بی بی سی والے رضا علی عابدی کی سرگزشت شائع ہوگئی ہے

63 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Jun 11, 2011, 9:43:28 PM6/11/11
to 5BAZMeQALAM, Abdul Mateen Muniri, abul naghmi, akm...@gmail.com, Syed Ameen Tirmizi, nasirperwazi

اہل ذوق احباب کو نوید ہو کہ رضا علی عابدی کی خودنوشت آپ بیتی بعنوان ‘ریڈیو کے دن‘ شائع ہوگئی ہے۔ یہ ان کے بی بی سی ریڈیو میں گزرے ایام کی داستان ہے

اس کتاب کی اشاعت کی اطلاع کراچی سے ہزار میل پر ہری پور ہزارہ میں براجے ہمارے دوست زاہد کاظمی نے ہمیں فون پر دی، حالانکہ اطلاع تو اصولا" کراچی سے وہاں جانی چاہیے تھی، اس سے زاہد کی باخبری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے (ماشاء اللہ) -- ہم نے ان کا فون سنتے ہی نعرہ بلند کیا کہ "جو رہی سو بے خبری رہی" --- سچ پوچھئے تو یہ اطلاع کسی تعمت غیر مترقبہ سے کم نہ تھی

عابدی صاحب 50 برس سے زاہد عرصۃ تک ریڈیو سے وابستہ رہے۔ کراچی کے روزنامہ جنگ اور حریت میں کام کیا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کی رپورٹنگ محاذ سے کی۔ 1972 میں بی بی لندن سے وابستہ ہوئے اور 1996 میں وہاں سے ریٹائر ہوئے!

یادش بخیر، سن نوے کی دہائی میں شائع ہوئی اردو ادب میں مزاح نگاری کے پہلے ستون مانے جانے والے مشتاق یوسفی کی آب گم پڑھنے میں جو لطف آیا تھا وہ آج تک یاد ہے۔ اس دوران ہزارہا کتب نظر سے گزریں لیکن آج سچ پوچھئے تو آب گم کی یاد تازہ ہوئی ہے۔

کون بھول سکتا ہے عابدی صاحب کے جرنیلی سڑک اور شیر دریا جیسے سلسلے جو بعد ازاں کتابی شکل میں شائع ہوئے۔ یوں کہ گویا قاری ان کے ساتھ ساتھ سفر کررہا ہو! --- اسی کی دہائی کے اواخر میں ہم تو کالج میں پڑھا کرتے تھے (آج ‘اسکول‘ میں ہیں) لیکن اتنا یاد ہے جن دنوں بی بی سی ریڈیو سے اس کی قسط نشر ہوتی تھی، اس شام پڑھے لکھے لوگوں میں اسی کا چرچا رہتا تھا!

ریڈیو کے دن سے پٹنہ و بھوپال کا ذکر شامل کررہا ہوں، مشکل آن پڑی ہے کہ کیا چھوڑا جائے اور کیا شامل کیا جائے، فی الحال اسی پر اکتفا کیجیے

ریڈیو کے دن کے بعد جلد ہی ان کی دوسری خودنوشت "اخبار کی راتیں" بھی شائع ہونے والی ہے

اس کتاب میں ایک مضمون "سدھو بھائی شاہین کلب والے" بھی شامل ہے ----
کہیے کچھ یاد آیا ?

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے

radio kay din-TITLE.jpg
radio kay din-index.jpg
radio kay din-patna aur bhopal-01.jpg
radio kay din-patna aur bhopal-02.JPG
radio kay din-patna aur bhopal-03.jpg
radio kay din-patna aur bhopal-04.JPG
radio kay din-back title.jpg

Mohammed Mukhtar Mukhtar Ahmed

unread,
Jun 16, 2011, 7:00:26 AM6/16/11
to Rashid Ashraf, 5BAZMeQALAM, Abdul Mateen Muniri, abul naghmi, akm...@gmail.com, Syed Ameen Tirmizi, nasirperwazi
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکا تہ

راشد اشرف صاحب اپکا بہت شکریہ ؛ اپ نے لڑکپن کی یا د تازہ کردی؛رضا علی
عابدی کا اچانک بی بی سی اردو کی نشریات سے غائب ہو جانا میرے لئے حیرانی
کی بات تھی؛ اب یاد پڑ رہا کہ جن ایام میں جہاں مئں یہ نشریات نہیں سن
پایا تھا؛ شائد اسی وقت انکی رٹائر منت کا اعلان ہوا ہوگا؛مگر آج آپ کے
اس میل سے سہی بات کا پتہ لگ پایا ہے ؛اُن دنوں یہ اور ان کے دیگرساتھی
وسعت اللہ خان صاحب؛شفیع نقی جامعی صاحب؛سارہ نقوی صاحبہ؛ نادیہ افرین یا
انجم صاحبہ؛ اور یہ سدھو بھائ کون تھے بڑے دلچسپ حضرت معلوم ہوتے تھے؛ یہ
سب مل کر اس زمانے میں بی بی سی کو چار چاند لگا دیا تھا اور خبریں بھی
ایسی کھری کھری اور غیر جانب دار رہتی تھی؛ اور پروگرامس بڑے عمدہ اور
معلوماتی ہوتے تھےاسلئے پورے اہتمام کے ساتھ صبح سے رات تک کی پوری
نشریات سنا کرتا تھا؛ لیکن افسوس ہے آج وہ حالت باقی نہیں ہے اور بی بی
سی آج قابلِ اعتبار زریعہ نہیں رہا؛اور ہاں راشد اشرف صاحب بھی تھے؛جن کے
مراسلہ بھی بی بی سی میں سنا کرتا تھا‘کہیں وہ آپ ہی تو نہیں؟ ؛معاف کرنا
یہ دوسرا موزوں ہوا؛ خیر بات ہو رہی تھی ؛بی بی سی والےرضا علی عابدی
صاحب کی سرگشت اور ان کی نئ کتاب۔“اخبار کی راتیں“یہ کب تک دسیاب ہو سکے
گی معلوم کیجئے گا؛ سرگشت تو بڑی معلو ماتی ہے اب اس کتاب کا بڑی بے صبری
سے انتطار ہے؛سمجھتا ہوں کے ان کی یہ کتاب مجھ جیسےنا تجربہ کار و دیگر
اردو جرنلسٹوں اور نئے لکھنے والون کے لئے ایک شمع سے کم نہیں ہوگی انشا
ءاللہ
اللہ حافظ
مختار احمد فخرو

> --
> زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
> کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
> اثبات http://www.esbaat.com/
> اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca
>
> To unsubscribe please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with
> subject "UNSUBSCRIBE"
>

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages