یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا

177 views
Skip to first unread message

Zubair H Shaikh

unread,
Jul 6, 2012, 6:00:06 AM7/6/12
to bazme...@googlegroups.com

 یقین محکم،  عمل پیہم،  ہوا شیوہ فرنگی کا

  زبیر حسن شیخ

بقول ذرائع ابلاغ  آج انسان نے اس نادیدہ ذرہ کو دریافت کر لیا ہے جسے اہل مغرب نے "god particle"  کا نام دیا. دراصل پچھلی چند دہائی سے اس ذرہء نایاب  کی تلاش نے علمائے  فزکس کو اسقدر پریشان کیا تھا کہ وہ "گاڈ ڈیم پارٹیکل "  کہہ کر چیخ اٹھے. اور پھر میڈیا نے اس میں ردو قدح کر  اسے "گاڈ پارٹیکل" کے نام سے مشہور کر دیا.  تقریبا تین دہائی قبل برطانوی ماہر فزکس پیٹر ہیگس نے "بوسون" یا "سب ایٹم" یعنی اس ذرہ نایاب کی موجودگی اور اسکے کائنات کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرنے کی طرف اشارہ کیا تھا، پھر  اس تحقیق پر نوبل انعام یافتہ ماہر فزکس لیون لیڈرمین نے تقریبا ایک دہائی قبل اپنے تحقیقی مقالہ میں دعوی کیا تھا کہ "بوسون" کی موجودگی کے امکانات برقی مقناطیسی میدان میں تحقیق سے ثابت کیے جا سکتے ہیں.  اور اس طرح  "ہیگس بوسن " نظریہ کی بنیاد ڈالی گئی اور  یہ نظریہ اس ذرہء نایاب سے منسوب ہوا اور اس وقت سے مسلسل اسکی جستجو جاری رہی.

اہل علم جانتے ہیں کہ فزکس میں تحقیق کا زیادہ تر دارو مدار  ریاضی کی مشق اور فارمولوں پر ہوتا ہے اور تجربہ گاہ میں مشاہدہ کرنا،  حقائق کا جائزہ  لینا اور انہیں  ثابت کرنا اور پھر اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا غیر ممکن رہا ہے. لیکن اہل مغرب کے یقیں محکم اور عمل پیہم کو سلام کہ کائنات میں تدبر  کرنے میں وہ  اپنی زندگیاں تج دیتے ہیں. یہی یقیں محکم و عمل پیہم کبھی اہل اسلام کا شیوہ ہوا کرتا تھا،  اور اس ضمن میں بلاد عربیہ بغداد و اندلس کی سب نشانیاں، مغربی کتب خانوں میں موجود ہیں .  افسوس کہ اب قرآن مجید  اور  کائنات میں تدبر کرنے والے نہ وہ لوگ رہے اور نہ ہی وہ دلجمعی رہی، جو رہی سو بے خبری رہی. ہائے افسوس صد افسوس کہ.....   یقین محکم،  عمل پیہم،  ہوا شیوہ فرنگی کا.......جہالت میں ہوئی غارت ہماری یہ مسلمانی..... کوئی صرف تدبر قرآن میں تو کوئی صرف تدبر  کائنات میں مگن ہے، اور اکثر تو صرف  کھول آنکھ، زمین دیکھ، فلک دیکھ کا غلط مفہوم اخذ کر  فضاوں کو پھٹی آنکھوں سے دیکھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ فرض ادا ہوگیا. جبکہ بقول علامہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ...."کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگر......ہر رہگزر  میں نقش کف پائے یار دیکھ".

مالک حقیقی نے جہاں قرآن مجید میں تدبر  کرنے کے احکامات دئے ہیں ونہیں کائنات میں تدبر کرنے پر بھی زور دیا ہے. تدبر کائنات سے علم کا حصول ممکن ہے اور تدبر قران سے علم و حکمت کا. عقل سلیم کا استعمال کر انسان چاہے جیسے بھی خالق کی وحدانیت اور خلاقی  اور اسکے الصمد ہونے کو پرکھ  لے،  لیکن چار و ناچار  اسے قرآن مجید سے ہی استدلال کرنا ہوگا اور شہادت لینی ہوگی. سائینسدان ہو یا فلسفی، شاعر ہو یا ادیب، عالم ہو یا فنان، صوفی ہو یا سنت، حکیم ہو یا طبیب،  سب کی تحقیق و جستجو  مآل آخر ایک ایسے نکتہ پر پہنچ کر  تھم جاتی ہے جہاں سے خالق حقیقی کی وحدانیت میں پوشیدہ لا متناہی وسعت کی ابتدا ہوتی ہے اور  اس وسعت کا اندازہ لگانے میں ایسے تمام حضرات کی مجموعی زندگیاں بھی نا کافی ثابت ہوئی ہیں، الا ماشا خالق حقیقی نے ان وسعتوں کو اپنے پیمبروں اور  خاص بندوں کے لئے سمیٹ کر رکھا دیا ہے.

ماضی میں مغربی سائینسداں مارٹن رائیل اور ایلن سینڈیج کے نظریہ کے مطابق "بگ بینگ" سے قبل،  وہ ذرہء نایاب اکائی کی کسی صورت  میں موجود رہا ہوگا. یہ بات سائینس اور قران مجید دونوں سے ثابت ہے کہ عظیم دھماکہ کے بعد وسیع کائنات میں پائی جانے والی مختلف اشیا کا ظہور ہوا، پھر ایک وقت معلوم تک کے لئے انہیں وجود عطا کیا گیا. متعدد آیات ہیں جو نشاندہی کرتی ہیں کائنات کے ایک دھماکہ سے ظہور پذیر ہونے کی، زمین و آسمان کے باہم ملے ہونے کی،  عظیم الشان دھوئیں اور روشنی میں موجود توانائی کی، سیال اور مادہ  کی شکل میں نمودار ہونے کی، پھر ایک تدریجی عمل سے مختلف اشکال میں وقوع پذیر  ہونے کی.  مختلف تناؤ  اور کھینچاؤ، نقطہ انجماد و انتشار  اور گرم و سرد کیفیات سے گزر کر  یہ کائنات ایک اکائی سے کچہ یوں علیحدہ ہوئی کہ منتشر ہو کر بھی اپنی مرکزیت اور اکائی سے جڑی رہی اور  مختلف قوت اور کشش ثقل پر قائم رہی. ح م سے شروع ہونے والی تمام آیات تخلیق کے مختلف قوانین پر  روشنی ڈالتی ہیں. اس بے کراں کائنات اور اس میں موجود نظام شمسی،  اور ارض و سماوات میں موجود نظام حیات کے تمام رموز و نکات قران مجید کی آیات میں پوشیدہ ہیں اور  ہر ایک سائینسی تحقیق تدریجا قرآن مجید میں موجود نشانیوں کو حق ثابت کرتی آئی ہیں..

علم الطبیعیات  میں مادہ پر تحقیق سب سے اہم ثابت ہوئی ہے جس نے تخلیق کائنات کے متعدد سائینسی رموز کو آشکار کیا. تمہید میں بیان کردہ تحقیق بھی  کائنات میں موجود لاتعداد ذروں پر مشتمل مادہ کے وجود کو لے کر شروع ہوئی تھی،  اور پھر ذرہ میں موجود قوت و توانائی، سالمہ، مرکزہ  اور جوہر، مثبت اور منفی برقی پارہ (یعنی ایٹم، نکلیس،  الیکٹرون، پروٹون) تک جا پہنچی. اس تحقیق نے ذرہ کو بھی ذرہ ذرہ کر دکھایا اور کائنات صغیرہ  کا راز افشا کردیا .  اور ان میں پوشیدہ متوازن، منفی اور  مثبت قوت و توانائی اور مقناطیسیت  بھی ڈھونڈ نکالی. علت و معلول کے تمامتر  عقدے حل کر لئے گیے اور پھر  یہ تحقیق ایسے مقام پر  جا  پہنچی کہ راہیں مسدود نظرآنے لگی اور ایک ذرہ کے سامنے انسانی عقل نے ہتھیار ڈال دئے. اس بیکراں کائنات اور فضائے بسیط میں اس ایک ذرہ کی تلاش و جستجو  جاری رہی جو    ایٹم سے بھی کمتر "سب ایٹم" ہو ،  جو  ناقابل تقسیم و تسخیر ہو اور جسکی اکائی مسلم ہو. جسکا نہ ہی توڑ ممکن ہو اور نہ ہی جوڑ. الغرض اس ناقابل حصول ذرہ کی دریافت ہوئی جسکا تذکرہ تمہید میں بیان کیا گیا ہے. اول تو یہ کہ یہ تحقیق کتنی مستحکم ہے یہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے. اور دوم یہ کہ مغربی اہل علم و فکر کی عقایدسے لا پرواہی اسقدر رہی ہے کہ وہ ہمیشہ مشرکانہ افکار کا اظہار کر کے  اپنی نا عاقبت اندیشی اور تنگ نظری کا ثبوت دیتے رہے ہیں. کبھی "گاڈ فادر، گاڈ سن  یا گاڈ مدر" کی اصطلاح ایجاد کرلی اور  پھر بھی دل نہ بھرا تو انگریزی میں چھوٹے حرف "جی" سے اپنی چھوٹی موٹی خدائی کا کبھی دعوی بھی  کر بیٹھے..

سائینسی تحقیقی اصول و قوانین کے غیر مستحکم اور غیر مسقتل ہونے کی بات کریں تو ہایزن برگ اور ولس لیمب کی طرح کئی سائینسدان ہیں جنہوں نے ایسی سینکڑوں سائینسی اصطلاحات کا استعمال کیا ہے جو تجربات و  مشاہدات کی غیر یقینی کیفیات، سائینسی علوم کی محدودیت اور مختلف تجربوں اور اصولوں کے غیر مکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں. پچھلی دو صدیوں میں سائینس کے متعدد اصول و قوانین  اور تھیوری میں رد و بدل کا عمل جاری رہا اور اب بھی جاری ہے. پھر وہ چاہے کرہ ارض کی بیضوی  شکل کو لے کر ہو یا خلا میں خالی پن سے لے کر مختلف قسم کی نادیدہ توانائیوں کے وجود کو لے کر  موجودہ تحقیق ہو،   یا ماضی میں سیاہ شگافوں یا  "بلیک ہول" کے مستحکم ہونے کی تحقیق ہو.  ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کی حالیہ تحقیق  ان سیاہ شگافوں کو غیر مستحکم قرار دیتی ہے جس سے برقی مقناطیسی اشعاع کا وجود میں آنا اور مادہ اور توانائی کا وجود میں آنا ممکن ہوتا ہے اور جس پر تحقیق اب بھی جاری ہے.  یونیورسٹی آف نیو کاسل کے ماہر طبیعیات پال ڈیویز  نے اپنی کتاب "خدا اور جدید طبیعیات" میں اپنی تحقیق کا اظہار یوں کیا کہ خلا کا عدم سے وجود میں آتے رہنا  خدا کی دخل اندازی کے بغیر نا ممکن ہے.  تحقیق در تحقیق جو  کچھ سامنے آرہا ہے اسکی نشاندہی قرآن مجید نے کی ہے.. الزریت کی آیت سینتالیس میں "والسما ء بنینھا........" کا اظہار کر کائنات کے پھیلنے کے مسلسل عمل کی طرف نشاندہی کی گئی ہے.  اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کائنات میں عدم سے وجود میں آنے کا عمل مسلسل جاری ہے.  ماہر فزکس پال ڈیوس نے تو اس حقیقت کا اعتراف بھی کر دیا تھا کہ ذرہ کا مسلسل عدم سے وجود میں آنا قادر مطلق کی کارفرمائی کا کھلا ثبوت ہے.   قرآن مجید کی انہیں نشانیوں کی تائید آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت سے بھی ثابت ہے. اور یہی وہ تمام نکات ہیں جو  قرآن مجید کے کلام الہی ہونے کی شہادت دیتے ہیں اور سائینسی علوم کے ماننے والوں کو  نا قابل تردید دلائل پیش کرتے ہیں کہ... چاہے دنیا کے تمام علوم سےاستفادہ کرلو اور لاکھ تحقیق و جستجو  کرلو لیکن انسان کو خالق حقیقی کی اکائی اور لا محدود اور زبردست قوت کا قائل ہو کر سر بسجود ہونا پڑیگا...

اہل مغرب اپنے تمام تر تحقیقی علوم اور  یقیں محکم و عمل پیہم جیسے اوصاف کے  با وجود دینی عقائد سے بدظن رہے ہیں. آسمانی صحائف میں بیان کردہ "ستہ ایام" یعنی چھ دنوں میں کی گئی تخلیق کائنات کے رموز و نکات پر غور و فکر کرنے کے بجائے ان نکات پر ہمیشہ نکتہ چینی کرتے رہے.  جبکہ نظریہ اضافیت کی تھیوری سے ان رموز و نقاط کو ثابت کرنا کچھ مشکل بھی نہ تھا، اور انھیں ڈارون کی ایوولیوشن تھیوری کی معاونت میں آسمانی صحائف سے انحراف کی ضررورت پیش نہیں آتی،  اور نہ ہی مغربی عدالتوں میں سالہا سال تک دین فطرت کی مخالفت میں کھوکھلے دلایل پیش کرنے کی نوبت آتی. نظریہ ارتقا کا نقص آج بھی اہل مغرب کے افکار سے دور نہ ہوسکا اور  انہیں یہ سوال پریشان کیے ہوئے ہے کہ،  جب کن فیکون سے سب کچھ ممکن تھا  تو پھر خالق حقیقی کو کائنات کی تخلیق میں چھ دن کیوں لگے؟  وہ یہ بھول گئے کہ تخلیق کائنات سے قبل اور  اسکے دوران،  وقت کا کوئی وجود نہیں تھا. بلکہ وقت تو خود اس تخلیقی عمل کا حصہ ہوگا، اور تب کن فیکون کا حکم بھی وقت کی قید سے آزاد ہوگا. فی الحقیقت چھ دن کا اظہار تو اس حکمت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ خالق حقیقی کن فیکون سے سب کچھ پیدا کرسکتا ہے لیکن تخلیق کائنات میں خالق کا جو تدبر پوشیدہ ہے اسے سمجھنے کے لئے انسان کو چاہیے کہ وہ بھی اس میں تدبر کرے کہ. اس عظیم الشان اور لا متناہی کائنات کی تخلیق کے سائینسی عمل یا  "سائینٹیفک پروسیس"  میں جو وقت درکار  ہوا ہوگا وہ تو کن فیکون کے حکم کے بعد کا عمل ہے. خالق حقیقی تو ازل سےابد تک  زماں و مکاں اور "ٹائم زون" سے مبرا ہے اور یہی اسکی وحدانیت اور قیومیت کا ثبوت بھی ہے، ورنہ تو  نعو ذباللہ خدائے ذوالجلال وقت کے حصار میں قید اور  زماں و مکاں کا پابند قرار دیا جائیگا.  یہ عقدہ تو ویسے بھی نظریہ اضافیت کی تھیوری سے ثابت کیا جاسکتا ہے. اور  اگر تخلیق کائنات "سائینٹفک پروسیس" سے گزرے بغیر  وجود میں آجاتی تو  انسان کی تحقیق کے لئے کیا باقی بچتا اور پھر یہی سائینسداں تخلیق کاینات کو غیر منطقی قرار دیتے . خالق حقیقی کن فیکن سے کچھ بھی  پیدا کرسکتا ہے لیکن چو نکہ اسکے اوصاف جلیلہ اس سے سوا ہیں، اور لاریب وہ حکیم و قدیر و علیم و بصیر ، اور بھی بہت کچھ ہے بلکہ سب کچھ ہے، اور جب محقق کی تحقیق میں اسکے علم کے ساتھ ساتھ یہ حکمت و ایمان بھی جاگزیں ہو تو  پھر  دانشمندانہ سوالات بھلے ہی ذہن میں اٹھتے ہوں لیکن بے تکے سوالات ہر گز نہیں.  کچھ اسی طرح کا انحراف اہل مغرب نے اس ضمن میں بھی کیا جب ڈارون کے نظریہ ارتقا سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ بنی نوع انسان کرہ ارض پر کروڑوں سالوں سے موجود ہے جبکہ  آسمانی صحائف کے مطابق حضرت آدم اور بنی نوع انسان کا کرہ ارض پر وجود صرف چند ہزار سال پرانا ہے. یہاں بھی اہل مغرب غوطہ کھا گئے .  اول تو  آسمانی صحائف میں صراحتا حضرت آدم کے نزول کا وقت بیان نہیں کیا گیا ہے اور صرف ریاضی کی جمع تفریق سے حکم خداوندی کو سمجھا نہیں جا سکتا،  اور علم الریاضی کے اصولوں پر  آسمانی صحائف میں بیان کردہ نشانیوں کا تجزیہ کرنا احمقانہ فعل ثابت ہوا ہے، دوم یہ کہ جس جذبہ شوق و جنوں سے ڈارون اور اسکے ہمخیال حضرات کے  نظریات  پر تحقیق کی گئی ہیں اسی جذبہ شوق و جنوں سے  آسمانی صحائف پر اہل مغرب نے کبھی تحقیق نہیں کی،  ورنہ ایسے تمام سوالات کے جوابات انہیں مل جاتے کہ ستہ ایام میں کس وقت کن کن مخلوقات کو وجود بخشا گیا اور  حضرت آدم کی تخلیق اور انکا نزول کس وقت ہوا تھا، اور  کیا تخلیق آدم ستہ ایام سے قبل ہوئی،  یا اسی دوران،  یا اسکے بعد؟   بعید نہیں کے آنے والے دنوں میں ایسے تمام عقدے حل کر لیے جائیں اور  محققوں کے ان دعووں کا سچ سامنے آجائے کہ،  لاکھوں سال قدیم جو  انسانی ڈھانچے دستیاب ہوئے ہیں وہ کس مخلوق کے ہیں؟ کیا ان ڈھانچوں میں کبھی عقل سلیم کے موجود ہونے کا کوئی سراغ ہاتھ آیا ہے کہ انہیں انسانوں سے منسوب کر دیا جائے؟   کیا وہ لاکھوں سال قدیم ڈھانچے انسان نما کسی مخلوق کے ہوسکتے ہیں؟  کیا  آسمانی صحائف حضرت  آدم کے نزول سے قبل کرہ ارض پر کسی اور مخلوق کی موجودگی کی نشان دہی کرتے ہیں؟ کیا قدیم انسانوں کے ڈھانچوں پر جو تحقیق ہو ئی ہے وہ مستقل و مستحکم اصول و قوانین کے تحت ہوئی ہے یا رد و بدل کی گنجائیش باقی ہے؟  انسانی عقل کو ابھی اور کتنے علوم درکار ہیں اور کتنی تحقیقات  درکار ہیں،  جو اسے آسمانی صحائف میں خاصکر قران مجید میں کیے گئے دعوو ں کو عقل کی کسوٹی کے ساتھ ساتھ ایمان و عقائد کے پیمانے پر بھی پرکھنے کی تعلیم دے؟...... سائینسدانوں کو  اس حقیقت کو قبول کرنا ہوگا کہ اس دنیا میں واحد کتاب ایسی ہے جو انکی تحقیقات کی تائید کرتی آئی ہے اور بطور اظہار تشکر انہیں ایک بار  ایمانداری سے الکتاب کو پڑھنا ہوگا.. پھر یہ بے کراں کائینات انکے قدموں میں ہوگی...

وما توفیقی الا باللہ..... 

nayeem Javed

unread,
Jul 6, 2012, 4:33:09 PM7/6/12
to Bazm e Qalam, zubair....@gmail.com, Aleem Khan

سبحان اللہ زبیر شیخ صاحب کس قدر اہم موضوع پر آپ نے قلم اٹھایا ہے۔
پہلے تو دیر تک میں موتیاں سمیٹتا رہا پھرآپکی فکرسے چراغوں کا سماں دل کی دنیا میں محسوس ہوا۔۔۔اللہ اللہ کتنا خشک موضوع اور کتنا ترو تازہ اسلوب  اور پھر اپنی   بساط فکر میں مغرب و مشرق کے افکار کو سمجھنے کی کتنی  وقیع کوشش ہے۔

 جا بہ فکر ِ اقبال سے مضمون کا افق بلند ہوتا رہا۔
 میں تو بس ہامی بھرنے کےلئے چند سطریں لکھ کر آپ کے مضمون کی روح
سے جڑنے کو کوشش کررہا ہوں۔
 ولایت ،پادشاہی ، علم ِاشیا کی جہاں گیری
یہ سب کیا ہیں فقط اک نکتہ ء ایماں کی تفسیریں

لیکن ہم نے خدا کی اۗرزو ں کی تلاش نظا م ِ فطرت میں چھپے اَمرِ رَبّی
کی حقیقی شریعت کو اپنے سے دور کردیا۔۔اب تو علم دو دائروں میں تقسیم ہوگیا
ایک فقہی علم اور دوسرا مادی علم۔
دیکھتا ہوں اور Clip  سچ کہتا ہوں جب جب میں نیوران سے جڑی  سائنسی
میں موجود فاصلے  synaptic messagesکے مابینneurotransmitter 
  کو دیکھتا ہوں تو خدا کی قدرت   یاد آجاتی ہے۔
 کیونکہ موجودہ ذرے ؛جڑ کر بھی الگ رہتے ہیں اورفاصلے سے
ایک دوسرے کو پیغام دیتے رہتے ہیں۔اور ان ہی فاصلوں میں خدا رہتا ہے۔ اور ایک ذرے کا مطالعہ جیسے ایک فرد  کا مطالعہ ہے۔ ورنہ بدن کو شہر مان کر چلیں اور بلندیوں سے شہروں کے مطالعہ کے نتائج ہی دوسرے ہوتے ہیں۔ 

اقبال کہیں اور کہتے ہیں۔۔۔
وہ قوم کہ فیضانِ سماوی سے ہے محروم
حد اس کے کمالات کی ہے برق و بخارات

آپ کے مضمون کی کئی تابناک جہتیں ہیں۔ بار بار پڑھ رہا ہوں۔ 
اللہ آپ کو عظیم الشان قلمی طاقت سے نوازے۔۔آمین
نعیم جاوید
سعودی عرب
 
2012/7/6 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

Shahji

unread,
Jul 7, 2012, 12:44:44 PM7/7/12
to bazme...@googlegroups.com

محترم زبیر حسن  صاحب؛ السلام علیکم،

خالق ارض و سماء  اللہ عزوجل آپ پر اپنی بے پناہ رحمتوں اور علم و آگہی کے باب وا کرے اور ہر جاگتے ذہن کو آپ کے ساتھ ساتھ توفیق عطا فرمائے کہ غور و فکر، تحقیقِ علم الاشیاء میں اپنا قیمتی وقت صرف کرے آمین۔

بلا شبہ پچھلے چند سالوں میں اتنی سلیس زبان کو برتتے ہوئےتازہ  سائنسی معلومات سے بھر پور، پہلا مضمون پڑھنے کو ملا۔ آپکی اس کاوش کے لیئے علم و ادب سے جڑے تمام احباب آپکے مشکور ہیں۔   کہتے ہیں کہ ایمان بِنا قوت  اور سیاست کے رہبانیت اور محض قوت و سیاست بِنا دین و ایمان کے چنگیزیت ہے۔ اسی کلیّہ کومنطبق کریں  سائنس اور تحقیق  ، بنا آسمانی راہنمائی کے سوائے شکوک و شبہات اور لا یعنیت و انتشار کے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس راستے میں کامیابیاں ضرور ملتی ہیں لیکن ان کو حرف آخر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ادھر کچھ جوشیلے مسلمان مغرب کی ہرسیاسی، سماجی  کاوش اور سائنسی تحقیق کو اپنے لئے حرفِ آخر اور آسمانی حکم سمجھتے ہیں۔  چونکہ ان کا دامن ہر قسم کے علم و آگہی سے پاک ہوتا ہے اسلامی دانش  و حکمت انہیں چھو کر بھی نہیں گزرتا اسی لئے اسلام کی جو باتیں وہ سمجھنے ساے قاصر رہتے ہیں اسکے خلاف بولنے لگ جاتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ قران شریف کی اس بات پر عمل کریں  'فاسئلوا  اہلِ الذکر ان کنتم لا تعلمون' وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مصداق اسلامی تعلیمات کی اساس پر حملہ آور ہوتے ہیں اور مسلمانوں میں پائی جانے والی پسماندگی کا سہرا ' اپنی سمجھ سے بالاہونے یا ضد کی بنیاد پر' کبھی صوفیوں اور خانقاہی نظام کے سرباندھتے ہیں ۔ کبھی علم حدیث یا  تدوین ِفقہ کو انتشارِ امت کا سبب گردانتے ہیں۔ اہلِ علم جو ان مخصوص علوم کے ماہرین ہیں ان سے ربط اور استفسار، افہام و تفہیم کو اپنی جہالت کی توہین سمجھتے ہیں۔ اور جو منہ میں آئے بکے چلے جا تے ہیں۔ باوجود اس کے کہ خود مغرب کے علماءِ جن کا  ذکر آپ نے کیا ہے 'ہایزن برگ اور ولس لیمب' جوکہتے ہیں کہ  ان کے معاصرین یا ماضی کے علماءِ سائنس و تحقیق کی کاوشیں اورمآخذات غیر یقینی، محدود، اور نا تمام ہیں۔  آپ نے کافی مثالیں اس خصوص میں دی ہیں۔

آخری پیراگرف میں آپ نے بڑی خوبصورت باتیں ضبطِ تحریر کی ہیں اور محققین کو بڑا عمدہ سے مشورے سے نوازا ہے۔ جزاکم اللہِ  خیرا۔

سید منصور شاہ

2012/7/6 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>

--

Shazia Andleeb

unread,
Jul 7, 2012, 4:54:47 PM7/7/12
to bazme...@googlegroups.com
AOA
 Zubair bohot zabardast article likha hai ap nai .shkriyai k sath urdu site pai lgaya hai.omid hai ainda bhi aisai mozamin likhain gai.
Thanks
Shazia Andleeb
Norway

2012/7/5 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>
--

ARSHAD KAMAL

unread,
Jul 7, 2012, 10:29:25 PM7/7/12
to bazme...@googlegroups.com
Assalam' alaikum!
aik achcha mazmoon parhne ko mila, shukria
 
arshad kamal 

From: Shazia Andleeb <andle...@gmail.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Sent: Sunday, 8 July 2012 2:24 AM
Subject: Re: {12768} یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا

Abida Rahmani

unread,
Jul 10, 2012, 7:32:25 AM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
السلام علیک
 قرآن اور سائنس پر بہت کچھ کہا اور لکھا
جا چکا ہے ماشاءاللہ آپکا یہ مضمون ایک انتہائی مدلل اضافہ ہے ایک خبر ہے کہ ان          فزیسسٹ
میں ایک پاکستانی النسل بھی ہیں الحمدللہ-
جزاکاللہ خیر

Abida Rahmani

--- On Fri, 7/6/12, Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com> wrote:

وما توفیقی الا باللہ..... 

gauhar raza

unread,
Jul 10, 2012, 8:29:46 AM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
I read the article with interest but found that this article is a fine example of why this part of the world has remained under the dark ages. there is no reference of Big Bang either in Quran-e-Karim or any of the Purans or Veds as was claimed by some hindu scholars. it only shows that the writer has no knowledge of either physics or religion. the other reason for propagating such a notions could be  fear of religious fundamentalist forces that could threaten your.

Higgs or any of the scientist never thought that they should be learning physics from any religious book. when you cannot create knew knowledge you are likely to resort to 'feel good factor' and search for solace in your religion. re-enforceing belief that we should search for scientific knowledge in our religious books had kept europe in dark ages now that in present era arab world and indan subcontinent remains under the cloud of same ideology. 
the particle under discussion has nothing to do with the concept of god, instead Higgs has protested in a very strong language against calling it 'god particle'. 

Gauhar Raza

From: Abida Rahmani <abidar...@yahoo.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Sent: Tuesday, 10 July 2012 5:02 PM
Subject: Re: {12826} یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا

Parvez Qader Askari

unread,
Jul 10, 2012, 8:14:40 AM7/10/12
to ragh...@hotmail.com, rahatsultan, Zia Malik, Obaid Ahmad, p...@oilmantech.com, Moid Khan, Iqbal Ahmed, jawa...@zamilac.com, alhasan....@gmail.com, bazme...@googlegroups.com
A very balanced & informative "...Quran ki Afzalyat."...tajzia.

Iqbal Ahmed

unread,
Jul 10, 2012, 9:10:25 AM7/10/12
to parvez askari, bazme...@googlegroups.com

SALAM TO ALL ,
 
Yes it is a very well written article. I would like to congratulate Shaikh zubair Hassan sb for sharing this wonderful article with brothers.
Allah Aapko khush rakhe, Ameen. Science and honest scientist have had proved the greatness and divine truth of the Last testiment. Quran is an amazing book of knowlege and wisdom for man kind.
 
Rusian scientist P.O.Ouspensky (1878-1947) says, " Any science that contradict Quran would turn out to be false, and latter he accepted
Islam and became a muslim. May Allah guide all good soul towards Islam.
 
kind regards,
 
syed iqbal talib.

Date: Tue, 10 Jul 2012 05:14:40 -0700
From: parvez...@yahoo.com
Subject: Fw: {12826} یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا
To: ragh...@hotmail.com; sulta...@yahoo.com; zia....@alkhodari.com; obaid...@alkhodari.com; p...@oilmantech.com; amoi...@hotmail.com; iqbal...@hotmail.com; jawa...@zamilac.com; alhasan....@gmail.com
CC: bazme...@googlegroups.com

Aijaz Zaka Syed

unread,
Jul 10, 2012, 10:11:41 AM7/10/12
to Bazme Qalam
Brilliant work Zubair bhai once again mashaallah.  You have taken on a complex issue successfully turning the spotlight on the scientific community's inability to see what's staring it right in the face! Please keep writing,
Wassalam
Aijaz Zaka Syed 

From: iqbal...@hotmail.com
To: parvez...@yahoo.com
CC: bazme...@googlegroups.com
Subject: RE: {12830} یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا
Date: Tue, 10 Jul 2012 16:10:25 +0300

aapka Mukhlis

unread,
Jul 10, 2012, 12:29:40 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
محترم گوہر رضا صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ قرآن کوئی سائنس کی کتاب نہیں ہے کہ اس میں سائنس کے تمام علوم اور کائنات کی تخلیق و تشکیل کے تمام اسرار و رموز درج کیے گئے ہوں۔ قرآن کتابِ ہدایت ہے ایک بہترین زندگی گزارنے کے لیے۔ اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ مختلف ذہنیتوں اور علوم کے حامل لوگوں کے ذہنی و علمی سطح کے مطابق اپنی قدرت کی نشانیوں پر غوروفکر کرنے کی دعوت دیتا ہےجس میں کائنات ،مادہ اور زندگی کی تخلیق کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔قرآن میں سائنسی مقالہ جات لکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔یہ ہمارا کام ہے کہ ان آیات کو سمجھیں اور اللہ کی قدرت و حکمت کو پہچانیں۔
آپ نے کہا کہ قرآن میں بگ بینگ کا ذکر نہیں ہے۔ایسی بات نہیں ہے۔قرآن کو صحیح طور پر سمجھنے کے لیے عربی پر عبور حاصل ہونا بھی ضروری ہے۔ عربی کے ایک ایک لفظ میں بے شمار مطالب چھپے ہوئے ہیں اور ہر معترض کے اعتراضات کے مدلل جوابات دیتے ہیں۔ قرآن میں بگ بینگ سے قبل کی حالت اوربگ بینگ کی طرف بھی اشارہ موجود ہے۔ میں آیات کا حوالہ دے رہا ہوں۔ تفاسیر میں سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
أَ وَ لَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا أَنَّ
اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا
السَّمٰوٰتِ وَ اْلأَرْضَ کَانَتَا رَتْقاً فَفَتَقْنَاھُمَا ط۔
(الانبياء، 21 : 30)
کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین (سب) ایک اِکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے، پس ہم نے اُنہیں پھاڑ کر جدا کر دیا۔
اِس آیتِ کریمہ میں دو اَلفاظ ’’رَتْق‘‘ اور ’’فَتْق‘‘ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ’رَتْق‘ کے معنی کسی شے کو ہم جنس مواد پیدا کرنے کے لئے ملانے اور باندھنے کے ہیں۔ ’فَتْق‘ متضاد ہے ’رَتْق‘ کا، جس کا معنی توڑنے، جدا کرنے اور الگ الگ کرنے کا عمل ہے۔ قرآنِ مجید نے تخلیقِ کائنات کی یہ حقیقت 14صدیاں پیشتر بیان کر دی تھی اور لوگوں کو یہ دعوتِ (فکر) دی تھی کہ وہ اِس بارے میں سوچیں۔ صدیوں کی تحقیق کے بعد جدید علمِ کونیات
 (Cosmology)، علمِ فلکیات (Astronomy) اور علمِ فلکی
طبیعیات (Astrophysics)
 نے بالکل وُہی نظریہ منظرِ عام پر پیش کیا ہے کہ کائنات کی تخلیق ایک ’صفر درجہ جسامت کی اِکائیت‘ سے ہوئی۔ ’عظیم دھماکے کا نظریہ‘
(Big Bang Theory)
 اسی کی معقول تشریح و توضیح ہے۔
سورۃ فلق کی ابتدائی آیات کی طرف دیکھیے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
 مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
(الفلق، 113 : 1، 2)
اَب ہمیں اِن دو اَلفاظ ’’فَلَق‘‘ اور’’خَلَق‘‘پر بطورِ خاص توجہ دینا ہو گی۔ لفظِ ’خَلَق‘ اپنے مفہوم کا مکمل آئینہ دار ہے اور واضح طور پر عملِ تخلیق کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ یہ بات بھی خاصی موزوں ہے کہ لفظِ ’فَلَق‘ عملِ تخلیق کے ساتھ ایک قریبی تعلق رکھتا ہے۔ آیئے اب ہم پہلی آیتِ کریمہ میں وارِد ہونے والے لفظ ’فَلَق‘ کے معانی اور اہمیت کو سمجھیں۔
’ڈاکٹر ہلوک نور باقی‘ نے علمِ اِشتقاق (علمُ الصّرف / گرامر کی ایک شاخ) کی رُو سے لفظِ ’’فَلَق‘‘ کے بہت سے معانی بیان کئے ہیں۔ تاہم اِس لفظ کا بنیادی معنی کسی چیز کا اچانک پھٹنا اور شدید دھماکہ کرنا ہے۔ یہ ’’فَلَقٌ‘‘ سے مشتقّ ہے۔ ایک اور تعریف کے مطابق اِس میں پھٹی ہوئی شے کا تصوّر بھی پایا جاتا ہے اور یہ وہ تصوّر ہے جو مذکورہ مظہر کو عیاں کرتا ہے۔ ’’فَلَق‘‘ ایک شدید دھماکے کا نتیجہ ہے، جو اپنے اندر اِنتہائی غیرمعمولی رفتار کا تصوّر بھی رکھتا ہے۔ مِثال کے طور پر ’’تَفَلُّق‘‘ کا معنی حد درجہ رفتار کے ساتھ بھاگنا ہے۔ قرآنِ مجید صفاتِ باری تعالیٰ کے ذِکر میں فرماتا ہے :
فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰی.
(الانعام، 6 : 95)
دانے اورگُھٹلی کو پھاڑ نکالنے والا۔
صرفی پس منظر کی اِس مختصر وضاحت کے بعدآئیے اب ہم ’’فَلَق‘‘ کے لُغوی معانی پر غور کرتے ہیں۔ اہمیت کے پیشِ نظر اِس کے معانی کو یوں ترتیب دِیا جا سکتا ہے :
  • ایک ایسی مخلوق جو عدم کے پھٹنے کی وجہ سے تیز رفتاری کے ساتھ ظاہر ہو۔
  • بیج کے پھٹنے سے ظاہر ہونے والا پودا۔
  • روزانہ کا وہ عمل جس کے معنی اِس تمثیل سے لیے گئے ہیں کہ روشنی پھٹے اور اندھیرے میں ظاہر ہو، (جسے پَو پھٹنا کہتے ہیں) تب صبحِ صادِق اور (بعد اَزاں) طلوعِ آفتاب ہوتا ہے۔
اِس (آیتِ مبارکہ) کی تفسیرو توضیح میں بہت سے مفسّرین نے عام معانی کو ترجیح دی ہے۔ دِیگر مفسّرین نے تمثیلی معانی (صبحِ صادِق اور طلوعِ شمس وغیرہ) بھی اَخذ کئے ہیں۔ بعض مفسّرین نے اِس سے مُراد جہنّم میں واقع شدید دھماکوں کا علاقہ بھی بیان کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ لفظِ ’’فَلَق‘‘ ایسے نتیجے یا اَشیاء کا معنی دیتا ہے جو اچانک اور شدید دھماکے سے وُقوع پذیر ہوں۔ اِس لفظ کے دُوسرے مفاہیم ثانوی حیثیت رکھتے ہیں جو تمثیلی اَنداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ اِس انداز کو اپنانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ آج سے 14 صدیاں قبل علمِ طبیعیات اور علمِ فلکی طبیعیات کے بارے میں ہماری واقفیت ناکافی تھی۔
یہ بات ذہن میں رکھنے کی ہے کہ قرآن اس رب کی کتاب ہے جس نے اس ساری کائنات کو پیدا کیا۔ اس کی کوئی بات غلط نہیں ہوسکتی۔ہماری تحقیق غلط ہوسکتی ہے۔ کیونکہ سائنس میں کوئی بات حرفِ آخر نہیں ہے۔اکثر نئی تحقیق سابقہ تحقیقات کو غلط ثابت کردیتی ہے۔اور آخر کار سائنسدان اسی نتیجے پر پہنچیں گے جس کی طرف قرآن نے اشارہ دیا ہے۔ یہ ہم لوگوں کا کام ہے کہ قرآن کی ترغیبِ علم اور غوروفکر پر عمل کرکے آگے بڑھتے ہیں یا اپنی محدود فکر تک محدود رہتے ہیں۔
فاعتبروا یا اولی الابصار۔
والسلام
مخلص

From: gauhar raza <gauha...@yahoo.com>
To: "bazme...@googlegroups.com" <bazme...@googlegroups.com>
Sent: Tuesday, July 10, 2012 3:29 PM
Subject: Re: {12827} یقین محکم، عمل پیہم، ہوا شیوہ فرنگی کا
I read the article with interest but found that this article is a fine example of why this part of the world has remained under the dark ages. there is no reference of Big Bang either in Quran-e-Karim or any of the Purans or Veds as was claimed by some hindu scholars. it only shows that the writer has no knowledge of either physics or religion. the other reason for propagating such a notions could be  fear of religious fundamentalist forces that could threaten your.

Higgs or any of the scientist never thought that they should be learning physics from any religious book. when you cannot create knew knowledge you are likely to resort to 'feel good factor' and search for solace in your religion. re-enforceing belief that we should search for scientific knowledge in our religious books had kept europe in dark ages now that in present era arab world and indan subcontinent remains under the cloud of same ideology. 
the particle under discussion has nothing to do with the concept of god, instead Higgs has protested in a very strong language against calling it 'god particle'. 

Gauhar Raza
-- زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/ اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.comسہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.comکمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.comhttp://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/راشد اشرف کی تحریروں کے لیےhttp://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

asma khan

unread,
Jul 10, 2012, 12:40:26 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com, Syed Aijaz Shaheen
Brother Zubair ,I congratulate you for penning such a fine article which would remain memorable for a long time to come .I also thank Brother, Aap ka Mukhlis? for such a fine [very fine indeed!] commentary on this thread.
Quran is far ahead of science and needs no corroboration from it, we all know this well.
Ek sheir Dr.Israr Ahmad aksar padhaa karte, jab bhi science or Quran ki baat hoti,
Aqal go assataan se door naheen
Is ki kismat mein per huzoor naheen
thanks to both of you.

asma

2012/7/10 aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>

aapka Mukhlis

unread,
Jul 10, 2012, 12:55:52 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔ایسی علمی مباحث ہم سب کے علم میں اضافے کا بہت اہم ذریعہ ہیں۔صرف مثبت نکتہء نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔
والسلام
مخلص

2012/7/10 aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/
سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/

http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
-- زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/ اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/راشد اشرف کی تحریروں کے لیےhttp://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

Mohsin Usmani

unread,
Jul 10, 2012, 3:22:40 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
Mohtrama Aasma , You  have mentioned in  your  letter verse of Eqbal , The correct  second  line is this :
"Us ki taqdeer  men huzoor  nahin" 
 Mohsin Usmani 

2012/7/10 asma khan <asma0...@gmail.com>

Aslam Abdullah

unread,
Jul 10, 2012, 4:12:00 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
Salam Alaikum,
I am enjoying the posts. Thank you very one for contributing and enriching our experience. I am writing a regular blog in English on contemporary issues at Aslamabdullah.blogpost.com or aslamabdullah.wordpress.com
I want to write in Urdu language. However, I do not know which software I should use to put the articles on the net.
Aslam Abdullah

2012/7/10 Mohsin Usmani <profmohs...@gmail.com>

--
Confidentiality Note: This e-mail, and any attachment to it, contains privileged and confidential information intended only for the use of the individual(s) or entity named on the e-mail. If the reader of this e-mail is not the intended recipient, or the employee or agent responsible for delivering it to the intended recipient, you are hereby notified that reading this e-mail is strictly prohibited. If you have received this e-mail in error, please immediately return it to the sender and delete it from your system. This e-mail and any attachment(s) are believed to be free from virus. However it is the responsibility of the recipient to ensure that they are virus free. We do not accept any liability for any loss or damage arising in any way from the receipt, opening or use of this e-mail and any attachment(s). Thank You.

aapka Mukhlis

unread,
Jul 10, 2012, 5:00:04 PM7/10/12
to bazme...@googlegroups.com
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
درج ذیل ویب سائٹ کھولیے اور اس میں پاک اردو انسٹالر  کھول کر اس کی ہدایات پر عمل کیجیے۔
ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
والسلام
 مخلص

2012/7/10 Mohsin Usmani <profmohs...@gmail.com>
 Mohsin Usmani 
2012/7/10 asma khan <asma0...@gmail.com>
2012/7/10 aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/
سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
-- زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/ اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/راشد اشرف کی تحریروں کے لیےhttp://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
-- زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/ اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/راشد اشرف کی تحریروں کے لیےhttp://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/
سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/
سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ http://www.urduaudio.com/
سہ ماہی اثباتhttp://www.esbaatpublications.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےhttp://www.urdu.ca/ - http://www.mbilalm.com/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
-- Confidentiality Note: This e-mail, and any attachment to it, contains privileged and confidential information intended only for the use of the individual(s) or entity named on the e-mail. If the reader of this e-mail is not the intended recipient, or the employee or agent responsible for delivering it to the intended recipient, you are hereby notified that reading this e-mail is strictly prohibited. If you have received this e-mail in error, please immediately return it to the sender and delete it from your system. This e-mail and any attachment(s) are believed to be free from virus. However it is the responsibility of the recipient to ensure that they are virus free. We do not accept any liability for any loss or damage arising in any way from the receipt, opening or use of this e-mail and any attachment(s). Thank You.-- زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/ اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.comسہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.comکمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.comhttp://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/راشد اشرف کی تحریروں کے لیےhttp://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages