کتابوں کا اتوار بازار-8 ستمبر 2013-بچوں کے ناول

171 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Sep 9, 2013, 7:13:42 AM9/9/13
to bazme...@googlegroups.com

کتابوں کا اتوار بازار-8 ستمبر 2013-بچوں کے ناول
 
راشد اشرف
کراچی سے
 
تقسیم ہند کے فوری بعد اور پھر ستر اور اسی کی دہائی میں فیروز سنز اور شیخ غلام علی اینڈ سنز ، لاہور سے شائع ہونے والے بچوں کے ناول۔۔ رنگا رنگ سرورق، دل لبھاتے، برماتے۔۔۔ کون ان کا اسیر نہیں رہا ہوگا۔۔۔ ۔ تین ننھے سراغ رساں سیریز،۔ فسانہ آزاد (ذوالفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، طلسم ہوشربا سیریز کے ناول، انوشا سیریز کے ناول، عمران کے کارنامے، مکمل ناول، ٹارزن سلسلے کے ناول، حاتم طائی کے ناول، آرسین لوپن کے ناول، کمال رضوی کے ناول۔۔۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کا نہیں۔
 
چند ماہ پیشتر ہمارے ایک عزیز دوست فاروق احمد کے تعاون سے 423 ناولوں کے سرورق یہاں  پیش کیے تھے ۔انہیں دیکھ کر اکثر کو اپنا بچپن یاد آگیا۔ بچپن میں معصوم ذہنوں کی غیر محسوس طریقے سے ذہنی تربیت کرنے والے ان ناولوں کے سرورق کتنوں کے لیے خون رگ جاں بنے، کتنوں کے لیے راحت جاں کا سبب۔ لوگ انہیں دیکھ کر آبدیدہ بھی ہوئے۔
 
 پھر یوں ہوا کہ دنیا بھر سے کئی دوستوں کی فرمائش پر ان میں سے 156 دلچسپ ناولوں کو منتخب کرکے راقم الحروف نے انٹرنیٹ پر پیش کردیا۔ اس تمام کام میں دو ماہ کا عرصہ لگا۔ دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے
Links of Juvenile Literature-2013
نامی ورڈ فائل منسلک کردی گئی ہے۔ 
 
بچوں کو اردو سکھانے میں یہ ناول ازحد کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
 
گزشتہ اتوار کی علی الصبح اتوار بازار میں چھاپہ مارا تو ایک قاتل چہرے کا مالک، ایک جانا پہچانا عیار کتب فروش بچوں کے ناول لیے بیٹھا تھا۔ استفسار پر مکاری سے بولا کہ ”فلاں فلاں صاحب کے لیے رکھے ہیں، فلاں فلاں قیمت پر، وہ آئیں گے اور ’چھانٹی‘ کرلیں گے۔باقی جو بچے وہ آپ کے۔
یہ ان نامرادوں کا مخصوص حربہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے جھوٹ کے پلندے! اگر تو ُیہ نہیں چاہتا کہ اس ہاتھ دے ، اس ہاتھ لے کی طرز پر نقد سودا ہو، تو تیری مرضی۔اسی خیالی گاہک کے انتظار میں یہیں بیٹھا رہ  ۔
یہ کہہ کر جو قدم بڑھائے اور وہ بے حیاء جھٹ موم ہوا۔
آپ کی گاڑی کہاں ہے ؟ بچے کو بھیج کر یہ تھیلارکھوا دیتا ہوں، مزید لوگ آگئے تو میرے درپے ہوجائیں گے“ اتنے عرصے میں اس ڈاکو نے یہ واحد کام کی بات کی تھی۔
 
سو خرید کردہ چالیس عدد ناولوں کے سرورق اور چند منتخب اوراق پیش خدمت ہیں۔ان میں فیروز سنز سے 1947 میں شائع ہوئے ناول بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور سرفہرست کھلونا بک ڈپو، پھاٹک حبش خان دہلی سے شائع ہوئی سیفی سہواروی کی ایک منظوم کہانی " گھسیٹا کی بھتنا شاہی‘‘ سے چند اوراق بھی شامل ہیں۔
 
ان ناولوں کے علاوہ بھی اس مرتبہ کئی اہم کتابیں ہاتھ لگیں لیکن ان کا ذکر اک ذرا توقف کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
کشور ہفت رنگ اور اقلیم رنگ رنگ بچپن کی یادوں کی نگری میں خوش آمدید:
 
Tanwir Phool

unread,
Sep 9, 2013, 12:27:30 PM9/9/13
to Aijaz .Shaheen

---------- Forwarded message ----------
From: Tanwir Phool <tan...@gmail.com>
Date: 2013/9/9
Subject: Re: [Adab Dot Com] کتابوں کا اتوار بازار-8 ستمبر 2013-بچوں کے ناول
To: Adabdotcom <adabd...@googlegroups.com>

واہ واہ  بہت خوب جناب راشد اشرف صاحب
آپ نے تو زبردست کام کیا ہے ۔ آپ بچوں کے ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے مستحق ہیں
۱۹۵۷ سے ۱۹۵۹ تک بچوں کے کچھ ناول نونہال پبلی کیشنز رابسن روڈ کراچی نے چھاپے
تھے جن میں رضا علی عابدی صاحب کے ناول بھی ہیں جو شاید اب ان کے پاس بھی نہیں
اگر کہیں ملیں تو براہ کرم یہاں ضرورپیش کیجے گا ،کچھ نام یہ ہیں
۱۔ سرخ آنکھیں ۔ رضا علی
۲۔ گھر کے بھیدی ۔ قدیر جاوید پریمی
۳ ۔ بچوں کا چور ۔ رضا علی
۴ ۔ ننھے سپاہی ۔ محمد عمر میمن
۵ ۔ راکٹ کا سفر ۔ ایم یوسف مالیگانوی
۶ ۔ بچوں کی کھالیں ۔ سید لطف اللہ گورکھپوری
۷ ۔ ضدی لڑکا ۔ عبد الوہاب خان براری
۸ ۔ شہزادے کی تلاش ۔ ش صغیر ادیب
۹ ۔ روحوں کا جنگل ۔ رضا علی
   بچوں کے ادب کے سلسلے میں کچھ منظوم کہانیاں راقم الحروف کی بھی ہیں جن کو تلاش کرنا پڑے
گا کیونکہ رسالے کچھ تو پاکستان میں ہیں اور کچھ گم ہو چکے ہیں  ۔ نظمیں ملیں تو انشا اللہ یہاں پیش
کروں گا ۔ والسلام 
تنویرپھول

2013/9/9 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

M.A Shahab

unread,
Sep 9, 2013, 1:10:02 PM9/9/13
to BAZMe...@googlegroups.com

وا ہ وا ہ شاباش راشد واہ واہ      تم سبھی ممبرز سے بازی لے گئے
ویسے سچ سچ بتانا کہ کیا کسی جن کو اپنے قابو میں کیا ہوا ہے جو اتنی سہولیت کے ساتھ اتنے بڑے بڑے کا م کر جاتے ہو -الله تمہارے عزم و ہمّت
میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے اور اگر ابھی ایک جن قابو میں ہو کم از کم چار اور جن قابو آ جائیں ....آمین

محمد اسلم شہاب

2013/9/9 Tanwir Phool <tan...@gmail.com>

--
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Abdul Mateen Muniri

unread,
Sep 9, 2013, 4:05:55 PM9/9/13
to Aligarh_...@yahoogroups.com, BAZMe...@googlegroups.com

راشد بھائی واقعی آپ نے ان موتیوں کو یکجا کرکے  ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے

بچوں کی یہِی کتابیں تھیں جنہوں نے ہماری نسل کو اردو کتابیں پڑھنے کا ذوق دلایا

آب بیتیوں خاکوں کے ساتھ اب آپ کو بچوں کے ادب میں مرجعیت مل گئی ہے

اللہ مزید میدانوں میں آپ کو سرخرو کرے ۔ آمین

Muniri Kufi Symbol Web larg

Abdul Mateen Muniri

Darul Maarif

1088-Aminuddin Road

Munir Abad- Nawayat Colony

Bhatkal (N.K)581320

Karnataka - India

skype ID:ammuniri

From: Aligarh_...@yahoogroups.com [mailto:Aligarh_...@yahoogroups.com] On Behalf Of Rashid Ashraf
Sent: Monday, September 09, 2013 3:06 PM
To: Aligarh_...@yahoogroups.com
Subject: [Aligarh Urdu Club] کتابوں کا اتوار بازار-8 ستمبر 2013-بچوں کے ناول

کتابوں کا اتوار بازار-8 ستمبر 2013-بچوں کے ناول

راشد اشرف
کراچی سے

تقسیم ہند کے فوری بعد اور پھر ستر اور اسی کی دہائی میں فیروز سنز اور شیخ غلام علی اینڈ سنز ، لاہور سے شائع ہونے والے بچوں کے ناول۔۔ رنگا رنگ سرورق، دل لبھاتے، برماتے۔۔۔ کون ان کا اسیر نہیں رہا ہوگا۔۔۔ ۔ تین ننھے سراغ رساں سیریز،۔ فسانہ آزاد (ذوالفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، طلسم ہوشربا سیریز کے ناول، انوشا سیریز کے ناول، عمران کے کارنامے، مکمل ناول، ٹارزن سلسلے کے ناول، حاتم طائی کے ناول، آرسین لوپن کے ناول، کمال رضوی کے ناول۔۔۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کا نہیں۔

چند ماہ پیشتر ہمارے ایک عزیز دوست فاروق احمد کے تعاون سے 423 ناولوں کے سرورق یہاں  پیش کیے تھے ۔انہیں دیکھ کر اکثر کو اپنا بچپن یاد آگیا۔ بچپن میں معصوم ذہنوں کی غیر محسوس طریقے سے ذہنی تربیت کرنے والے ان ناولوں کے سرورق کتنوں کے لیے خون رگ جاں بنے، کتنوں کے لیے راحت جاں کا سبب۔ لوگ انہیں دیکھ کر آبدیدہ بھی ہوئے۔

 پھر یوں ہوا کہ دنیا بھر سے کئی دوستوں کی فرمائش پر ان میں سے 156 دلچسپ ناولوں کو منتخب کرکے راقم الحروف نے انٹرنیٹ پر پیش کردیا۔ اس تمام کام میں دو ماہ کا عرصہ لگا۔ دلچسپی رکھنے والے احباب راقم کو علاحدہ ای میل میں مذکورہ ناولوں کے سافٹ لنکس پر مشتمل "ورڈ فائل
طلب کرسکتے ہیں۔
بچوں کو اردو سکھانے میں یہ ناول ازحد کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ اتوار کی علی الصبح اتوار بازار میں چھاپہ مارا تو ایک قاتل چہرے کا مالک، ایک جانا پہچانا عیار کتب فروش بچوں کے ناول لیے بیٹھا تھا۔ استفسار پر مکاری سے بولا کہ ”فلاں فلاں صاحب کے لیے رکھے ہیں، فلاں فلاں قیمت پر، وہ آئیں گے اور ’چھانٹی‘ کرلیں گے۔باقی جو بچے وہ آپ کے۔

یہ ان نامرادوں کا مخصوص حربہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے جھوٹ کے پلندے! اگر تو ُیہ نہیں چاہتا کہ اس ہاتھ دے ، اس ہاتھ لے کی طرز پر نقد سودا ہو، تو تیری مرضی۔اسی خیالی گاہک کے انتظار میں یہیں بیٹھا رہ  ۔
یہ کہہ کر جو قدم بڑھائے اور وہ بے حیاء جھٹ موم ہوا۔

آپ کی گاڑی کہاں ہے ؟ بچے کو بھیج کر یہ تھیلارکھوا دیتا ہوں، مزید لوگ آگئے تو میرے درپے ہوجائیں گے“ اتنے عرصے میں اس ڈاکو نے یہ واحد کام کی بات کی تھی۔

سو خرید کردہ چالیس عدد ناولوں کے سرورق اور چند منتخب اوراق پیش خدمت ہیں۔ان میں فیروز سنز سے 1947 میں شائع ہوئے ناول بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور سرفہرست کھلونا بک ڈپو، پھاٹک حبش خان دہلی سے شائع ہوئی سیفی سہواروی کی ایک منظوم کہانی " گھسیٹا کی بھتنا شاہی‘‘ سے چند اوراق بھی شامل ہیں۔
 
ان ناولوں کے علاوہ بھی اس مرتبہ کئی اہم کتابیں ہاتھ لگیں لیکن ان کا ذکر اک ذرا توقف کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کشور ہفت رنگ اور اقلیم رنگ رنگ بچپن کی یادوں کی نگری میں خوش آمدید:

http://www.scribd.com/doc/166417591/Sunday-Old-Book-Bazar-Karachi-September-8-2013-Rashid-Ashraf-pdf

__._,_.___

Reply via web post

Reply to sender

Reply to group

Start a New Topic

Messages in this topic (1)

Recent Activity:

Disclaimer:  Views expressed in the postings are those of the authors.  Aligarh Urdu Club does not endorse views expressed by forum members.

***Copyright notice***
Aligarh Urdu Club/Deedahwar  and its content is copyright of Aligarh Urdu Club, Deedahwar or authors - © Aligarh Urdu Club and Deedahwar  2004-2010. All rights reserved.
Any redistribution or reproduction of part or all of the contents in any form requires permission from editor of
Deedahwar (http://www.deedahwar.net) or owner of Aligarh Urdu Club; or respective authors other than the following:
•      you may print or download to a local hard disk extracts for your personal and non-commercial use only
•      you may copy the content to individual third parties, including published or online magazines, journals, books and for their personal use, but only if you acknowledge the Aligarh Urdu Club and/or Deedahwar  as the source of the material
You may not, except with our express written permission, distribute or commercially exploit the content. Nor may you transmit it or store it in any other website or other form of electronic retrieval system.

Aligarh Urdu Club
http://www.deedahwar.net

.

__,_._,___

image001.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Sep 10, 2013, 1:35:55 AM9/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com, shaha...@gmail.com, tan...@gmail.com

جناب اسلم شہاب صاحب

حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ تمام دعائوں پر ازحد ممنون ہوں۔
میرے قبضے میں جو جن ہے شاید اس ارادے اور اس کیفیت کا نام ہے جو سر پر سوار ہوجاتا ہے اور انسان سے کچھ کام کروا لیتا ہے۔ ایک لہر آتی ہے اور گزر جاتی ہے، اب دیکھیے کہ بچوں کے ناولوں کو محفوظ کرنے کی دھن سوار ہوئی، کام مکمل ہوا اور حال ہی میں ایک صاحب نے ایک ناول کو پیش کرنے کی خصوصی درخواست کی لیکن میں ٹالتا رہا۔
کیا کرتا کہ ان دنوں کوئی دوسری دھن جو سوار ہوگئی ہے۔ 

جناب تنویر پھول صاحب
آپ کا شکرگزار ہوں۔
آپ کے فراہم کردہ ناموں کو نوٹ کرلیا ہے۔

رضا علی عابدی صاحب سے ان کے لکھے ناولوں کے سلسلے میں گزشتہ برس بات ہوئی تھی۔ بیشتر تو لاہور کے کسی ادارے (غالبا سنگ میل) سے شائع ہوچکے ہیں البتہ آپ کے فراہم کردہ ناموں کے بارے میں ان سے دریافت کرتا ہوں۔ یقینا ان کے پاس بھی یہ ناول نہیں ہوں گے۔ آپ نے پہلے بھی 24 جولائی 2013 کو میرے نام بزم پر بھیجی ایک پوسٹ میں ان میں سے چند نام لکھے تھے جنہیں میں نے اپنے پاس نوٹ کرلیا تھا کہ کبھی نظ آئیں گے تو فی الفور خرید لوں گا۔ اچھا کیا آپ نے کہ یاد دہانی کرادی۔  

راشد

2013/9/9 M.A Shahab <shaha...@gmail.com>

وا ہ وا ہ شاباش راشد واہ واہ      تم سبھی ممبرز سے بازی لے گئے
ویسے سچ سچ بتانا کہ کیا کسی جن کو اپنے قابو میں کیا ہوا ہے جو اتنی سہولیت کے ساتھ اتنے بڑے بڑے کا م کر جاتے ہو -الله تمہارے عزم و ہمّت
میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے اور اگر ابھی ایک جن قابو میں ہو کم از کم چار اور جن قابو آ جائیں ....آمین

محمد اسلم شہاب
-----------------------------
 
واہ واہ  بہت خوب جناب راشد اشرف صاحبآپ نے تو زبردست کام کیا ہے ۔ آپ بچوں کے ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے مستحق ہیں۱۹۵۷ سے ۱۹۵۹ تک بچوں کے کچھ ناول نونہال پبلی کیشنز رابسن روڈ کراچی نے چھاپےتھے جن میں رضا علی عابدی صاحب کے ناول بھی ہیں جو شاید اب ان کے پاس بھی نہیںاگر کہیں ملیں تو براہ کرم یہاں ضرورپیش کیجے گا ،کچھ نام یہ ہیں
 
۱۔ سرخ آنکھیں ۔ رضا علی۲۔
 گھر کے بھیدی ۔ قدیر جاوید پریمی
۳ ۔ بچوں کا چور ۔ رضا علی۴
 ۔ ننھے سپاہی ۔ محمد عمر میمن۵
 ۔ راکٹ کا سفر ۔ ایم یوسف مالیگانوی
۶ ۔ بچوں کی کھالیں ۔ سید لطف اللہ گورکھپوری
۷ ۔ ضدی لڑکا ۔ عبد الوہاب خان براری
۸ ۔ شہزادے کی تلاش ۔ ش صغیر ادیب
۹ ۔ روحوں کا جنگل ۔ رضا علی  
 
بچوں کے ادب کے سلسلے میں کچھ منظوم کہانیاں راقم الحروف کی بھی ہیں جن کو تلاش کرنا پڑےگا کیونکہ رسالے کچھ تو پاکستان میں ہیں اور کچھ گم ہو چکے ہیں  ۔ نظمیں ملیں تو انشا اللہ یہاں پیشکروں گا ۔ والسلام  تنویرپھول

Mukarram Niyaz

unread,
Sep 10, 2013, 1:41:18 AM9/10/13
to bazmeqalam
بہت خوب راشد اشرف بھائی ، مجھے درج ذیل جملہ پڑھ کر اپنا بچپن یاد آ گیا ۔۔۔۔

اور سرفہرست کھلونا بک ڈپو، پھاٹک حبش خان دہلی سے شائع ہوئی سیفی سہواروی کی ایک منظوم کہانی " گھسیٹا کی بھتنا شاہی‘‘ سے چند اوراق بھی شامل ہیں۔

کھلونا بک ڈپو نے اسی "گھسیٹا" کردار کی کچھ اور کہانیاں بھی شائع کی تھیں۔ میرے کتابوں کے زخیرے میں شاید یہ کتابیں بھی کہیں دبی ہوں۔ مگر یہ کردار کچھ ایسا یاد رہ گیا کہ جب میں نے "اردو کڈز کارٹون" کے ایک ہندی کامکس کردار کے لیے کوئی معقول اردو نام سوچا تو یہی نام ذہن میں آیا تھا ۔۔۔ آپ اس کردار کی کہانیاں یہاں پڑھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ :)

http://www.urdukidzcartoon.com/search/label/%DA%AF%DA%BE%D8%B3%DB%8C%D9%B9%D8%A7

مخلص
مکرم نیاز

2013/9/9 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

--
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

--
Syed Mukarram Niyaz
www.taemeernews.com : the very 1st daily Urdu News searchable web portal on the net
www.urdukidzcartoon.com : the very 1st Urdu cartoon/comics project on the net

Rashid Ashraf

unread,
Sep 10, 2013, 1:45:41 AM9/10/13
to Abdul Mateen Muniri, Aligarh_...@yahoogroups.com, BAZMe...@googlegroups.com

جناب منیری صاحب

آپ کی ستائش کا شکریہ۔
اس کام کو کرنے کے دوران حدردرجے انہماک اور
INVLOVEMENT
کی کیفیت نے مجھے سے ادب الاطفال کے موضوع پر ایک طویل مقالہ نما مضمون بھی لکھوالیا جو انشاء اللہ کراچی کے ایک ادبی پرچے میں سال کے آخر میں شائع ہوگا۔ فیروز سنز کے تحت بچوں کے لیے لکھنے والے ادب کے خاموش مجاہدوں کے حالات زندگی، تاریخ پیدائش و وفات کا بیان ان کی تصانیف کے نام اور بہت کچھ اس میں شامل ہے۔
راشد  

2013/9/10 Abdul Mateen Muniri <ammu...@gmail.com>
image001.jpg

Rashid Ashraf

unread,
Sep 10, 2013, 1:49:04 AM9/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com, shaha...@gmail.com

جناب شہاب صاحب

ایک بات رہ گئی تھی۔ آپ نے لکھا:

" تم سبھی ممبرز سے بازی لے گئے"

عرض کروں کہ خود کو ترتیبی اور کام کے لحاظ سے بزم کے تمام اراکین کی فہرست میں سب سے آخری درجے پر دیکھنا پسند کرتا ہوں۔

تقدیم و تاخیر والا معاملہ پیش نظر ہے۔  

راشد

2013/9/9 M.A Shahab <shaha...@gmail.com>

Rashid Ashraf

unread,
Sep 10, 2013, 1:59:04 AM9/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com, tae...@gmail.com

بھائی مکرم

لنک کا بہت شکریہ، اطمینان سے دیکھتا ہوں۔ آپ کو یہ کہانیاں مل جائیں تو کیا ہی اچھا ہو اسکین کرکے بھیج دیں، ہم اسے ذخیرے کا حصہ بنا لیں گے۔  

"گھسیٹا خان" کو دیکھ کر دکن سے الف عین صاحب کے بھی یہی تاثرات تھے۔

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس کتاب کا سن اشاعت اندازہ" کیا رہا ہوگا ? کتاب پر درج نہیں ہے، قیمت آٹھ آنے لکھی ہے۔

ایک بات دریافت کرنی تھی۔
تسنیم سلیم چھتاری، نواب چھتاری کی صاحبزادی تھیں (یا ہیں)۔ ان کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام درکار ہیں۔ اگر آپ کے یا بزم کے کسی محترم رکن کے علم میں ہوں تو آگاہ فرمائیے گا۔ خاتون کے حالات زندگی بھی درکار ہیں۔
راشد

2013/9/10 Mukarram Niyaz <tae...@gmail.com>

Abdul Mateen Muniri

unread,
Sep 10, 2013, 4:50:19 AM9/10/13
to Bazm e Qalam, aligarh_urdu_club, Rashid Ashraf
نونہالوں میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کے لئے انہیں بچپن میں کہانی کتابوں کا شوق پیدا کرنا نہایت ضروری ہے ، جو بچے بچپن میں مطالعہ کے عادی ہوتے ہیں وہی بڑی عمر میں کتابوں کو سینے سے لگائے رہتے ہیں ، ورنہ عمر گذرنے کے بعد پڑھنے پر آمادہ کرنا مشکل ہوتا ہے ، اور بڑی عمر میں پڑھنے کی عادت ہونے کے بعد آدمی لکھنے پر  بھی آمادہ ہوجائے تو ایسے افراد کی  تحریر عموما خشک ہوجاتی ہے ، اس میں سلاست پیدا نہیں ہو پاتی  ، عہد ماضی میں لکھی بچوں کی کتابوں کی حفاظت اور ان کی از سر نواشاعت کی کوشش کی اہمیت اپنی جگہ ، اس وقت جو کتابیں چھپ رپی ہیں ان کی فہرستیں اور انڈکس بھی عام ہونی چاہئے ، یہ کام ایک راشد اشرف کے کرنے کا نہیں ہے ، لاہور کراچی وغیرہ کے احباب سے گذارش ہے کہ وہ بچوں کی جو کتابیں اس وقت شائع ہورہی ہیں ان کی فہرستیں اسکین کرکے پوسٹ کرتے رہیں ۔
ہم نے ایک دینی ادارے میں بچوں کی ایک جامع لائبریری  تیار کرنے کی ذمہ داری لے کر لاہور کے ایک پبلشرز کو تمام دستیاب بچوں کی کتابین فراہم کرنے کے لئے کہا ہے ، لیکن فہرستیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جس رفتار سے کام ہونا چاہئے نہیں ہوپارہا ہے ۔ ملک سے باہر جو لوگ بستے ہیں ڈاک خرچ مہنگا ہونے کی وجہ سے ناشرین کی فہرستوں تک ان کی رسائی نہیں ہورہی ہے۔  ورنہ کسی زمانے میں ناشرین کتب فہرستیں مفت بھیجا کرتے تھے ۔ صاحب ذوق احباب کو اس سلسلے مین آگے بڑھنا چاہئے ، راشد اشرف کی طرح علم و ادب کی خدمت کے لئے مزید افراد کو آگے آنا چاہئے
عبد المتین منیری

Abdul Mateen Muniri
Director : Urduaudio.com
Darul Maarif 
1088, Aminuddin Road 
Bhatkal(N.K) 581320 - India
Skype ID:ammuniri

2013/9/10 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages