بھائی مخلص سلام مسنون
میں نے آپ کا دوسرا پیغام پہلے دیکھا... اب ایسا ہے کہ معذرت صرف اس صورت میں قبول ہوگی جب آپ اصل شاعر کو پکڑ بلوائیں گے...
:-)
ارے نہیں، میں مذاق کر رہا تھا معذرت کی ضرورت نہیں میں بھی اسی سوراخ سے ڈسا گیا... مجھ سے جب کسی نے فون پر دریافت کیا تو میں نے تڑ سے حافظ کا نام لے دیا تھا کہ متذکرہ غزل کا مطلع ذہن میں تھا. بعد کو شعر کی تلاش کی تو غزل میں نہ ملا... سوال پوچھنے والے نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ وہ دیوان چھان چکے ہیں اور یہ شعر موجود نہیں ہے.
میں نے سوچا کہ دیوان غالب کی طرح ہو سکتا ہے کہ مختلف نسخے ہوں، لہٰذا طبع شدہ اور برقی کئی نسخے دیوان کے دیکھ ڈالے مگر مل کے نہ دیا... سوچتا ہوں اگر اصل شاعر نہ ملا تو اسے حافظ کی غزل کا حسن مطلع بنا کر دیوان کا نسخہء صفیہ شائع کروادوں... یوں ہم دونوں کی بات رہ جائے گی...
:-)
خیر اندیش
احمد صفی
On Thursday, May 23, 2013, Aapka Mukhlis <
aap...@gmail.com> wrote:
> اف
> معذرت چاہتا ہوں
> غلطی ہوگئی
> جلد بازی میں دوسرے شعر کے بارے میں لکھ بھیجا جس کا آپ نے پہلے ہی بتا دیا
> اسی لیے کہتے ہیں کہ جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔ میں خوش ہورہا تھا کہ آپ کا کام کردیا۔
> اب اتنی ہی ندامت بھی ہورہی ہے۔
> مخلص
>
> 2013/5/22 Aapka Mukhlis <
aap...@gmail.com>
>>
>> محترمی ومکرمی احمد صفی صاحب
>>
>> السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
>>
>> مجھے تو یہی پتا چلا ہے کہ یہ شعر حافظ کا ہی ہے اور ان کی ایک غزل کا مطلع ہے۔ آپ درج ذیل لنک اور غزل بھی دیکھ لیجیے۔
>>
>> والسلام
>>
>> مخلص
>>
>>
http://mastaneh.ir/hafez/ghazal/ghazal-166>>
>>
http://www.1doost.com/hafez/166.htm
>>
>>
>>
>>
>>