلام سے دو، چار، آٹھ دس کام کے شعر تو نکل ھی آتے ھیں۔ مجروح اور کیفی بھی اگرچہ بھت مشہور ہوئے ان کی فلمی شاعری کو اردو ادب کیلئے بھی ایک سرمایہ کہا جاسکتاھے۔ فلم میں ان لوگوں نے غزل کو زندہ رکھا۔ لیکن جب ان کی ادبی یا غیر فلمی شاعری کو دیکھتے ھیں تو خشک، بور اور دور کی کوڑی لانے والے اشعار۔  پورا کلام پڑھ جائیے مشکل سے ایک آدھ شعر ایسا ملے گا جو ایک عام آدمی کے دل کو چھولے۔ البتہ ساحر، احمد فراز اور فیض کا معاملہ الگ ھے۔ ان کے ھاں جہاں یہ اپنے سیاسی مسلک سے ھٹ کر کہتے ھیں خوب کہتے ھیں اور ھر خاص و عام کے دل کے تاروں کو کہیں نہ کہیں جھنجھوڑتے ھیں۔

 

بہرحال یہ میرا خیال ھے۔

 

علیم خان فلکی

 

 

 

 

 

 

۔
--- On Sun, 6/19/11, Faisal Hanif <fha...@hotmail.com> wrote:


From: Faisal Hanif <fha...@hotmail.com>
Subject: آج کاانتخاب - شاعر : مخدوم محی الدین
To: guzergah...@groups.live.com
Date: Sunday, June 19, 2011, 3:16 PM


 

 آج کاانتخاب

-------------------------------------------------------------------

شاعر: مخدوم محی الدین 

 
رات بھر دیدہِ نمناک میں لہراتے رہے
سانس کی طرح سے آپ آتے رہے، جاتے رہے

خوش تھے ہم اپنی تمناؤں کا خواب آئے گا
اپنا ارمان برافگندہ نقاب آئے گا

نظریں نیچی کئے شرمائے ہوئے آئے گا
کاکلیں چہرے پہ بکھرائے ہوئے آئے گا

آ گئی تھی دلِ مضطر میں شکیبائی سی
بج رہی تھی میرے غم خانے میں شہنائی سی

شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی
آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی

صبح نے سیج سے اٹھتے ہوئے لی انگڑائی
او صبا تو بھی جو آئی تو اکیلے آئی

میرے محبوب میری نیند اڑانے والے
میرے مسجود میری روح پہ چھانے والے

آ بھی جا تا کہ میرے سجدوں کا ارماں نکلے
آ بھی جا کہ تیرے قدموں پہ میری جاں نکلے

-------------------------------------------------------------------
پیشکش

فیصل حنیف

گزرگاہ خیال فورم
دوحہ - قطر
http://guzergah-e-khayal.groups.live.com/
 

June 19, 2011




Go to group website
Remove me from the group mailing list

ahmad ali

unread,
Jun 19, 2011, 2:54:27 PM6/19/11
to aleem khan, guzergah...@groups.live.com, fha...@hotmail.com, bazme...@googlegroups.com
خاکسار کی ایک فی البدیہہ غزل نذرِ  مخدوم محی الدین اھلِ نظر کی بصارتوں کی نذر
احمدعلی برقی اعظمی

2011/6/19 aleem khan <aleem...@yahoo.com>
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اثبات http://www.esbaat.com/
اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca
 
To unsubscribe please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"



--

lahrate-rahe.gif

Faisal Hanif

unread,
Jun 19, 2011, 5:13:39 PM6/19/11
to aleem...@yahoo.com, guzergah...@groups.live.com, bazme...@googlegroups.com
محترم علیم خان فلکی صاحب،

مجھے آپ کی راۓ سے کافی حد تک اتفاق ہے- لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی شاعر کا آپ دیوان کھنگال ڈالیں، سارے اشعار اچھے نہیں ملیں گے- غالب اور میر درد جنہوں نے اپنے کلام کا خود انتخاب کیا تھا، ان کے ہاں بھی آپ کو کچھ کمزور اشعار مل جائیں گے- میر تقی میر جن کی فنی عظمت کا اعتراف ہر دور کے عظیم شاعر نے کیا ہے، سودا سے حسرت موہانی تک سب نے جسے شاعری اور سخنوری کی دنیا کا امام مانا ہے، اس خداۓ سخن کے ١٣،٥٨٥ اشعار میں سے محمد حسین آزاد کو صرف ٧٢ نشتر ملے ہیں- آپ نے بجا فرمایا ہے کہ مخدوم، علی سردار جعفری، احمد ندیم قاسمی، اخترالایمان، جان نثار اخترکے کلام میں اچھے اشعار بڑی تعداد میں موجود نہیں ہیں- میری ذاتی رائے میں یہ کمی فیض، ساحر اور فراز کے ہاں بھی ہے- فرق صرف یہ ہے کہ فیض صاحب اور فراز صاحب کی مارکیٹنگ دوسروں سے بہتر ہو گئی تھی، جس کی بنیاد پر ان کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی اور ان کو زیادہ شہرت مل گئی- البتہ فیض صاحب کے ہاں اچھے اشعارکی تعداد دوسروں سے کچھ زیادہ ہے-

خاکسار
فیصل حنیف



-------------------------------------------------------------------
فیصل حنیف


گزرگاہ خیال فورم
دوحہ - قطر
http://guzergah-e-khayal.groups.live.com/



Date: Sun, 19 Jun 2011 08:01:02 -0700
From: aleem...@yahoo.com

Subject: آج کاانتخاب - شاعر : مخدوم محی الدین

Faisal Hanif

unread,
Jun 19, 2011, 5:15:09 PM6/19/11
to guzergah...@groups.live.com, bazme...@googlegroups.com
جناب احمد علی برقی اعظمی صاحب، آپ کی غزل خوب ہے- بہت سی داد حاضر ہے

مخلص
فیصل حنیف



-------------------------------------------------------------------
فیصل حنیف


گزرگاہ خیال فورم
دوحہ - قطر
http://guzergah-e-khayal.groups.live.com/



Date: Mon, 20 Jun 2011 00:24:27 +0530
Subject: Re: {3818} آج کاانتخاب - شاعر : مخدوم محی الدین
From: aab...@gmail.com
To: aleem...@yahoo.com
CC: guzergah...@groups.live.com; fha...@hotmail.com; bazme...@googlegroups.com

خاکسار کی ایک فی البدیہہ غزل نذرِ  مخدوم محی الدین اھلِ نظر کی بصارتوں کی نذر
احمدعلی برقی اعظمی

2011/6/19 aleem khan <aleem...@yahoo.com>


--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اثبات http://www.esbaat.com/
اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca
 
To unsubscribe please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages