شاہ نامہ اسلام۔۔۔حفیظ جالندھری۔۔۔۔غلبہ باطل اورشیطان کا غرور

11 views
Skip to first unread message

Aapka Mukhlis

unread,
Sep 2, 2014, 1:16:15 AM9/2/14
to bazm qalam

 

باب سوم  ۔ پیغمبر آخر الزمان کی ولادت سے قبل کا زمانہ

 

غلبہ باطل اور شیطان کا غرور

 

اندھیرا چھا چکا جب ظُلم کا دنیائے ہستی پر

ہوا شیطان مسلط ہر بلندی اور پستی پر

 

پہاڑوں پر چڑھا شیطان زمین پر اک نظر ڈالی

نظر آئی اسے ہر مملکت ایمان سے خالی

 

بہت خوش ہوا ناز و تکبر عود کر آیا

ہنسا اور کفر کے کلمے زبان نحس پر لایا

 

کہ میں ہوں ‘ میں ہی میں ہوں بادشہ اقصائے عالم کا

مرے قدموں کے نیچے تخت ہے اولادِ  آدم کا

 

زمیں کو چار جانب سے مری ظلمت نے گھیرا ہے

مرے دامن کے نیچے اب اندھیرا ہی اندھیرا ہے

 

یہی انسان ہے، کیا وہ اسی انسان کا دَر تھا

ازل میں سامنے جس کے مرا جھکنا مقدر تھا

 

مرے قدموں پہ ہے اب مرے سجدے کا طالب تھا

ابد تک میں ہی غالب ہوں ازل کے دن یہ غالب تھا

 

اگر میں راندہ درگاہِ  باری ہوں تو یہ بھی ہے

اگر میں قابلِ دوزخ ہوں ناری ہوں تو یہ بھی ہے

 

یہ کہ کر تن گیا منحوس پر پھیلا دیئے اپنے

مُرید اور چیلے چانٹے نام شیطاں کا لگے جپنے

Abdul Mateen Muniri

unread,
Sep 2, 2014, 1:34:17 AM9/2/14
to BAZMe...@googlegroups.com

www.bhatkallys.com

تازہ پیشکش

سلام و ابھی تو میں جوان ہوں

ویڈیو :  ابو الاثر حفیظ جالندھری

۱۹۰۰۔ ۱۹۸۲ء

کلک کریں

http://youtu.be/Nhzcri9W5Ro

 


 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India
Our urdu  News Audio's And Video's Portals



Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages