اردو خودنوشتوں کی فہرست

104 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Mar 31, 2014, 6:44:06 AM3/31/14
to 5BAZMeQALAM

چند روز پیشتر راقم الحروف نے کراچی کے تحقیقی مجلے الایام میں شائع ہوئی پاک و ہند کی اردو خودنوشت آپ بیتیوں کی فہرست کی اشاعت کی خبر پیش کی تھی۔ مذکورہ فہرست پی ڈی ایف کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ امید ہے کہ اس صنف ادب میں تحقیق کرنے والوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔

اردو خودنوشت آپ بیتیوں کی فہرست
مرتب: راشد اشرف
تحقیقی مجلہ الایام کراچی-جولائی تا دسمبر 2013

پی ڈی ایف فائل کا سافٹ لنک
:

http://www.scribd.com/doc/215305197/List-of-Urdu-Autobiographies-by-Rashid-Ashraf-Alayyam-Karachi-July-Dec-2013



خیر اندیش
راشد
کراچی سے



Daud Kakar

unread,
Mar 31, 2014, 10:37:44 AM3/31/14
to BAZMe...@googlegroups.com
راشد صاحب،
 
بہت نوازش۔
 
داؤد کاکڑ


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Khadim Ali Hashmi

unread,
Mar 31, 2014, 11:27:59 AM3/31/14
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم راشد اشرف صاحب
سلام مسنون۔ خود نوشتوں کی فہرست بذاتِ خود ایک اہم علمی کام ہے۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ میں اس کے سلسلے میں ایک دو معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں
آپ نے "افضل حق" اور "چوہدری افضل حق"  کا دو علیحدہ ناموں سے اندراج کیا ہے۔ یہ افضل حق معروف احرار لیڈر تھے۔افضل حق کی تصنیف "زندگی" اور چوہدری افضل حق کی "میرا افسانہ" دیا ہے۔
زندگی کسی کی خود نوشت نہیں بلکہ  چوہدری افضل حق نے بعداز موت روح کے سفر کو تمثیلی انداز مین بیان کیا ہے۔
البتہ "میرا افسانہ" دو جلدوں میں شائع ہوا۔
"کل سویرے جو میری آنکھ کھلی" پطرس بخاری کا مضمون ہے نہ کہ سعادت حسن منٹو کا۔
مجھے معلوم نہیں تھا کہ منظرحسین کاظمی نے بھی اپنی سرگزشت لکھی ہے۔ مرحوم سے میرے گہرے نیازمندانہ مراسم تھے۔ ہم دونوں گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں ایک ہی کمرے مین سال بھر اکٹھے رہتے رہے۔ آخری دنوں میں ان سے ملاقات زیادہ نہیں ہوئی جس کی وجہ دور رہنے کی بھی رہی۔
مرحوم کریم الدین احمد کی "ذہنی کوفت کا سفر" کا ذکر اچھا لگا۔ میں نے ان کا ایک خاکہ لکھا تھا جو "انشاء" حیدرآباد کے خاکہ نمبر میں شائع ہوا۔ اسی رسالے میں میرے محسن بھوپالی، الیاس عشقی پر خاکے بھی شائع ہوئے۔
کیا آپ نے منظر کاظمی کی سوانح پی ڈی ایف میں منتقل کی ہے؟ مجھے یہ سکریبڈ  پر نظر نہیں آئی۔
کریم الدین ایک ناآسودہ شخص رہے۔ وہ جس یوٹوپیا کی تلاش میں نکلے تھے انہیں قدم قدم پر نہ صرف ٹھوکر بلکہ دھکے بھی ملتے رہے۔ ذہنی کوفت کا سفر اسی تناظر میں پڑھاجائے۔
دعائوں کے ساتھ
خیراندیش
خادم علی ہاشمی  

Rashid Ashraf

unread,
Apr 1, 2014, 12:29:39 AM4/1/14
to 5BAZMeQALAM, Khadim Hashmi
محترم ہاشمی صاحب

آپ کا شکریہ کہ ایک اہم فروگزاشت کی جانب توجہ دلائی۔ تصحیح کرلی گئی ہے۔ مذکورہ فہرست امید ہے کہ قطر کے ایک ادبی پرچے میں بھی شائع ہوگئی لہذا یہ بہتر ہوگا کہ اسی موقع پر ضروری تصحیحات کرلی جائیں۔
 
آپ نے لکھا ہے:

"کل سویرے جو میری آنکھ کھلی" پطرس بخاری کا مضمون ہے نہ کہ سعادت حسن منٹو کا۔"

کیا یہ نام بھی فہرست میں شامل ہے ? براہ کرم وضاحت کیجیے۔

یہ فرمائیے  کہ میری فہرست میں منظرحسین کاظمی کی خودنوشت کا نمبر شمار کیا ہے ? نیز اس کا نام کیا ہے۔

کریم الدین احمد کی "ذہنی کوفت کا سفر" عمدہ کتاب ہے۔
"انشاء" حیدرآباد کا خاکہ نمبر آج ہی دیکھتا ہوں۔

راشد

Rashid Ashraf

unread,
Apr 1, 2014, 2:20:50 AM4/1/14
to 5BAZMeQALAM, Khadim Hashmi
ہاشمی صاحب

منظر حسین کاظمی کے مکمل نام یعنی سید منظر حسین کاظمی سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ تذکرہ ہے ان کی خودنوشت "اور میں پاکستان آگیا" کا۔

سرورق ملاحظہ کیجیے:

http://www.wadi-e-urdu.com/wp-content/uploads/2011/02/10-Aur-main-pakistan-aa-gaya-prof-dr-sued-manzer-hussain-kazmi-sheikh-shaukat-ali-sons-ist-edition-2005-second-edi-2006.jpg

آپ یہ کتاب شیخ شوکت علی اینڈ سنز لاہور سے منگوا سکتے ہیں

راشد

Khadim Ali Hashmi

unread,
Apr 1, 2014, 2:58:11 AM4/1/14
to BAZMe...@googlegroups.com
عزیز محترم راشد اشرف صاحب
بے حد شکریہ۔ میں انشاءاللہ سید منظرحسین کاظمی صاحب کی کتاب حاصل کر لوں گا۔پطرس والے مضمون کے سلسلے میں مجھ سے سہو ہوگیا تھا۔ دراصل نقوش کا طنزومزاح نمبر دیکھ رہا تھا، اس کی فہرست مضامین میں یہ غلطی سامنے آئی۔
کریم الدین میرے گہرے دوست تھے۔ میں حیدرآباد سے تبدیل ہونے کے بعد جب کبھی بھی حیدرآباد جاتا ان سے ضرور ملاقات ہوتی۔ ان کی آخری زندگی تلخ ہو کر رہ گئی تھی۔
کاظمی صاحب سے چھوٹے بڑے کا تعلق اور دوستی تھی۔ مرحوم بہت شفقت سے پیش آتے۔
یہی یادیں تو اب سرمایہ حیات ہیں۔
والسلام
خادم علی ہاشمی

Rashid Ashraf

unread,
Apr 1, 2014, 3:16:25 AM4/1/14
to 5BAZMeQALAM, Khadim Hashmi

ہاشمی صاحب

کوشش ہوگی کہ "ذہنی کوفت کا سفر" کو اسکین کرلیا جائے۔ یہ زیادہ ضخیم نہیں ہے۔ درست فرمایا آپ نے، اس کے مصنف کی زندگی تلخیوں کا دوسرا نام رہی تھی، اور یہی تاثر مذکورہ خودنوشت کے مطالعے سے بھی سامنے آتا ہے۔   

یہ کتاب گزشتہ 5 برسوں میں اتوار بازار میں ایک ہی مرتبہ نظر آئی اور جھٹ خرید لی تھی۔ اس سے قبل اسے مشفق خواجہ مرحوم کے کتب خانے میں دیکھ چکا تھا۔ 

کریم الدین صاحب کا انتقال کب کس سن میں ہوا تھا ?

راشد

moien shadab

unread,
Apr 1, 2014, 5:40:08 AM4/1/14
to BAZMe...@googlegroups.com
Rashid Bhai
Ek Bada kam aap ne kar diya hai...
ye fahrist hind-o-pak dono jagah se kitabchey ki shakl mein shaye ho jaye to maza aajaye
moien shadab
09868123629
moien...@yahoo.co.in

Rashid Ashraf

unread,
Apr 1, 2014, 5:59:08 AM4/1/14
to 5BAZMeQALAM, moien...@yahoo.co.in

نوازش جناب والا
عنقریب اسی قسم کی ایک فہرست شخصی خاکوں سے متعلق بھی شائع ہوگی، ان دنوں اس پر کام کررہا ہوں۔ کتابچے کی شکل میں دونوں یکجا کرکے شائع کردیے جائیں تو آسانی رہے گی۔

راشد

moien shadab

unread,
Apr 1, 2014, 6:03:07 AM4/1/14
to BAZMe...@googlegroups.com
Bahut Bahtar

M. Shadab

Khadim Ali Hashmi

unread,
Apr 1, 2014, 6:16:30 AM4/1/14
to BAZMe...@googlegroups.com, moien...@yahoo.co.in
 عزیزمحترم راشد اشرف صاحب
مجھے ڈاکٹر کریم الدین کا سن وفات یاد نہیں۔ اس لیے کہ آخری دنوں میں ان کے بھانجے ، جو جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ میں تھے انہوں نے ایک کتاب انگریزی میں میٹافزکس پر لکھی تھی، حیدرآباد سے کراچی لے گئے۔وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔ مجھے ان کے انتقال کے بہت عرصہ بعد اطلاع ملی تھی۔ اللہ مغفرت کرے خوب صاحبِ استقلا تھا۔ جو راہ ابتدائ میں اپنائی عمر بھر اس پہ قائم رہا۔ اپنے نفع نقصان کا ذرہ برابر خیال نہ کیا۔وہ اسدنیا کا آدمی ہی نہیں تھا۔آپ اسے ضرور سکین کریں اور لوگوں کی توجہ اس کی جانب مبذول کرائیں۔
وہ اس حد تک ری ایکشنری ہو گیا تھا کہ ایک ملاقات پہ بتایا ایک مضمون سرسید پر لکھا ہے، جس کی بنا پر سارا کراچی مخالفت میں بول رہا ہے۔ اب علامہ اقبال پہ لکھنے کا ارادہ ہے۔
یہ جملہ بتانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی کی مخالفت یا ناراضی سے متاثر نہیں ہوتے تھے۔
والسلام
خیراندیش
خادم علی ہاشمی

Rashid Ashraf

unread,
Apr 1, 2014, 7:43:04 AM4/1/14
to 5BAZMeQALAM, moien...@yahoo.co.in
ہہت بہت شکریہ جناب والا

راشد

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages